yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بیگم کلثوم نواز کی وفات کا صدمہ محض بہانہ ۔۔۔نواز شریف اور مریم نواز کی خاموشی کے پیچھے چھپی اصل وجہ سامنے آ گئی

Web Editor October 27, 2018 1 min read
The real cause behind Nawaz Sharif and Mary Nawaz's silence came out
Share this:

کراچی (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ نواز شریف ن لیگ کی قیادت سے ناراض اور دلبرداشتہ ہیں، نواز شریف کا کہنا ہے میں کیوں کوئی بیان دوں جب میری پارٹی اسمبلی میں بیٹھ گئی ہے اب وہ بیان دے،کلثوم نواز کے چالیسویں کے بعد بھی نواز شریف اور مریم نواز خاموش ہیں،
تو اب صدمہ کا بہانہ مزید نہیں چلے گا، اگر وہ کلثوم نواز کی وفات کے صدمہ سے نہیں نکل رہے تو سیاست سے ریٹائر ہوجائیں، عدالت کو زیر سماعت کیسوں سے متعلق وزیراطلاعات کے بیانات کا نوٹس لینا چاہئے، عدالت کے ازخود نوٹس اور میڈیا کے دباؤ کی وجہ سے امل قتل کیس کی رپورٹ منظر عام پر آجائے گی۔ان خیالات کا اظہار سلیم صافی، محمل سرفراز، ارشاد بھٹی، حفیظ اللہ نیازی اور مظہر عباس نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصا کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میزبان کے پہلے سوال نواز شریف 100فیصد دوبارہ جیل جائیں گے، فواد چوہدری، ؟ کا جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ عدالت کو زیرسماعت کیسوں سے متعلق وزیراطلاعات کے بیانات کا نوٹس لینا چاہئے، فواد چوہدری کا نواز شریف کے 100فیصد دوبارہ جیل جانے کا بیان خواب یا الہام ہی لگتا ہے، وزیراطلاعات کے بیانات سے تاثر ابھرے گا کہ انہیں فیصلہ پہلے بتادیا گیا ہے، عدالتوں کے فیصلے عدالتوں کو کرنے دیں تو بہترہوگا۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ جب چیئرمین نیب وزراء کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہوں تو وزراء بھی ایسا دعویٰ کرسکتے ہیں جو فواد چوہدری کررہے ہیں، فواد چوہدری کو جس طرح نواز شریف کے سوفیصد جیل جانے کا یقین ہے ،
اسی طرح ہمیں یقین ہے کہ حکومت ختم ہوتے ہی یا لاڈلا پن ختم ہوتے ہی وہ اور ان کے لیڈر بھی اندر جائیں گے۔محمل سرفراز نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ملک سنبھالا نہیں جارہاہے، اپنے ووٹر کی توجہ بٹانے کیلئے وہ چوروں کو پکڑنے جیسی باتیں کررہے ہیں، مظہر عباس کا کہنا تھا کہ فواد چوہدی نے نواز شریف کے سوفیصد جیل جانے کا مکمل سیاسی بیان دیا ہے، فواد چوہدری کے اس طرح کے بیانات سے وزیراعظم عمران خان بھی خوش ہوتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب نواز شریف کا سیاست میں دوبارہ سے متحرک ہونے کا فیصلہ، سابق وزیراعظم نواز شریف اگلے ایک دو روز میں ملک کو در پیش اہم ایشوز، حکومت کی اب تک کی کارکردگی سمیت بعض اقدامات پر کھل کر اظہار خیال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ کار سلمان غنی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اگلے ایک دو روز میں ملک کو در پیش اہم ایشوز، حکومت کی اب تک کی کارکردگی سمیت بعض اقدامات پر کھل کر اظہار خیال کریں گے۔سلمان غنی کا کہنا ہے کہ جاتی امرا کے اہم ذرائع بتا رہے ہیں کہ ابھی تک نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی وفات کے دکھ اور غم سے باہر نہیں نکلے اور کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ،
نواز شریف، مریم نواز، کلثوم نواز کی بہن اور بہنوئی بیگم کلثوم نواز کی قبر پر نہ جاتے ہوں اور خصوصاً مریم نواز اب بھی اپنی والدہ کی قبر پر جا کر روتی نظر آتی ہیں۔نواز شریف کہتے ہیں کہ جب میں اپنی بیٹی کو ماں کی قبر پر روتے دیکھتا ہوں تو میرا کلیجہ منہ کو آتا ہے کہ میں اپنی شریک حیات کی عیادت بھی نہ کر سکا۔ میں اپنے والد محترم کے جنازہ کو کاندھا ہی نہ دے سکا۔ سیاست کی وجہ سے میری بیٹی کو میرے ساتھ جیل جانا پڑا۔ میں نے اس سیاست کے لیے قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ سیاست جرم نہیں بننی چاہئے۔نواز شریف کی جانب سے قومی ایشوز کے حوالے سے کوئی رد عمل نہ دیئے جانے پر جب ان کی جماعت کے بعض ذمہ داران نے بعض صحافیوں کے سوالات کے جوابات نہ دئیے جانے پر استفسار کیا تو ان کا کہنا تھا کہ آج اگر میں عدالتوں کا سامنا کر رہا ہوں تو یہ سب بھی سیاست اور سیاسی عمل کا حصہ ہی ہے اور یہ سب کچھ سیاست کی وجہ سے ہی ہوا ہے۔ میرے پاس قوم سے کہنے کیلئے بہت کچھ ہے اور مجھے اس حوالے سے کوئی پابند نہیں بنا سکتا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The biggest scandal of the PTI's leading leader came in front of him
Previous Post دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت : پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا
Next Post جو بھی حکومت میں آتا ہے وہ۔۔۔ سعودی عرب سے ملنے والی امداد پر تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کا انوکھا ردعمل سامنے آگیا
Whatever government comes in ...

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.