yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سپاہی روتے نہیں ہیں

MH Kazmi December 10, 2016 1 min read
The soldiers do not cry by Abdul Qadir Hassan on today
Share this:

ہمارے دوست ایک کرنل صاحب تھے جو ہندو پاک جنگوں کے حوالے سے غازیوں، شہیدوں اور ان کے بچوں کے بارے میں لکھا کرتے تھے۔ اب بھی جنگوں والا موسم ہے اور ستمبر کو گزرے چند دن ہی ہوئے ہیں، جنگ ستمبر کی یادیں تازہ ہیں۔ ان دنوں میں کالج سے فارغ ہوا تھا، ہم تمام کزن اور دوست حجرے میں بیٹھ کر خبریں سنا کرتے تھے۔ ایک کرنل صاحب تھے جو جنگ کے بارے میں لکھا کرتے تھے۔ ستمبر کا مہینہ تھا ابھی یہ مہینہ گزرا ہے اور یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔ ان دنوں میں کالج سے فارغ ہوا تھا اور ہم تمام کزن اور دوست حجرے میں بیٹھ کر خبریں سنا کرتے تھے۔ شکیل احمد کی پاٹ دار آواز ابھی تک ذہن میں گونج رہی ہے، آپ کے بھی ذہن میں محفوظ ہو گی۔

یہ ریڈیو پاکستان ہے، اب آپ شکیل احمد سے خبریں سنیں۔ آج رات ہمارے بمبار طیاروں نے جام نگر، جودھ پور‘ ہلواڑہ  کے ہوائی اڈوں پر تباہ کن بمباری کی۔ انھوں نے نیچی پروازیں کر کے ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے۔ جب ہمارے بمبار طیارے واپس آ رہے تھے تو ان اڈوں پر آگ کے شعلے بھڑکتے دیکھے گئے۔ یہ تو تمہید تھی، اب کرنل اطہر صاحب کا ستمبر 65ء کے حوالے سے چھپا ہوا ایک مضمون ذہن میں آ گیا ہے جو ارسال خدمت ہے، انشاء اللہ ایمان تازہ کر دے گا۔

آپ کا قاری

نصرت بیگ، شاہ پور تحصیل حضرو ضلع اٹک

آج کے اخبار میں دو سطری خبر تھی کہ میجر جنرل(ر)… سی ایم ایچ پشاور میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے (یہ خبر میں نے بھی پڑھی تھی) کسی کو کیا پتہ کتنا عظیم سپاہی، کتنا مخلص پاکستانی اور کتنا عظیم قائداعظم کا شیدائی دنیا سے رخصت ہو گیا ہے۔ میں نیا نیا مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے فارغ التحصیل ہو کے آیا تھا۔ خوش قسمتی سے فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کے لیے میری سلیکشن ہو گئی۔

ٹریننگ کے لیے پی ایم اے کاکول رپورٹ کی۔ نیا نیا پاکستان بنا تھا ، بے سروسامانی کا عالم مگر کیڈٹس سے لے کر تربیتی عملہ اور کمانڈنٹ تک ہر ایک کے دل میں پاکستان کے لیے کچھ کر گزرنے کا جذبہ موجزن تھا۔ چند دن انتظامی امور میں لگے اور کمپنیاں تشکیل پائیں۔ یہی میجر جنرل اس وقت لیفٹیننٹ کرنل میرے کمپنی کمانڈر مقرر ہوئے، اتفاق سے یہ بھی علی گڑھ کے پڑھے ہوئے تھے۔ تربیت کا جانگسل عمل شروع ہو گیا۔

کرنل صاحب کبھی کبھار اپنے بنگلے پر ہم علی گرین کیڈٹس کو شام کی چائے پر بلا لیا کرتے تھے۔ وہی علی گڑھ والا ماحول زندہ ہو جاتا ہم کرنل صاحب کی بھی کبھی کبھی ٹانگ کھینچ دیتے جس سے وہ بہت محظوظ ہوتے۔ کچھ عرصہ بعد کرنل صاحب کو اللہ تعالیٰ نے بچہ دیا جس کا نام انھوں نے قائداعظم کے ساتھ اظہار عقیدت میں محمد علی رکھا۔ محمد علی کی شکل میں ہم کو ایک کھلونا مل گیا۔ میں جب اسے اٹھاتا تو اس کے ننھے منے ہاتھوں کا معصوم لمس اپنے چہرے پر ابھی تک ذہن میں محفوظ ہے۔ وقت کا پہیہ گھومتا رہا اور ہماری پاسنگ آؤٹ آ گئی۔ اس خوشی میں کرنل صاحب نے اپنے بنگلے پر ہم علی گرین کی ہلکی سی پارٹی کی۔ محمد علی میری پی کیپ سے خوب کھیلا۔ جب ہم رخصت ہونے لگے تو کرنل صاحب نے مجھے فرمایا اطہر ارے یہ کیا؟ میری آنکھوں کا دھوکا تھا یا کرنل صاحب کی آنکھوں میں پانی کیونکہ ایک سپاہی تو کبھی نہیں روتا اطہر محمد علی کا خیال رکھنا۔ میں زبان سے کچھ نہ بول سکا فقط مودبانہ سیلوٹ کر دیا۔ بینڈ کی دھن پر ہم تمام کیڈٹس پورے پاکستان کی مختلف چھاؤنیوں میں پھیل گئے۔

جب بھی فون پر رابطہ ہوتا تو محمد علی کے بارے میں پوچھتا، وہ بتاتے محمد علی نے زمین پر گھسیٹنی شروع کر دی ہے اور شرارتیں بھی خوب کرتا ہے۔ پھر کرنل صاحب نے بتایا محمد علی کو اسکول داخل کرا دیا ہے ماشاء اللہ ذہین ہے اور پڑھائی میں اچھا جا رہا ہے۔ پھر ہم اپنی اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات میں گھر گئے۔ کرنل صاحب ترقی کر کے میجر جنرل بن گئے اور مجھے ایک کمپنی کی کمان مل گئی۔

پھر جنرل صاحب نے بتایا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد محمد علی کی پی ایم اے کے لیے سلیکشن ہو گئی ہے۔

پھر جنرل صاحب نے بتایا کہ ٹریننگ مکمل کر کے محمد علی سورڈ آف آنر کے ساتھ پاس آؤٹ ہو رہا ہے۔ اس کی پاسنگ  آؤٹ پریڈ میں تم بھی شرکت کرنا۔ عرصہ دراز کے بعد اپنی مادر تربیت گاہ جانے کا موقع نصیب ہوا۔ میں اور جنرل صاحب سیریمونئیل ڈریس میں ملبوس وزیٹرز گیلری میں بیٹھے تھے۔ پریڈ کے خاتمے پر محمد علی کلف لگی وردی میں ملبوس اپنی اعزازی شمشیر کے ساتھ ہمارے پاس آیا اور انتہائی چابکدستی سے ہم کو سیلوٹ کیا۔ جنرل صاحب نے اٹھ کر محمد علی کو گلے لگایا اور اس کے ماتھے پر بوسہ دیا ،آج جنرل صاحب کے چہرے پر پدرانہ تمکنت قابل دید تھی۔ محمد علی ہم دونوں سے ملا۔

جنرل صاحب مجھ سے مخاطب ہوئے اطہر ارے یہ کیا یہ میری آنکھوں کا وہم تھا یا جنرل کی آنکھوں میں پانی کیونکہ ایک سپاہی تو کبھی نہیں روتا۔

اطہر محمد علی کا خیال رکھنا۔ میرے جذبات قابو میں نہ تھے، میں زبان سے کچھ نہ بول سکا فقط مودبانہ سیلوٹ کر دیا۔ محمد علی کو اپنے والد کی رجمنٹ میں کمیشن ملا۔

کبھی کبھار فون پر رابطہ ہو جاتا۔ سی او اس کی تعریف میں رطب اللسان تھا۔ اچانک ہمارے ازلی دشمن ہندوستان نے ہم پر حملہ کر دیا۔ پاک فوج بھی ان کے سامنے صف آرا ہو گئی۔ محمد علی کی یونٹ بھی میری یونٹ کے ساتھ تھی۔ ایک دن محمد علی کے سی او نے وائرلیس پر بتایا اطہر محمد علی شہید ہو گیا ہے۔ کسی طرح جنرل صاحب سے رابطہ کرو، میں سکتے میں آ گیا۔ جنرل صاحب کا ڈویژن کشمیر میں بری طرح پھنسا ہوا تھا۔ میں نے بمشکل بذریعہ وائرلیس جنرل صاحب سے رابطہ کیا۔ وہ لائن پر آئے اور بولے اطہر کیا بات ہے۔

میں کچھ نہ بول سکا ہلکی سی سسکی میری زبان سے نکل گئی۔ جنرل صاحب پھر گویا ہوئے اطہر کیوں نہیں بولتے؟ میں نے کہا سر میں محمد علی کا خیال نہ رکھ سکا۔ وہ بولے اوہ کیا محمد علی وطن پر قربان ہو گیا ہے؟۔ اطہر میں نے اللہ تعالیٰ سے محمد علی اسی مقصد کے لیے مانگا تھا۔ میں آ رہا ہوں۔ وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر آئے۔ ہیلی پیڈ پر میں نے اور محمد علی کے سی او نے ان کا استقبال کیا۔ آج جنرل صاحب کے چہرے پر قدرے بڑھاپے کے آثار تھے۔ میں جیپ ڈرائیو کر رہا تھا، راستے میں ہم خاموش رہے‘ منزل پر پہنچ کر محمد علی کے سی او نے کہا سر میت جو قومی پرچم میں ملبوس تھی پشاور روانگی کے لیے تیار ہے۔ جنرل صاحب بولے نہیں پورا پاکستان محمد علی کا وطن ہے۔ محمد علی کی یونٹ کے چاک و چوبند دستے نے میت کو سلامی دی۔

جنرل صاحب نے بھی پوری چابکدستی سے میت کو سیلوٹ کیا۔ پھر آگے بڑھ کر محمد علی کے ماتھے پر بوسہ دیا۔ ارے یہ کیا؟ یہ میری آنکھوں کا وہم تھا یا جنرل صاحب کی آنکھوں میں پانی کیونکہ ایک سپاہی تو کبھی نہیں روتا پھر ان کے ہونٹ ہلے اور میں نے سنا وہ کہہ رہے تھے محمد علی تم شہید ہو گئے۔ خدا رحمت کند ایں عاشقان پاک طینت را۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
One Selfie is enough by Wasat ullah khan on today
Previous Post ایک سیلفی کافی ہے
Next Post خیبرایجنسی کے غاروں کی دیواروں پر30 ہزارسال قدیم پینٹنگزکی دریافت
Discover the 30 year old paintings on the walls of caves in Khyber Agency

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.