yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’’کلید کعبہ‘‘ کی خدمت فتح مکہ کے بعد سے ایک ہی خاندان کے سپرد

MH Kazmi June 29, 2017June 29, 2017 1 min read
The service of "Key Ka'ba" was awarded to one family since Fateh Makkah
Share this:

دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خانہ کعبہ سے زیادہ مقدس جگہ کوئی اور نہیں، خانہ کعبہ دنیا میں موجود تمام مسلمانوں کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ ہرسال لاکھوں کروڑوں افراد حج و عمرہ کی ادائیگی کیلئے بیت اللہ کا رخ کرتے ہیں، خانہ کعبہ کی خدمت ایک اہم فریضہ ہے جو خوش قسمت لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔

The service of "Key Ka'ba" was awarded to one family since Fateh Makkah
The service of “Key Ka’ba” was awarded to one family since Fateh Makkah

خانہ کعبہ کی خدمت کا فریضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے موقع پر سنہ 8 ہجری میں ’’بنو شیبہ‘‘ سے تعلق رکھنے والے عثمان بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہ کو چابی دے کران کے سپرد کیا، اس کے ساتھ ہی اللہ کے نبی نے اعلان فرمایا کہ ’’یہ اب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بنو شیبہ کے پاس ہی رہے گی اور اس کو ظالم شخص کے سوا کوئی نہ چھینے گا۔‘‘ اس دن سے لے کر آج تک ’’بنو شیبہ‘‘ کے فرزندان ہی کو کعبہ کا ’’کلید بردار‘‘ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

تاہم حرمین شریفین کے امور کے محقق محی الدین الہاشمی کے مطابق تاریخی طور پر خانہ کعبہ  کی خدمت کا آغاز حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے زمانے سے شروع ہوا جب انہوں نے بیت اللہ کی بنیادیں قائم کیں۔ ان کے امور میں بیت اللہ کو کھولنا، بند کرنا، صاف کرنا، غسل دینا، غلاف چڑھانا، اور غلاف پھٹ جانے یا ادھڑ جانے کی صورت میں اس کو پھر سے درست کرنا اور بیت اللہ کی نگرانی کرنا شامل تھا۔

الہاشمی کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو کعبے کی خدمت گاری کے علاوہ بیت اللہ کی زیارت کرنے والوں کو پانی پلانے کی ذمہ داری بھی سونپی ہوئی تھی۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی وفات کے بعد ’’جرہم قبیلے‘‘ نے ان کی اولاد سے یہ ذمہ داری چھین لی۔ کچھ عرصے بعد ’’خزاعہ قبیلے‘‘ نے ’’جرہم قبیلے‘‘ سے کعبے کی خدمت گاری لے لی، یہاں تک کہ رسول اللہ کے جد امجد قصی بن کلاب  نے اسے واپس لے لیا کیونکہ وہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے تھے۔

بعد ازاں یہ ذمہ داری قصی بن کلاب کے بڑے بیٹے عبدالدار کے حوالے کردی اور پھر یہ ذمہ داری موروثی طور پر چلتے ہوئے عثمان بن طلحہ تک پہنچ گئی جو رسول اللہ ﷺ کے ہم عصر تھے۔ عثمان بن طلحہ کے مطابق دور جاہلیت میں وہ پیر اور جمعرات کے روز خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا کرتے تھے ایک روز رسول اللہﷺ لوگوں کے ساتھ کعبے کے اندر داخل ہوئے تو انہوں نے اللہ کے نبیﷺ کو زبردستی باہر جانے پر مجبور کردیا۔ اس وقت رسول اللہ نے فرمایا ’’اے عثمان ایک دن تو اس چابی کو میرے ہاتھ میں دیکھےگا۔‘‘

اس کے بعد سنہ 8 ہجری میں فتح مکہ کے روز رسول اللہ ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو عثمان بن طلحہ کے پاس بھیجا تاکہ ان سے بیت اللہ کی چابی لے لیں تو انہوں نے ناپسندیدگی سے چابی حضرت علی کے حوالے کردی۔ اللہ کے نبیﷺ نے خانہ کعبہ کو کھولا اور تمام بتوں کو توڑ ڈالا، پھر اسے آب زم زم سے دھویا اور دو رکعت نماز پڑھی، یہیں سے غسل کعبہ کی سنت کا آغاز ہوا۔

اس موقع پر صورت النساء کی 58 ویں آیت نازل ہوئی جس کا ترجمہ درجِ ذیل ہے: ’’اللہ حکم دیتا ہے کہ امانتیں امانت والوں کو لوٹادو اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف سے فیصلہ کرو، بے شک اللہ تمہیں نہایت اچھی نصیحت کرتا ہے، بے شک اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے۔‘‘

رسول اللہ نے اس آیت کو دوہراتے ہوئے عثمان بن طلحہ کو چابی دیتے ہوئے فرمایا: ’’یہ لو اپنی چابی، اس کو ہمیشہ کے واسطے لے لواور کسی ظالم کے سوا یہ چابی تم سے کوئی نہیں چھینے گا۔‘‘ بعد ازاں عثمان بن طلحہ نے کلمہ طیبہ پڑھا اور پھر اپنے بعد والی شخصیت کو چابی دے کر خود اللہ کے نبیﷺ کے ساتھ مدینہ چلے آئے۔

محی الدین الہاشمی کے مطابق بیت اللہ کی خدمت گزاری آج تک ’’بنو شیبہ‘‘ خاندان کے پاس ہے۔ حالیہ عرصے میں خانہ کعبہ کے خدمت گزار کی ذمہ داری اس کا قفل کھولنے اوربند کرنے تک محدود ہوگئی ہے۔ ہرسال ذوالحجہ کے آغاز میں بیت اللہ کا نیا غلاف ’’کسوہ‘‘ کعبے کے سینئر کلید بردار کے حوالے کیا جاتا ہے تاکہ وقوف عرفہ کے روز بیت اللہ پر ڈالا جاسکے۔ اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ جناب شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس، کمپلیکس کے ڈائریکٹر جناب محمد بن  عبداللہ اور خدمت گاروں اور ذمہ داروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Missing two foreign quarters from Nanga Parbat
Previous Post نانگا پربت سے دو غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ
Next Post جے آئی ٹی: سابق چیئرمین نیب نے بیان ریکارڈ کرا دیا
JIT: Former chairman NAB has recorded the statement

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.