yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سینئر ترین صحافی و تجزیہ کار کی پیشگوئی

MH Kazmi April 18, 2019 1 min read
The prediction of the senior journalist and analyst
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ڈیل یا ڈھیل‘‘ کی سرگوشیاں کئی ہفتے چلیں۔ دریں اثناء نواز شریف صاحب کو خرابی صحت کی بنیاد پر چھ ہفتوں کی رہائی نصیب ہوئی۔ ان کی ضمانت ہو جانے کے بعد تاثر یہ فروغ پانے لگا کہ شہباز شریف کی Pragmaticتصور ہوئی حکمت عملی Deliverکرنا شروع ہو گئی ہے۔ نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اس حکمت عملی کی ستائش کے ساتھ ہی ساتھ ریگولر اور سوشل میڈیا پر عمران حکومت کے بارے میں مایوسی کا تاثر پھیلنا شروع ہوگیا۔ چند مبصرین نے ’’اِن ہائوس‘‘ تبدیلی کے امکانات کا ذکر شروع کردیا۔ مولانا فضل الرحمن کے تجویز کردہ دھرنے کی ممکنہ تاریخیں بھی طے ہونے لگیں۔ میڈیا میں ’’حرکت تیز تر ہے‘‘ والی گہماگہمی برپا رکھنا اس دھندے کی پیشہ وارانہ مجبوری ہے۔ کسی حکومت کے بارے میں ’’صبح گیا یا شام گیا‘‘ والا ماحول اخباری کالموں اور ٹی وی سکرینوں کو پُررونق بنا دیتا ہے۔ اس رونق سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مگر ہم بھول جاتے ہیںکہ آصف علی زرداری کے ایوانِ صدر پہنچتے ہی 2008کی آخری سہ ماہی میں بھی ایسا ہی ماحول بن گیا تھا۔ تمام تر شوروغوغا کے باوجود آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں پانچ سال مکمل کرتے ہوئے ایک حوالے سے گویا تاریخ بنادی۔ ان کے لگائے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سپریم کورٹ کے ہاتھوں نااہل ہوئے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے راجہ پرویز اشرف کے ذریعے اپنی آئینی مدت مکمل کی۔نواز شریف کی تیسری حکومت کی ’’رخصت‘‘ کا اہتمام بھی نظر بظاہر 2014کے اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے دئیے دھرنے کے ذریعے ہوگیا تھا۔ 126دن کا دھرنا مگر اپنا ہدف حاصل نہ کرپایا۔ بعدازاں اپریل 2016کے آغاز ہی میں پانامہ پیپرز منظرعام پر آئے۔ ان کی بدولت نواز شریف کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹانے اور تاحیات نااہل کروانے میں ایک سال لگا۔ ان کی نااہلی کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (نون) کی حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم کے منصب پر بٹھاکر آئینی مدت مکمل کی۔ ’’ڈیل یا ڈھیل‘‘ والی سرگوشیاں مجھے اس تناظر میں کبھی توقعات باندھنے کو قائل نہ کرپائیں۔ شہباز شریف کے Pragmaticرویے کی ’’برکات‘‘ دریافت نہ کرپایا۔گزشتہ ہفتے کے آغاز سے بلکہ اس لائن کی Limitationsعیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ منی لانڈرنگ کی کہانیاں ہیں۔ ’’فالودے والے‘‘ کے بعد اب ’’پاپڑ بیچنے والا‘‘ ٹی وی سکرینوں کو پررونق بنارہا ہے۔ شہباز شریف کے دونوں فرزند ہی نہیں اہلیہ اور بیٹیاں بھی نیب کے اٹھائے سوالات کا جواب تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ منی لانڈرنگ سے جڑی داستانوں کا عدالتی عمل کے ذریعے منطقی انجام کیا ہونا ہے اس کے بارے میں حتمی رائے دینے کی حماقت کا ارتکاب کرنے کی جرأت سے محروم ہوں۔ سیاسی حرکیات کا طالبعلم ہوتے ہوئے البتہ یہ سوچنے کو مجبور ہوں کہ اسد عمر کے بنائے پہلے بجٹ کی تیاری کے موسم میں منی لانڈرنگ سے جڑے قصے عمران حکومت کے بہت کام آئیں گے۔ تحریک انصاف کی قیادت ان قصوں کی بدولت اپنی Core Constituencyکو یہ سمجھانے میں کامیاب ہوگی کہ ان پر نازل ہوئی مہنگائی اور گھروں میں آئے بجلی اور سوئی گیس کے بلوں کی وجہ سے ملی اذیت کا اصل سبب گزشتہ حکومتوں کی بے رحمی اور سفاکی ہے۔ ’’باریاں لینے والے‘‘ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے بجائے اپنے کاروبار کو پھیلاتے رہے۔ منی لانڈرنگ کے ذریعے غیر ملکوں میں قیمتی جائیدادیں خریدتے رہے۔ ان کا احتساب ضروری ہے اور عمران حکومت حساب لینے پر ڈٹی ہوئی ہے۔ NROدینے کو تیار نہیں۔ نیب دفاتر اور عدالتوں میں پیش ہوتی سیاسی قیادت کے پاس اس تاثر کو رد کرنے والا ٹھوس بیانیہ موجود نہیں۔ فقط یہ اُمید لگائے بیٹھی ہے کہ حکومت اپنی ’’نااہلی‘‘ کے باعث خود بخود ’’ڈھے‘‘ جائے گی۔ اس کے بعد کیا ہوگا؟ اس کا جواب کسی کے پاس موجود نہیں۔عمران مخالف سیاسی قوتوں کی امید بھری خاموشی اسد عمر کو اپنا بجٹ تیار کرنے اور اسے قومی اسمبلی سے پاس کروانے میں بہت مدد گارثابت ہوگی۔ ماہِ رمضان ہماری ثقافت میں لوگوں کو ’’دُنیاوی‘‘ مسائل کو نظرانداز کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ اس کے بعد عید کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں۔ ’’تہواری‘‘ ماحول ایک ہفتے تک برقرار رہتا ہے۔ ملکی معیشت کی بدولت روزمرہّ زندگی میں درپیش مسائل کی شدت جولائی 2019سے محسوس ہونا شروع ہوگی۔ اس شدت کو سیاسی اعتبار سے Cashکرنے کے لئے مختلف مقدمات میں الجھی سیاسی قیادت کو حوصلہ افزاء ماحول نہیں مل پائے گا۔ عمران حکومت کے لئے فی الوقت لہٰذا ستے خیراں ہیں۔ طویل المدتی تناظر میں اگرچہ عمران حکومت کو قانونِ تقلیل افادہ کی اہمیت بھی دریافت کرنا ہوگی۔ معاملہ یقینا ’’مائنس نواز‘‘ یا ’’مائنس آصف علی زرداری‘‘ تک محدود نہیں رہا۔ پاکستان مسلم لیگ (نون) اور پاکستان پیپلز پارٹی اجتماعی طورپر دیوار سے لگی نظر آرہی ہیں۔ مہنگائی کی لہر جاری رہی۔ ملکی معیشت مسلسل کساد بازاری کا شکار رہی۔ بھارت سے کشیدگی برقرار رہی۔ افغانستان میں امن بحالی کی کوششوں میں تیزی نظر نہ آئی تو ان سب معاملات کے لئے فقط احتساب عدالتوں میں پیش ہوتی سیاسی قیادتوں کو ذمہ دار ٹھہرانے سے عام آدمی کی تسلی نہیں ہو گی۔ وہ اپنے دلوںمیں اُبلتی پریشانیوں کے اظہار کے لئے ’’ترجمانوں‘‘ کا منتظر رہے گا۔ روایتی سیاست اس ترجمانی کے قابل نہ رہی تو فرانس کی طرح پیلی جیکٹوں والے نمودار ہو جائیں گے۔ حال ہی میں جو مناظر الجزائر اور سوڈان میں نظر آئے پاکستان کی شاہراہوں پر بھی رونما ہو سکتے ہیں۔ ان کے تدارک کی حکمت عملی حکومتی حلقوں میں نظر نہیں آ رہی۔ فالودہ اور پاپڑ بیچنے والوں کے نام سے Money Transactionsزیادہ عرصے تک ہمارے دل بہلا نہیں پائیں گی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Political stirring in Punjab: All the preparations for the government to be completed, no one has come to know, and NL leadership, PML-N tragedy
Previous Post پنجاب میں سیاسی ہلچل : حکومت گرانے کی تمام تیاری مکمل، کسی کو پتہ بھی نہ چلا اور ن لیگ ، پیپلز پارٹی غضب کی چال چل گئے
Next Post 70 سال بعد پاکستان میں نئی تاریخ رقم ۔۔
70 years later, new history in Pakistan ..

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.