yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیراعظم نے دوران تفتیش تعاون نہیں کیا، جے آئی ٹی رپورٹ

MH Kazmi July 12, 2017July 12, 2017 1 min read
The Prime Minister did not cooperation during the investigation, JIT report
Share this:
 اسلام آباد: پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے دوران تفتیش عدم تعاون کا مظاہرہ کیا۔
The Prime Minister did not cooperation during the investigation, JIT report
The Prime Minister did not cooperation during the investigation, JIT report

جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے دوران تفتیش عدم تعاون کا مظاہرہ کیا اور نواز شریف کے بیان کا زیادہ تر حصہ سنی سنائی باتوں پر مشتمل تھا، وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے ٹال مٹول والا رویہ اختیار کیا اور زیادہ تر سوالات کے اطمینان بخش جواب نہیں دیئے، نواز شریف اپنی انکم اور ویلتھ ٹیکس سے متعلق تحفظات کی وضاحت نہ کرسکے اور جے آئی ٹی ارکان کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے بیانات کے چند حصے حقائق پر مبنی نہیں تھے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ نواز شریف کسی نہ کسی طور اپنے خاندانی کاروبار سے منسلک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کا پورا خاندان بلواسطہ یا بلاواسطہ لندن فلیٹس کا بینی فیشری (فائدہ اٹھانے والا) ہے، نوازشریف نے بیان میں کہا وہ گلف اسٹیل کے پارٹنر محمد حسین کو نہیں جانتے، لیکن ان کا یہ کہنا بعد میں غلط ثابت ہوا۔

جے آئی ٹی نے وزیراعظم سے 14 سوالات پوچھے۔ جے آئی ٹی نے وزیراعظم سے پوچھا کہ انہوں نے اپنے خاندان کے افراد کیلئے کوئی رقم باہر بھیجی ہے تو وزیراعظم نے جواب دیا کہ انہوں نے اپنے خاندان کے افراد کیلئے کوئی رقم بیرون ملک نہیں بھیجی۔ جے آئی ٹی نے پوچھا کہ آپ کی نیب سے چودھری اور رمضان شوگر ملز کے قرض سے متعلق سیٹلمنٹ ہوئی؟، اس کی تفصیلات سے آگاہ کریں۔ وزیراعظم نے جواب میں چودھری اوررمضان شوگر ملز قرض سیٹلمنٹ سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا۔ جے آئی ٹی نے وزیراعظم سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ہل میٹل سے موصول ہونے والی رقم سیاسی فنڈنگ کیلئے استعمال کی؟ تو نواز شریف  نے جواب دیا کہ انہوں نے ایسا نہیں کیا لیکن کیا اگر وہ ایسا کریں تو یہ جرم ہے؟۔ اس پر جے آئی ٹی نے کہا کہ کیا ہل میٹل کی رقم فارن فنڈنگ کے تحت نہیں آتی جس پروزیراعظم نے اس سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔

جے آئی ٹی نے نوازشریف سے استفسارکیا کہ آپ نے عزیزیہ اورگلف اسٹیل کے ریکارڈ کی موجودگی کی تصدیق کی لیکن آپ کے وکیل نے سپریم کورٹ میں دستاویزات کی موجودگی کی تردید کردی، جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ وہ یقین سے تو کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم ممکن ہے کہ انہوں نے وہ ریکارڈ اسپیکر کے حوالے کردیا ہو۔ جے آئی ٹی نے دوران تفتیش وزیراعظم سے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم ہے کہ ان کے بیٹوں حسن اور حسین نے عزیزیہ اور گلف اسٹیل سے متعلق کیا ریکارڈ جمع کرایا، جس پر  وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی گزارشات نہیں دیکھیں تاہم بچوں نے جو بھی کہا وہ اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ جے آئی ٹی نے نواز شریف سے پوچھا کہ وہ التوفیق کمپنی کے قرضے کی سیٹلمنٹ کے بارے میں کیا جانتے ہیں، جس پر وزیراعظم  نے جواب دیا کہ انہوں نے سیٹلمنٹ کا سنا تو ہے لیکن اس کی تفصیلات  نہیں جانتے۔ جے آئی ٹی نے پوچھا کہ کیا فیملی کے اثاثوں کی تقسیم کے وقت لندن فلیٹس کا معاملہ زیرغور آیا تھا، جس پروزیراعظم نے جواب  دیا کہ لندن فلیٹس کا معاملہ سیٹیلمنٹ کے وقت زیر غور آیا تھا اور لندن فلیٹس حسن اور حسین کے پاس تھے۔

جے آئی ٹی نے کہا کہ حسین نواز کا دعویٰ ہے کہ لندن فلیٹس ان کے ہیں تو وزیراعظم نے جواب دیا کہ وہ یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن ان کے خیال میں لندن فلیٹس کے مالک دوسرے بیٹے حسن نوازہیں۔ جے آئی ٹی نے پوچھا کہ حسین نوازکہتے ہیں کہ یہ فلیٹس انکے ہیں لیکن ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے حسن نواز وہاں رہتے ہیں؟۔ اس پر وزیراعظم نے جواب  دیا کہ دو بھائیوں کے درمیان یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ کیا آپ حسن اورمریم کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ کے بارے میں جانتے ہیں جس پروزیراعظم نے حسن اورمریم کے درمیان کسی ٹرسٹ ڈیڈ سے لاعلمی کا مظاہرہ کیا۔ جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ کیا آپ نیشنل بینک کے صدرسعید احمد کوجانتے ہیں اورکیا ان کے ساتھ کوئی کاروباری تعلق تھا۔ وزیراعظم نے جواب دیا کہ وہ سعید احمد کو کافی عرصے سے جانتے ہیں لیکن ان کے ساتھ کوئی کاروباری تعلق نہیں۔ جے آئی ٹی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا آپ قاضی فیملی کو بھی جانتے ہیں؟۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ قاضی فیملی کو نہیں جانتے، بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں، اور سب کو یاد نہیں رکھ سکتے۔ جے آئی ٹی نے پوچھا کہ کیا آپ شیخ سعید کو جانتے ہیں، تو وزیراعظم نے کہا کہ وہ شیخ سعید کو جانتے ہیں نہ ہی ان سے کوئی کاروباری تعلق ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Announcement of new central contract for national cricketers
Previous Post قومی کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
Next Post سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع
90 days extension in special controls of Rangers in Sindh

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.