yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان کے شاہانہ حکمرانوں کی عیاشیوں کا انوکھا قصہ

Web Editor January 31, 2019 1 min read
The story of the fascinating rulers of Pakistan's ruling rulers
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک) ذوالفقار علی بھٹو کو کون نہیں جانتا ہے وہ ایک بہت ایماندار انسان تھے اور ساتھ ہی شاہد یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کھانے اور کھلانے کے کس قدر شوقین تھے اس کا اندازہ فقط ایک واقعے سے لگایا جا سکتا ہے۔ اپنے دورہ امریکہ کے دوران بھٹو نےہنسری کسنجر کو پاکستانی سفارتخانے میں رات کے کھانے کی دعوت دی جسے امریکی سیکرٹری خارجہ نے قبول بھی کر لیا تھا۔ دن طے ہو گیا تو بھٹو نے سارے عملے کو جمع کرکے معزز مہمانوں کے لیے مینو پر مشاورت شروع کر دی۔ کسی کا کہنا تھا کسنجر چائنیز کھانے بہت پسند کرتے ہیں۔ کسی نے کہا وہ ایک بار مجھ سے سندھ کی روایتی ڈشوں کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔ کسی نے کہا ایک سفارتی تقریب میں انہوں نے فرائی مچھلی دو بار لی تھی۔ ایک صاحب نے کہا وہ جب بھی کسی عرب ملک جاتے ہیں تو ہرن کا گوشت خصوصی فرمائش پر طلب کرتے ہیں ایسی ہی بیت ساری باتیں لیکن بھٹو نے ساری تجاویز مسترد کر دیں کیونکہ وہ اپنے معزز مہمان کو ایسا کھانا کھلانا چاہتے تھے جو انہوں نے اس سے قبل کبھی نہ چکھا ہو، بہرحال دو اڑھائی گھنٹے کی بحث کے بعد کسی طرف سے ’’بھنے ہوئے بٹیر‘‘ کی تجویز آئی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے سنا تو چونک کر تجویز کنندہ کو دیکھا اور گردن ہلا کر بولے ’’یس ہیئر از دی آئٹم‘‘ بھٹو کی منظوری ملتے ہی سارا عملہ بٹیروں کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے کہ میں توضرور کھاؤں گا۔ سارا واشنگٹن کی ٹولسٹس مارکیٹیں کھنگال ڈالی گئیں، دوسرے شہروں میں فون کیے گئے۔ بڑے ہوٹلوں کی انتظامیہ سے پوچھا گیا لیکن پورے امریکہ میں کہیں کالے بٹیر دستیاب نہ ہوئے لہٰذا رات کو مجبوراً کراچی سے بٹیر منگوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اگلے روز وزیراعظم کا خصوصی طیارہ پاکستان آیا اور یہاں سے دو ہزار کالے بٹیر لے کر واپس چلا گیا لیکن اب بٹیر آئے تو ایک اور مسئلہ کھڑا ہو گیا وہ تھا انہیں پکانے کے لیے کسی ماہر کی ضرورت جو امریکہ میں دستیاب نہیں تھا۔ اس مسئلے پر ایک اور اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ فوری طور پر پاکستان سے ’’ماہر کک‘‘ بھی منگوائے جائیں اور طیارہ ایک بار پھر واشنگٹن سے کراچی روانہ ہوگیا تھا۔ جہاں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے حکم ملتے ہی بٹیر بھوننے کے درجن بھر ماہر باورچی اکٹھے کر لیے تھے۔ دیسی خانساموں نے دیسی مصالحہ جات سے رات دن کی مشقت سے بٹیر بھونے جنہیں دیدہ زیب قابوں میں سجا کر ٹیبل پر رکھ دیا۔ معزز مہمان کو پیش کیے جانے والے مینو کارڈ پر باوقار انگریزی میں بٹیروں کے حسب نسب، ان کے پکانے کے طریقے اور ذائقے پر ایک نوٹ لکھا گیا تھا اور اسے نمایاں کرنے کے لیے اس کے گرد سنہری روشنائی سے بارڈر بھی لگایا گیا۔ شام کو جب معزز مہمان کھانے پر تشریف لائے تو بھٹو صاحب نے خود مینو پیش کیا جسے کسنجر نے بغیر دیکھے ایک طرف رکھ دیا اور فلسطین میں کروٹ لیتے حالات پر محتاط انداز میں گفتگو شروع کر دی۔ اس دوران غیر محسوس طریقے سے بٹیروں کی قاب ان کے سامنے کر دی گئی لیکن معزز مہمان نے اپنی قریب ترین ڈش سے تھوڑا سا کھانا لیا اور چند نوالے لے کر ہاتھ کھینچ لیے۔ آدھ گھنٹے کی اس ملاقات کے آخر میں کسنجر کا سیکرٹری ہال میں داخل ہوا اور بڑے احترام سے انہیں ایک کارڈ پیش کیا جس پر ان کا اگلا پروگرام درج تھا۔ ’’اتنے بجے سے اتنے بجے تک۔۔۔ پر فلاں سے ملاقات۔‘‘ کسنجر نے گھڑی دیکھی اور اٹھتے ہوئے کہنے لگا۔ ’’ویل مسٹر پرائم منسٹر وی ویل میٹ سون‘‘ ہوا میں ہاتھ لہرا کر سب کے سلام کا جواب دیا اور رخصت ہو گئے اور پیچھے چند مایوس چہرے اور سینکڑوں بھنے ہوئے بٹیر رہ گئے جنہیں اپنے وقت کے سب سے بڑے سفارتی نمائندے کا لمس تک نصیب نہ ہوا۔ اس مضمون کا محرک بہت دلچسپ تھا، 1996ء میں اخبارات میں ایک چھوٹی سی خبر شائع ہوئی اس خبر میں انکشاف ہوا۔ ’’وزیراعظم نے وزیراعظم ہاؤس کا چیف شیف معطل کر دیا تھا۔‘‘ تفصیلات میں لکھا تھا۔ ’’وزیراعظم نے اپنے لیے سویٹ ڈش تیار کرائی، یہ ڈش جب وزیراعظم تک پہنچی تو انہیں ایمرجنسی میں ایک میٹنگ میں جانا پڑ گیا۔ وزیراعظم نے جاتے جاتے سویٹ ڈش فریج میں رکھوا دی۔ رات گئے وزیراعظم واپس آئیں تو انہوں نے سویٹ ڈش لانے کا حکم دیا، وزیراعظم ہاؤس کا عملہ کچن میں پہنچا تو یہ دیکھ کر پریشان ہو گیا کہ وزیراعظم کی سویٹ ڈش فریج سے چوری ہو چکی ہے۔ اس ’’چوری‘‘ کی اطلاع جب وزیراعظم تک پہنچی تو انہوں نے چیف شیف کو معطل کر دیا۔ یہ خبر بہت دلچسپ تھی.

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
. The new government has lost, a sudden announcement of the elections in the country
Previous Post ۔ نئی حکومت ہار گئی ، ملک میں اچانک قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرڈالا
Next Post پاکستان میں سب سے اوپر ملازمت انتباہ
Top Jobs Alert in Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.