yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

درگاہ شاہ نورانی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہو گئی

MH Kazmi November 13, 2016 1 min read
The shrine, 52 people were killed in the blast Shah Noorani
Share this:
The shrine, 52 people were killed in the blast Shah Noorani
The shrine, 52 people were killed in the blast Shah Noorani

حب: درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہو گئی ہے جب کہ 10 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

بلوچستان کے علاقے حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں سالانہ میلہ جاری تھا کہ اس دوران مزار کے احاطے میں دھمال کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمی و جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر دھماکے میں 50 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم بعد ازاں دھماکے کے مزید 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں حب، خضدار اور کراچی کے اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ڈی سی خضدار سہیل الرحمان کا کہنا ہے کہ حب میں واقع شاہ نورانی کے مزار میں خود کش دھماکا کرنے والے حملہ آور کا سر مل گیا ہے، حملہ آور کی عمر 17 سے 18 برس ہے جب کہ دھماکے میں 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ سہیل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد درگاہ کو زائرین کے لئے سیل کر دیا گیا ہے اور فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔نمائندہ کے مطابق دھماکے کے بعد مزار میں افراتفری مچ گئی اور بھگدڑسے بھی کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے فوری بعد ضلع بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور دیگر شہروں سے ڈاکٹرز اور ایمبولینسز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ درگاہ شاہ نورانی میں دھمال کے وقت دھماکے کے باعثہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے درگاہ کو مکمل طورپر گھیرے میں لے لیا جب کہ درگاہ کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا۔ ایس پی ضلع لسبیلہ محمد جعفر کے مطابق جس جگہ دھماکا ہوا وہ لیویز کا علاقہ ہے، دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی کی نفری علاقے میں پہنچ چکی ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ درگاہ شاہ نورانی میں سالانہ میلہ رمضان میں ہوتا ہے اور اس موقع پر ایف سی سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کیبھارینفری تعینات ہوتی ہے جب کہ عام دنوں میں بھی درگاہ پر معمولی سیکیورٹی ہوتی ہے۔دھماکے کے بعد ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھا کیے۔ اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی کرنل جنید کاکڑ نے بتایا کہ دھماکاابتدائیطور پر خودکش حملہ لگتا ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے پر صورتحال سامنے آسکے گی۔دھماکے کے بعد صوبائی محکمہ داخلہ نے درگاہ شاہ نورانی میںہنگامی کنٹرول رول قائم کردیا جس پر دھماکے میں زخمی و جاں بحق ہونے والوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے 9202110-081، 9201002-081 ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔شاہ نورانی دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں آئی جی بلوچستان اور آئی جی ایف سی سمیت صوبائی وزرا نے شرکت کیجبکہ اجلاس میں شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی اور اس میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا گیا۔وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایف سی کو سیسنا جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو جہاز کے ذریعے اسپتالوں تک پہنچایا جائے۔ ادھر آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں پاک آرمی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، 50 فوجی اور 2 میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے جہاز کےذریعے زخمیوں کا انخلا ممکن نہیں تاہم ہیلی کے ذریعے امدادیکاموںکی کوشش کی جائے گی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیفجنرلراحیل شریف نے بھی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو نکالنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں اور معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد یقینی بنائی جائے۔دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کااظہارکیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایاجائے۔ریسکیو اداروں نے بعض زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو کراچی منتقل کردیا ہے جہاں انہیں سول اسپتال اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں 5 میتیں اور 20 سے زائد زخمی لائے گئے جب کہ 2 زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے زیادہ تر افراد کی تعداد کراچی سے بتائی جاتی ہے جہاں کراچی کے علاقوں گھاس منڈی اور کورنگی سے زائرین کی بڑی تعداد نورانی گئی تھی جن کا دھماکے کے بعد کوئی پتا نہیں چلا ہے۔ گھاس منڈی سے نورانی جانے والوں کے عزیز و اقارب نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ان کے خاندان کے 42 افراد نورانی زیارت کے لیے گئے تھے جن سے دھماکے کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے جب کہ زیارت کے لیے جانے والوں میں 10 خواتین، 8 بچے اور 15 سے 20 مرد شامل ہیں۔ کورنگی سے بس میں سوار ہوکر 60 سے 50 افراد زیارت کے لیے نورانی گئے تھے جس کے بعد دھماکے کی اطلاع ملی اور تب سے زائرینسےکوئی رابطہ ممکن نہیں ہوسکا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The CPEC is planning to change the destiny of the region, Prime Minister Nawaz Sharif
Previous Post سی پیک خطے کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے، وزیراعظم نواز شریف
Next Post ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے حفاطتی دستے کا شہری پر مبینہ تشدد
Deputy Chairman of Senate Security forces reportedly tortured citizens of Haider

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.