yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

احتساب مارچ کا مقصد؟ اصل ضرورت قانون سازی

Web Editor September 12, 2017 1 min read
The purpose of accountability march? actual need to legislation in Law
Share this:

جماعت اسلامی کے علاوہ کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے والے چیمپئن اب خاموش کیوں؟

The purpose of accountability march? actual need to legislation in Lawلاہور: جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے ملک میں کرپشن اوربے ضابطگیوں کے لامتناہی سلسلہ کیخلاف احتساب مارچ کے عمل کے پیچھے اصل مقاصد کیا ہیں؟ کیا اس سے ملک کے اندر موثر احتسابی عمل کے حوالہ سے پیشرفت ہو سکے گی؟۔پاکستان کی سیاسی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار کے سدباب کے نام پر ہونیوالے اقدامات کے نتیجہ میں کرپشن اور لوٹ مار کم ہونے کے بجائے مزید بڑھی اور احتسابی ادارے قوم کو اس دلدل سے نکالنے کے بجائے خود اس دلدل کا حصہ بن گئے ،جس کی وجہ سے یہ رجحان بڑھا اور کرپٹ عناصر خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے رہے ،

تاریخی طور پر جب بھی احتساب کیلئے آمرانہ ادوار یا جمہوری حکومتوں کے وقت میں اقدامات کئے گئے ، اسے ان حکومتوں نے اپنے سیاسی مقاصد کی آبیاری کیلئے خوب استعمال کیا ہے، آمرانہ حکومتیں احتساب کی اس لاٹھی کے ذریعہ پاکستان میں من پسند سیاسی چہرہ کو لانے کی کوشش کرتی رہیں جبکہ جمہوری حکومتوں کی تاریخ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام اور سیاسی مخالفین کو کچلنے سے عبارت رہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ قوم کوکرپشن اوربدعنوانیوں کے حوالہ سے آج بھی دائروں کا سفر درپیش ہے ، پاناماکیس کے بعد ایک امید بندھی کہ اس بنیاد پر ہونیوالی تحقیقات کے نتیجہ میں شاید قومی دولت لوٹنے والے عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے کوئی موثر قانون سازی اور احتساب کا کوئی بے لاگ سسٹم سامنے آ سکے گا اور شاید پارلیمنٹ اور حکومت اس میں کوئی کردار ادا کر سکے گی،لیکن عملاً دیکھنے میں آیا کہ پارلیمنٹ اورحکومت اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہیں جبکہ اپوزیشن بھی محض ایک سیاسی شخصیت کو ٹارگٹ کر کے اسے گرانے میں دلچسپی ظاہر کرتی نظر آئی،

عدالت عظمیٰ کے احکامات کے تحت وزیراعظم ہاؤس میں مقیم بڑی شخصیت کو گھربھیجنے کے بعداب کسی کو یاد بھی نہیں رہا کہ ایک موثروبے رحم احتساب اور پاناما لیکس میں ملوث دیگر شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا مقصد بھی تھا، یہی وجہ ہے کہ نواز شریف کے گرنے کے ساتھ احتساب کا گرنے والا جھنڈا بھی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اٹھا لیا اور یہ شاید سراج الحق ہی اٹھا سکتے ہیں کیونکہ انکی جماعت کی سیاست پر تو دومختلف آراہو سکتی ہیں مگر سراج الحق اور جماعت اسلامی کے اکابرین پر کرپشن تو کیا بدعنوانی کے ایک دھیلے کا بھی الزام نہیں،تاہم آج کی صورتحال میں اگر جماعت اسلامی نے احتساب کا پرچم اٹھایا ہے تو اپوزیشن کی وہ جماعتیں کہاں ہیں جو پاناما کا شور مچا کر کرپشن کو اس ملک کا مسئلہ نمبر ایک قرار دیتے ہوئے ہنگامہ کرتے نظر آتے تھے۔

دوسری جانب خود حکومتی اداروں کے اعدادوشمار ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 10سے 12ارب کی کرپشن ہوتی ہے ،تو اب نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خود نواز شریف کی جماعت کیلئے حقیقی چیلنج ہے کہ وہ کرپشن کیخلاف ٹھوس اور موثر اقدامات کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں کیونکہ کرپشن کیخلاف احتساب کی قانون سازی کیلئے چاہے جتنے بھی لانگ مارچ سڑکوں پر نکال لیں لیکن اصل پیش رفت تو پارلیمنٹ میں ہوتی ہے ، اب چونکہ کرپشن کیخلاف قومی سطح پر ایک شعور اور عوامی سطح پر ایک تحریک موجود ہے تو سڑکوں گلیوں میں بڑے پیمانے کے احتجاج کرنے اورملک میں جاری سیاسی بحران کو وسعت دینے کے بجائے پارلیمنٹ کے اندر دباؤ بڑھایا جائے اور سیاسی قیادت کو جھنجھوڑا جائے کہ آخر وہ کرپشن کے سدباب کیلئے قانون کی حکمرانی کومضبوط کیوں نہیں بناتے ،اصل حقیقت یہی ہے کہ قانون سازی کے ذریعہ ہی کرپشن کے آگے بند باندھا جا سکتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
"Pakistan improves security situation, to get rid of our concerns"
Previous Post ‘پاکستان نے سکیورٹی صورتحال بہتر بنائی، ہمارے خدشات کو بھی دور کیا جائے’
Next Post سیاسی جماعتیں کرپٹ لیڈرز کو اپنی صفوں میں جگہ نہ دیں: سراج الحق
Political parties do not place corrupt leaders in their rows: Siraj ul Haq

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.