yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان مسلم لیگ نے یوم تکبیر 28 مئی کو اسلام آباد میں پہلا جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

Web Editor May 21, 2019 1 min read
The PML-N decided to make the first rally on Youm-e-Takbir May 28th in Islamabad
Share this:

The PML-N decided to make the first rally on Youm-e-Takbir May 28th in Islamabadلاہور: پاکستان مسلم لیگ نے یوم تکبیر 28 مئی کو اسلام آباد میں پہلا جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، حکومت کو ہر پلیٹ فارم پر ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ مرحلہ وار ملک بھر میں احتجاجی جلسے کیے جائیں گے۔ مریم نواز جلسوں سے خطاب کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن نے حکومت کو ہر پلیٹ فورم پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے تحت ن لیگ ملک بھرمیں مرحلہ وار احتجاجی جلسے کرے گی۔ مسلم لیگ ن پہلا سیاسی جلسہ 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر کرے گی۔ مریم نواز، حمزہ شہبازاوردیگر رہنما اسلام آباد جلسے سےخطاب کریں گے۔ پارلیمان میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔ اسی طرح نائب صدر ن لیگ مریم نوازملک بھرمیں ہونے والے احتجاجی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ دوسری جانب پارٹی اجلاس کے موقع پرمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کٹھ پتلی وزیراعظم کو نہیں مانتی۔ جعلی وزیر اعظم کو نہیں مانتی کیونکہ یہ اس وزیراعظم کی کرسی کی بھی توہین ہے۔ نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ ببانگ دہل کہتی ہوں کہ بیانیہ ایک ہی ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔ ووٹ کی عزت نہیں کی جائے گی تو یہی حال ہوگا جو اب ملک کا ہو رہا ہے۔ بیانیہ صرف نواز شریف کا ہی ہے۔ شہباز شریف بھی نواز شریف کو لیڈرمانتے ہیں۔ نوازشریف کے بیانیئے کوبیان کرنے کا فرق ہوسکتا ہے۔ اگر کسی کا خیال تھا بیانیہ ٹھیک نہیں تو وہ بھی اب نواز شریف کے بیانیے پر آ گیا ہے۔ اگر ایک شخص کہتا ہے آئین پرعمل کرو تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ ملک میں بہتراورعوامی حکومت آئے گی تو سارے مسائل حل ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ علیمہ خان اوردوسروں کی پراپرٹی نکل آتی ہے، ان کا نام بھی نہیں لیا جاتا۔ علیمہ خان نے جو الماریاں بھری ہیں وہ انہیں دکھائی نہیں دیتیں۔ ان سب کی پراپرٹیزجب سامنے آتی ہیں توان کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جو مہرے ہیں ان کا کیا نام لیں؟ یہ سب نیب کونظر نہیں آتا؟ نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ نیب نے جوکیسزبنانے ہوتے ہیں وزراء اور جعلی وزیراعظم 18 دن پہلے بتا دیتے ہیں۔ نیب نے جسے گرفتارکرنا ہوتا ہے وہ بھی وزراء اور جعلی وزیراعظم پانچ دن پہلے بتا دیتے ہیں۔ جب سلیکٹڈ احتساب ہوگا تو اس کی کوئی ساکھ نہیں ہوگی۔ سلیکٹڈ احتساب کرنے والے کی کوئی ساکھ ہے نہ ہی اس ادارے کی کوئی ساکھ ہے۔سلیکٹڈ احتساب جب ہو تو اس ادارے کی کیا ساکھ رہ جاتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایسے میں کیسے مان لوں کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے۔جب تمام وزراء نیب کے ترجمان ہیں اور جعلی حکومت کے سب سربراہ بھی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ہم نے جعلی احتساب اور جعلی انتقام کا سامنا کیا ہے۔ہم آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ہم اس طرح کے اشتہاری نہیں ہوئے کہ مقدمے کے بعد باہر بھاگ جائیں۔ہم تو وہ لوگ ہیں جو جعلی سزائیں اور جعلی مقدمے بھگت رہے ہیں۔انھوں نے کہا ‘ہم تو وہ لوگ ہیں جو اس جعلی احتساب اور سزاؤں کا سامنا کر رہے ہیں۔ہم تو آگ کے دریا میں سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں۔ہم وہ لوگ نہیں ہیں جن پر مقدمات ہوں،اشتہاری ہوں اور بھاگے ہوئے ہوں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Our Osama has gone but .......!
Previous Post ہمارا اسامہ چلا گیا مگر…….!
Next Post ڈالر کی قیمت میں اضافہ
Increase in dollar cost

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.