yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کشمیر کے عوام کو ان کا حق رائے شماری دیا جائے :بلاول بھٹو

Yesurdu May 10, 2016 1 min read
Share this:
The people of Kashmir
The people of Kashmir

کشمیری الیکشن میں ہمیں کامیاب کرائیں ان کو تمام حقوق دلانے کا وعدہ کرتا ہوں :چیئرمین پیپلزپارٹٰی کا باغ میں جلسے سے خطاب
باغ (یس اُردو)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج بھارت میں وہ انسان برسراقتدار ہے جس کے ہاتھوں پر گجرات کے مسلمانوں کا خون ہے ۔ ہم انشا اللہ کشمیر کو ضرور آزادی دلائیں گے ، خدا کے فضل و کرم سے کشمیر کے یہ الیکشن عام نہیں تاریخی الیکشن ثابت ہوں گے ۔ باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کے منتخب ہونے پر بھارتی تجزیہ کار بھی پریشان تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بہت سے ملک دہشتگرد سمجھتے ہیں ، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق کی بات کی ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے تحریک آزادی کشمیر کو مذاق بنا دیا ہے ، نواز شریف نے اپنی سالگرہ کا کیک مودی کے ہاتھوں کٹوا لیا ، انہیں یہ کیوں یاد نہیں کہ مودی کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اپنے عروج پر تھا ۔ وزیر اعظم را کے ایجنٹوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ، بلوچستان میں را کے ایجنٹ گرفتار ہوتے ہیں تو نواز شریف کوئی ایکشن نہیں لیتے ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے خارجہ پالیسی کا حلیہ ہی بگاڑ دیا ، یہ ریاست کے ریاست سے تعلقات نہیں ، انڈیا ہمارا دشمن ، افغانستان اور ایران بھی ہمارے خلاف ہیں ، کشمیری بھائیو یہ الیکشن آپ کی عزت اور کشمیر کے مستقبل کا سوال ہے ۔ اگر یہاں کے عوام نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا تو میرا وعدہ ہے کہ میں اس ملک کو عالمی برادی میں اس کا اصل مقام دلائوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ہندوستان میں مسلمان اقلیت میں تھے ، انہوں نے مل کر پاکستان بنایا ، اس لئے کہ یہاں پر کسی کو عقیدے کی بنیاد پر تنگ نہ کیا جائے ، ہمارا دین بھی اقلیتوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کسان اپنی محنت سے فصلیں اگاتا ہے اور نواز شریف وہی فصلیں انڈیا سے درآمد کرلیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے اہنے دور حکومت میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جس کا درس ہمارے مذہب نے دیا ہے ۔ آج نواز حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اور ہچکولے کھا رہی ہے ، اگر عوام کی حمایت حاصل رہی تو میں عوام کو ان حکمرانوں سے نجات دلائوں گا اور سرکس کے شیروں کا کھیل ختم کروں گا میں اس کا بیٹا ہوں جس کے بارے میں کہا جاتا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے نعرہ لگایا شیروں کا شکاری زرداری بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں ، میاں صاحب یا تو آپ یہ مان لیں کہ آپ اس وقت غلط تھے یا میرا مطالبہ مان لیں اور گھر چلے جائیں ۔ آج ن لیگ کے اقتدار کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے ، میاں صاحب آپ نے ہمارے لیڈروں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا مگر وہ آپ کی طرح ملک سے بھاگنے والے نہیں مقدمات کا سامنا کریں گے ، آپ نہ تو اسمبلی میں آتے ہیں اور نہ ہی عوامی مطالبات کو تسلیم کرتے ہیں ۔ اسحاق ڈار کے حدیبیہ پیپر ملز کے منصوبے کا احتساب نہیں ہوتا جس میں انہوں نے خود منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا ، بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے تین سال میں کشمیر پر بیان بازی کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا نہ ہی کوئی منصوبہ شروع کیا ہے ۔ کوئی یونیورسٹی ، کوئی ہسپتال نہیں بنایا گیا ۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہاتھوں میں کمان ہے اور آپ کمان ہیں، آئیں مل کر ظالموں کیخلاف تیر چلائیں اور ان کا خاتمہ کردیں ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے نعرہ لگایا ۔ زندہ ہے بھٹو زندہ ہے زندہ ہے بی بی زندہ ہے یا اللہ یا رسول بے نظیر بے قصور کرپشن کے سردار کو ایک دھکا اور دو ، گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کا معاملہ، خصوصی ٹیم لندن جائے گی
Next Post پاناما لیکس کی تحقیقات کا معاملہ جلد ہونا چاہیے: آرمی چیف

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.