yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ضلع مہمند کے رہائشیوں نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پورا ملک دنگ رہ گیا

MH Kazmi May 3, 2019 1 min read
Share this:

The residents of Mohmand district demanded that the entire country remained stubborn

لاہور (ویب ڈیسک) طویل انتظار کے بعد مہمند ڈیم کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ مقامی لوگ اس کی تعمیر کے خلاف نہیں لیکن وہ اپنے حقوق کے بارے میں تحفظات رکھتے ہیں۔مہمند ڈیم قبائلی علاقہ مہمند میں اس جگہ تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں سن 1962 میں ورسک ڈیم بنایا گیا تھا۔ ضلع مہمند سے نامور صحافی مدثر شاہ ڈوئچے ویلے کے لیے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورسک ڈیم بناتے وقت جو وعدے قبائلیوں سے کیے گئے تھے، ان میں سے کئی ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔ڈی ڈبلیو نے چند ماہ قبل مقامی افراد سے ان کے تحفظات کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ ملک اختر رضا ایک متحرک شخصیت ہیں اور وہ نئے ڈیم کی تعمیر سے قبل مہمند قبیلے کے نوجوانوں کو ورسک ڈیم کی تعمیر کے وقت کیے گئے حکومتی وعدوں کے بارے میں آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ ملک اختر رضا ترکزئی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’ورسک ڈیم کے لیے حکومت نے کسی معاہدے کے بغیر ہماری تیرہ، چودہ سو ایکڑ زمین پر زبردستی قبضہ کیا تھا۔ یہ زمین ہی ہمارے لیے روزگار کا واحد وسیلہ تھی۔ اس پہاڑ سے ہم پتھر نکالتے اور پھر بیچتے تھے۔ ہمیں زمینوں کا کوئی معاوضہ نہیں ملا۔‘‘ ان کے حجرے میں علاقے کے نوجوان، مشیران اور عمائدین جمع ہو رہے ہیں۔ گل نواز خان سیاسی و سماجی کارکن ہیں اور گزشتہ چند مہینوں سے ڈیمز کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈیم کے متاثر افراد کے جائز مطالبات حکمرانوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ گل نواز کا کہنا تھا، ’’ہمارا تین پوائنٹ ایجنڈا ہے۔ ہم ورسک ڈیم کی رائیلٹی مانگتے ہیں، ان ڈیمز میں مقامی لوگوں کو نوکریاں ملیں اور ہم اپنے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔‘‘ اس علاقے میں نہ تو بجلی ہے اور نہ ہی پینے کا صاف پانی۔ سکول اور ہسپتال کی عمارتیں موجود ہوں تو سٹاف نہیں ہوتا اور جہاں سٹاف ہے وہاں عمارت اور دیگر سہولیات دستیاب نہیں۔ مہمند اور ملاگوری قبیلوں کے پندرہویں جرگے میں بھی انہی مسئلوں کے حل کے بارے میں ہی گفتگو ہوتی رہی ہے۔ حاجی عزیز مہمند کو معلوم ہے کہ پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ضرورت سے بہت کم ہے۔ اور یہ بھی کہ پاکستان کے لیے نئے ڈیمز کی تعمیر نا گزیر ہے۔ حاجی عزیز خان کا کہنا تھا، ’’ہم نئے ڈیمز کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم اپنے حقوق چاہتے ہیں۔ ہمیں پاکستانی حکومت سے توقع نہیں ہے کہ وہ ہمیں ہمارے حقوق دے گی۔ ہم اس ڈیم کو تب تک نہیں بننے دیں گے جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جائیں گے۔ ہم ہائی کورٹ جائیں گے اور پر امن احتجاج کے لیے قبائلیوں کو اکٹھا کریں گے اور اسلام آباد میں احتجاج کے لیے لے کر جائیں گے۔ ہم اپنے حقوق لے کر ہی رہیں گے۔‘‘ مہنمد ڈیم کی قریبی آبادیوں میں زیادہ تر لوگوں کے مکانات کچے ہیں۔ ایاز خان بھی یہیں کے رہائشی ہیں اور ان کے تین شادی شدہ بچے بھی گھاس پھونس سے بنے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔ غربت اور روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے مرد مضافاتی علاقوں میں دن بھر مزدوری کرتے ہیں۔گل نواز جیسے لوگ اور علاقے کی دیواروں پر لکھے پیغامات ہی ایاز خان اور اس جیسے دیگر لوگوں کے لیے اپنی بات حکومت تک پہنچانے کا ذریعہ ہیں۔ اتنا بڑا منصوبہ علاقہ میں شروع ہونے کے باوجود بھی مقامی لوگوں میں خوشی کم ہی نظر آتی ہے۔ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز خان کا کہنا تھا، ’’میرے دونوں ہاتھ ٹھیک تھے اور اچھی خاصی نوکری تھی لیکن پھر مائن میں ایک ہاتھ کٹا تو مجھے ریٹائر کر دیا گیا۔ یہ ہاتھ ملک کی خاطر کٹ چکا ہے اور اپنی گردن بھی کٹوانے کو تیار ہوں۔ پینشن سے بمشکل میرے گھر کے اخراجات پورے ہو رہے ہیں۔ میرا خود اپنے گھر میں کمرہ بھی نہیں ہے۔ گھر ایک بار سیلاب میں تباہ ہوا تھا اور اب مہمند ڈیم کی وجہ سے۔ لیکن میرا نہیں خیال کہ مجھے کچھ ملے گا۔‘‘

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Sohail Vishish has expanded the revelations in meaningful style
Previous Post سہیل وڑائچ نے معنی خیز اسٹائل میں انکشافات کی بھرمار کر دی
Next Post پارٹی کو اختلافات کی نذر ہونے سے بچانے کے لیے پی ٹی آئی کے فاؤنڈرز گروپ کے سعید اللہ خان نیازی میدان میں آگئے ۔۔
Saeedullah Khan Nazi, the PTI's founder's group, came to the field to save the party from getting rid of differences.

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.