yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

انجمن اور مبین ملک کی کہانی

Web Editor May 11, 2019May 11, 2019 1 min read
The story of the anjuman and the Mubeen Malik
Share this:

The story of the anjuman and the Mubeen Malik

میری اس سے پہلی ملاقات منور انجم نے کرائی تھی، وہ ایک کاروبار میں منور انجم کا پارٹنر بھی رہا تھا،نام تھا اس کا مبین ملک،بہت جوان، بہت خوبصورت، لاہور کے ککے زئی خاندان سے تعلق تھا، لباس پہننے کا سلیقہ بھی خوب جانتا تھا، لبوں پر ہمیشہ مسکراہٹ رقصاں رہتی،محکمہ انکم ٹیکس کا اعلیٰ افسر تھا ،لیکن اس کی کرپشن کی کوئی کہانی کبھی نہیں سنی تھی،ایک دن منور انجم نے دھماکے دار انکشاف کیا کہ مبین ملک نے اس زمانے کی ٹاپ کی ہیروئن انجمن سے شادی کر لی ہے، منور انجم نے بتایا کہ اس زمیندار سے انجمن کو طلاق ہوئے تو ایک عرصہ ہو گیا ہے ، بیٹا انجمن کی تحویل میں ہی ہے وہ اسے ایچی سن میں پڑھا رہی ہے۔ میں یہ خبر سن کر خاموش ہوگیا، سوچا چلو، اسی بہانے انجمن سے ملاقات ہی ہوجایا کرے گی کیونکہ میں بھی متاثرین انجمن کلب کے ممبران میں شامل تھا، لیکن مبین ملک کبھی انجمن کو ملوانے میرے پاس نہ آیا، لیکن کچھ مہینوں کے بعد کبھی کبھار اس نے دوبارہ میرے پاس آنا شروع کر دیا، ان ملاقاتوں کے دوران میری کبھی مبین سے انجمن کے بارے میں کوئی بات نہ ہوئی، میں بات کرتے ہوئے اس لئے بھی گھبراتا تھا کہ کہیں کسی لمحے میری زبان نہ پھسل جائے،میں انجمن کے بارے میں بہت اوپن سیکرٹس جانتا تھا، وقت نے گزرنا ہوتا ہے سو وہ اپنی روایتی تیزی سے گزرتا گیا، ایک دن وہ مجھے اخبار کے دفتر کی سیڑھیاں نیچے اترتا ہوا نظر آیا تھا لیکن میں نے اسے اوپر آنے کی دعوت نہیں دی تھی، اس دور سے مبین ملک کی موت تک کئی کہانیوں نے جنم لیا لیکن میں آج کے کالم میں اختصار سے اس دن تک کاذکر کروں گا جب میں اس کی موت پر آخری مرتبہ اس کے گھر گیا تھا، اس کے بعد ایک بار انجمن نے کھانے پر اپنے گھر آنے کی دعوت دی تھی اور یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ کھانا اپنے ہاتھوں سے بنائے گی لیکن میں نہ جا سکا تھا۔

٭٭٭٭٭ ایک دور ایسا بھی آیا تھا جب لوگ مجھے اپنے خانگی معاملات اور جھگڑوں میں منصف بنا لیا کرتے تھے، کوئی بھی مقدمہ ،، میری عدلت ،، میں آتا، میں بلا سوچے سمجھے سماعت کے لئے منظور کرلیتا، کچھ عرصے بعد منور انجم ، مبین ملک اور ایک تیسرے نا معلوم نوجوان کے ساتھ میرے پاس آ یا، مبین ملک سے میری علیک سلیک تو پہلے سے ہی تھی، جن دنوں میں اخبار کے لندن ایڈیشن میں کام کر رہا تھا وہ انجمن کے ساتھ ہمارے آفس بھی آیا تھا ،وہ شاید لندن میں بیوی سمیت مستقل سکونت اختیار کرنا چاہتا تھا لیکن اپنے مقصد میں ناکام رہا تھا ، انجمن سے میری شناسائی محمد علی صاحب نے کرائی تھی، ہم نے ایم اسماعیل فلم ایوارڈز کا سلسلہ شروع کیا تو ان دنوں انجمن کی پہلی فلم،، وعدے کی زنجیر،، ریلیز ہوئی تھی، علی بھائی نے تجویز کیا کہ انجمن کو حوصلہ افزائی کا ایوارڈ ملنا چاہیئے، ان کی یہ تجویز جیوری نے منظور کر لی ، انجمن کا پہلا مکان گلبرگ میں علی بھائی کے گھر کے قریب ہی تھا، ایک بار لندن میں مبین ملک نے مجھے اپنے گھر ڈنر کی دعوت دی ، اس کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے بہت سے ایم پیز بھی اس ڈنر میں آ رہے ہیں، مسرت شاہین نے مجھے راستے میں کیچ کرکے وہاں جانے سے روک دیا تھا ہم بات کر رہے تھے ۔ منور انجم کے، مبین ملک اور ایک نامعلوم نوجوان کے ہمراہ میرے پاس آنے کی ، منور انجم کا کہنا تھا کہ مبین اور انجمن ایک دوسرے کے خلاف تھانوں کچہریوں میں جنگ کر رہے ہیں، میں نے مبین ملک سے کہا کہ وہ کیا چاہتا ہے؟ اس کا جواب تھا وہ بس جان چھڑانا چاہتا ہے، مبین کے ساتھ آنے والے نوجوان نے لقمہ دیا کہ ، ایک ایکٹرس کبھی اچھی بیوی نہیں بن سکتی ، میں نے پوچھا کہ ، بچوں کا کیا بنے گا؟ نامعلوم نوجوان کا جواب تھا کہ ایکٹرس کے بچے ایکٹرس کے پاس ہی رہنے چاہئیں، اس ایشو پر ہماری کئی ملاقاتیں ہوئیں، میرا خیال یہی تھا کہ دونوں میں صلح ہوجائے تو بہتر ہے۔ بسا اوقات وہ مجھ سے متفق بھی ہوجاتا مگر اسی لمحے اس کے ساتھ آنے والا نامعلوم نوجوان ایکٹرس ازم کے خلاف لیکچر دینے لگتا، اور خاص طور پر مجھے متوجہ کرکے کہتا کہ آپ کو فلم ایکٹرس کی نفسیات کا پتہ ہی نہیں ،آپ خواہ مخواہ ماہر ایکٹر بن رہے ہیں؟ ایک دن میرا دماغ گھوم گیا ، میں نے انتہائی غصے میں مبین اور منور سے سوال کیا یہ آدمی ہے کون ؟ آپ لوگوں نے میرا اس سے کبھی مکمل تعارف ہی نہیں کرایا کبھی، دونوں نے یک زبان جواب دیا،،یہ ارشد ہے، انجمن کا چھوٹا بھائی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Sports, Youth & Culture Directorate AJK Jobs 2019 for Ground Supervisor, Curator & Support Staff
Previous Post کھیلوں، نوجوانوں اور ثقافت ڈائریکٹری AJK جابز 2019 گراؤنڈ سپروائزر، کوریٹر اور معاون اسٹاف کے لئے
Next Post وفاقی وزراء کا ڈرلنگ سائٹ کا دورہ
Federal ministers visit drilling site

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.