yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سعودی حکومت کی امداد تو کچھ بھی نہیں ۔۔۔ سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کی کال پر کروڑوں روپے نچھاور کر دیے

Web Editor October 24, 2018 1 min read
The Saudi government has nothing to do with ...
Share this:
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران چند منٹ کی محفل میں ڈیم فنڈ میں آٹھ کروڑ روپے محب وطن پاکستانیوں نے دے دیئے‘ گزشتہ روز سعودی عرب ریاض میں ایکا اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے آٹھ کروڑ روپے پاکستانیوں کمیونٹی کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے عطیہ کیا۔ اور انہوں نے یقین دلایا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے چند شہروں پر صرف دورہ کردیں انہیں یقین ہے کہ ایک ڈیم تو کیا دو ڈیموں کی رقم بن مانگے جمع کر سکتے ہیں۔ پاکستانی عوام محب وطن لیڈر کی خواہشمند ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ان کی جانب سے دیئے گئے پیسے کا خرچ صحیح جگہ پر ہو۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے 3 سے 6 ماہ پاکستان کے لیے سخت ہیں،قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرضوں کی ضرورت ہے، پاکستان کے مسائل کو دوست ممالک کے تعاون سے حل کریں گے،کرپشن ہی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں فرق ہے، ہم قرضوں کے لیے آئی ایم ایف اور دوست ملکوں سے رابطے کر رہے ہیں، ہم جو بھی اصلاحات کریں گے، اس کا اثر آنے والے دنوں پر پڑے گا، ہمیں فوری طور پر کرنٹ اکا ئو نٹ خسارے کا سامنا ہے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرضوںکی ضرورت ہے، اپنی برآمدات بڑھانی ہیں تاکہ زرمبادلہ بڑھا یاجاسکے، بدعنوان لوگوں کے بڑی پوزیشن پر ہونے کے باعث ادارے تباہ ہوئے، ہماری جماعت اور حکومت کا مرکزی ایجنڈا کرپشن پر قابو پانا ہے، ہم سرمایہ کاری کے لیے مواقع بڑھا رہے ہیں، ہمیں سمندر پار پاکستا نی پاکستان کی طاقت ہیں ، ہمیں ان کو بھی سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے، پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے، ابتدائی طور پر 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے، جس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھی امید ہے،سی پیک پاکستان کے لیے بہت اہم اقتصادی منصو ہے ، سی پیک سے پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت میں اضافہ ہوا، چین پاکستان کے لیے بہت بڑی مارکیٹ ہے،سی پیک کے لیے گوادر جیسے اقتصادی زونز کو ترقی دے رہے ہیں،حکمران کرپٹ ہوں تو اداروں کو تباہ کر دیتے ہیں، کرپشن اور غربت پر قابو پانے کا طریقہ چین سے سیکھیں گے،نائن الیون کے بعد ہمیں دہشتگردی کا سامنا رہا، پاکستان نے دہشتگردی پر قابو پایا، افغانستان سے دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے، پاکستان میں تانبے سمیت دیگر معدنیات اور گیس کے ذخائر ہیں، بد قسمتی سے بھارت کی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ نہیں دی، ماضی میں منظور نظر افراد کو اداروں کا سربراہ لگایا گیا۔سعودی عرب میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منگل کو وزیراعظم عمران خان نے مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع میں شرکت پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک پاکستان ان دو ملکوں میں شامل ہے جو ایک نظریے کے تحت قائم ہوئے۔ نیا پاکستان قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق بنانا ہے۔ قائد اعظم نے پاکستان کو اسلامی‘ فلاحی‘ جمہوری ریاست بنانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ نئے پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ نئے پاکستان کا تصور ریاست مدینہ سے لیاگیا منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں۔ حکمران کرپٹ ہوں تو اداروں کو تباہ کردیتے ہیں۔ ہمیں اقتدار میں آئے ساٹھ دن ہوئے ہیں ہمیں تجارتی اور بجٹ کا خسارہ ورثے میں ملے۔ ہمیں اپنی برآمدات بڑھائی ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو بنکوں کے ذریعے ترسیلات زر بھیجنے پر راغب کرنا ہے۔ دوسرے ترقی پذیر ملکوں کی طرح ہمیں بھی منی لانڈرنگ کے خاتمے کا چیلنج درپیش ہے۔ آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے۔ کرپشن نے ملک کو غربت سے دوچار کردیا ہے۔ سوئٹزر لینڈ دنیا کا سب سے خوشحال ملک ہے۔ سوئٹزر لینڈ کے ادارے مضبوط ہیں۔ فی الحال مشکل حالات کا سامنا ہے نکلنے کے لئے کچھ وقت لگے گا۔ سرمایہ کاروں کے لئے وسائل پیدا کررہے ہیں پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے چین نے ستر کروڑ افراد کو غربت سے نکالا۔

ہمیں تجارتی اور بجٹ خسارہ ورثے میں ملا ہے ہم نے پچاس لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ سی پیک کے تحت گوادر کو تعمیر کررہے ہیں ہمیں اپنے وسائل انسانی ترقی پر خرچ کرنا ہوں گے۔ پاکستان میں دس کروڑ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ میں اگلے ماہ چائنہ کا دورہ کروں گا۔ سی پیک ہمیں چائنہ سے جوڑے گا سی پیک ترقی میں پاکستان کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ سی پیک سرمایہ کاری رنے میں ایک معاون کا کردار ادا کرے گا۔ دنیا کی دوسری بڑی چوٹی پاکستان میں ہے۔ ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ملک کی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے۔ پاکستان میں بارہ موسمیاتی زونز ہیں۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ پاکستان مذہبی اور تاریخی مقامات کی وجہ سے سیاحت کے لئے بہترین ملک ہے۔ پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں۔میں سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان میں دہشت گردی پر قابو پایا۔ ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کئے۔ ہم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ پاکستان ایک باصلاحیت ملک ہے ہم اپنے ٹیکس اصلاحات کو بہتر بنا رہے ہیں۔

سعودی عرب کے سرمایہ کاروں سے بات چیت ہوئی۔ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان ایشیاء کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا۔ بدقسمتی سے بھارت کی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ نہیں دی۔ ماضی میں منظور نظر افراد کو اداروں کا سربراہ لگایا گیا۔ سرمایہ کاروں کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنے پر کام کررہے ہیں۔ سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کریں گے۔ چین میں کرپشن الزامات پر چار سو پچاس وزراء اور اعلیٰ حکام کو سزا دی گئی ہم نے چین سے سیکھا کس طرح غربت کم کی جاسکتی ہے۔ افغان جہاد اور نائن الیون کے واقعات سے پاکستان بہت متاثر ہوا۔خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ہم نے خیبرپختونخوا کی خواتین کی تعلیم پر خاصی توجہ دی پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ امن استحکام کی ضرورت ہے ہم اپنے ہمسائیوں کے ساتھ امن رکھنا چاہتے ہیں۔ امن کا پیغام صرف پاکستان کے لئے نہیں بلکہ بھارت کے لئے بھی اہم ہے امن کے ذریعے ہی ہم اپنے ملکی مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔ پاکستان میں وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا مشکل ہے۔ انڈس ویلی دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شامل ہے۔غریبوں کے لئے مائیکرو فنانسنگ پر کام کررہے ہیں۔ بدقسمتی سے بھارت نے دوستی کی پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ زرمبادلہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے۔ دسمبر میں ایگزون کمپنی واپس پاکستان آرہی ہے۔ سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوئی ہے وہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو لارہے ہیں۔)

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
What is going on against Nawaz Sharif?
Previous Post سیاسی گرو کے اشارے پر مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے خفیہ ملاقاتیں ، نواز شریف کے خلاف کیا کارروائی ہونے والی ہے؟
Next Post ایک ہی دن میں وزیر اعظم عمران خان کے اقدا مات نے سرمایہ کاروں کو مالامال کر دیا ، پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
All records in the Pakistan Stock Exchange were broken

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.