yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مغرب کوسورج کا جڑواں بھائی مل گیا ۔۔۔ دوسرے سورج نے کیسے جنم لیا؟ نظام شمسی میں تھر تھلی ڈال دینے والے انکشافات

MH Kazmi October 27, 2019 1 min read
the, other, Sun, discovered, by, Western, scientists,
Share this:

گایا سپیس کرافٹ کی ان تھک محنت کی وجہ سے، آسٹرونومرز کا خیال ہے کہ ان کو ایک ایسا ستارہ مل گیا ہے جو کہ سورج کا جڑواں بھائی ہے۔ اس نے اسی سولر نیبولا سے جنم لیا تھا جس سے ہمارے سورج نے۔ یہ سورج سے بہت زیادہ دور نہیں۔

یہ کیسے ملا اور اس دریافت کا کیا مطلب ہے؟ اس کے لئے پہلے سورج کی پیدائش کی کہانی۔سورج کیسے پیدا ہوا؟ سورج کی پیدائش چار ارب ساٹھ کروڑ سال قبل کے قریب کا واقعہ ہے۔ گیس اور دھول کے بہت بڑے بادل جو بگ بینگ کی باقیات تھے، یہ بھاری عناصر کے ڈالئے گئے بیج کے گرد اکٹھے ہونا شروع ہوئے۔ یہ بھاری عناصر ہونے والے سپر نووا اور نیوٹرون ستاروں کے تصادم کا نتیجہ تھے۔ اگلے چند ملین سالوں میں اس گیس کے اس سولر نیوبولا سے ستارے بنے۔ان میں سے زیادہ بھاری بھرکم ستارے مختصر عمر رکھنے والے تھے جو جلد ہی جل کر مٹ گئے اور اپنی زندگی کا اختتام سپرنووا سے ہونے والے دھماکے کی صورت میں کیا۔ جو اتنے بھاری نہ تھے، جیسا کہ ہمارا سورج، یہ مین سیکوئنس ستارے تھے، یہ اتنی دیر باقی رہے کہ شمسی ہواوں نے بچی کھچی گیس اور بادلوں کو دور اڑا دیا۔ ملکی وے کہکشاں میں پہلے سے پائے جانے والے دوسرے ستاروں سے ہونے والی گریویٹی سے ہونے والی بے ترتیب انٹرایکشن نے اس پیدائش گاہ سے نکلنے والے ستاروں کو ایک دوسرے سے دور کر دیا۔ یہ بھائی الگ ہوتے گئے اور انہوں نے اپنی زندگیوں کے الگ راستے لے لئے۔ خاندان بکھر گیا۔ اس نرسری میں سے نکلنے والا واحد ستارہ سورج نہیں تھا لیکن باقی کہاں گئے؟ ان کو کیسے ڈھونڈیں؟سورج کی پیدائش کا طریقہ ہمیں کیسے پتا لگا؟ جب ہم آسمان میں کائنات کو دیکھتے ہیں تو ستاروں کی پیدائش کی ہر سٹیج کو

دیکھ لیتے ہیں۔ اس لئے اپنے سورج کے ماضی کا بھی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایسے ستارے کیسے بنتے ہیں۔ زمین سے 1300 نوری سال دور اورائن نیبولا ہے۔ اس میں سادہ گیس، دھول، ستارے اور چمکدار گیسیں ہم دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں سات سو ستارے جنم لے رہے ہیں۔ ماہرینِ فلکیات کے خیال میں اس نیبولا میں ستاروں کے بننے کے عمل کی تین لہریں گزر چکی ہیں۔ وقت کے ساتھ طاقتور سٹیلر ہوائیں اور نیبولا کی گردش اس دھول کو صاف کر دے گی اور ستاروں کی اس جنم گاہ سے نئے ستاروں کی پیدائش کا عمل ہمیشہ کے لئے رک جاے گا۔جس آفاقی نرسری نے ہماری سورج کو جنم دیا تھا، کئی ملین سال میں یہ سولر نیوبولا ایک اور جگہ پلئیڈس کلسٹر سے ملتا جلتا تھا۔ اس میں ایک ہزار ستارے ہیں جو زمین سے ساڑھے چار سو نوری سال کے فاصلے پر ہیں۔ یہاں پر نئے ستاروں کا جنم ختم ہو چکا ہے۔ کچھ انفرادی نوزائیدہ ستارے کچھ میٹیرئل میں گھرے ہوئے ہیں لیکن یہ صاف ہو رہا ہے۔ اس سے بھی قریب ہم ہیاڈس کلسٹر کا مشاہدہ کر سکتے ہیں جو صرف باسٹھ کروڑ سال پرانا ہے۔ اس کے ستارے ایک دوسرے سے دور ہٹ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ پہچانے بھی نہ جائیں گے کہ ان کی پیدائش تو اکٹھے ہی ہوئی تھی۔ ان کی رشتہ داری قصہ پارینہ بن جائے گی۔ ان کی عمر، کیمیائی دستخط اور حرکت اس رشتہ داری کی چغلی کھائیں گے۔ کیا ہم اس کی مدد سے سورج

کا خاندان ڈھونڈ سکتے ہیں؟گایا کا ڈیٹا ۔ جڑواں کی دریافت ؛ جب یورپی خلائی ایجنسی کی خلائی لیب سے نیا ڈیٹا حاصل کیا گیا تو اس مں بہت زیادہ انفارمیشن تھی جو کہ سائنسدانوں نے اپریل 2018 میں شئیر کی۔ (اس میں ایک ارب تیس کروڑ ستاروں کی جگہ اور حرکت شامل تھی۔ ابھی مزید انفارمیشن بھی اس سے ہمیں ملنی ہے۔ (ایک کھرب ستاروں کی کہکشاں میں ابھی بہت سا اور ڈیٹا حاصل ہونا باقی ہے)۔عالمی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اس ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور اس کا کہکشاں کی آرکیولوجی کے پراجیکٹ ایمبر سے موازنہ کیا۔ گایا کے پراجیکٹ سے ہم ستاروں کی حرکات کو ریوائنڈ کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ جہاں سے سورج آیا ہے، وہاں سے مزید کونسے ستارے آئے ہیں۔ جبکہ ایمبر سے ان کے سپیکٹرم کا موازنہ کر سکتے ہیں۔ دونوں الگ پراجیکٹ کے موازنے سے ہمیں ایک اور صرف ایک میچ مل گیا۔  ایچ ڈی 186902 نامی ستارہ۔ ہوبہو ویسا۔ سطح کا وہی درجہ حرارت، وہی کیمیائی ساخت، وہی عمر۔ گایا کے مطابق یہ 184 نوری سال دور ہے۔ اس دریافت کے بعد اب یورپی جنوبی رصدگاہ میں سیارے ڈھوندنے والا آلہ ایسپریسو اب اس کے گرد سیاروں کی موجودگی کا پتا لگانے کی کوشش کرے گا۔اگرچہ ماہرینِ فلکیات سورج سے ملتے ہوئے دوسرے ستاروں کا بھی پتا لگا چکے ہیں لیکن اگر یہ ستارہ جڑواں ہے تو کیا اس کا سیاروں کا سسٹم بھی نظامِ شمسی کی طرح ہی ہو گا؟ کیا اس کے گرد بھی ایک نیلی زمین گردش کر رہی ہو گی؟ (اس کا امکان بہت ہی کم ہے) یا ایک ہی ستارے کے گرد زیرِ گردش سیاراتی نظام بالکل مختلف ہوتا ہے؟ جس طرح بائیولوجی میں جڑواں بھائیوں کی سٹڈی بہت کچھ بتا دیتی ہے جو اس کے بغیر پتا نہیں لگ سکتا، ویسا ہی ستاروں کے ساتھ ہمیں امید ہے۔ اگلے کچھ برسوں میں شاید یہ سب سے زیادہ مطالعہ کیا جانے والا ستارہ بن جائے۔مستقبل؟ گایا سے حاصل شدہ ڈیٹا کا ابھی صرف سطحی مطالعہ کیا جا سکا ہے۔ معلومات کا یہ خزانہ اور مستقبل میں اس سے مزید ریلیز ہونے والا ڈیٹا کیا کچھ سرپرائز رکھتا ہے؟ کیا مستقبل میں ہمیں سورج کے خاندان کے نئے امیدوار بھی مل سکیں گے؟ یہ اگلے برسوں اور دہائیوں کے لئے۔ اگر ہم ایسے درجنوں دوسرے ستاروں تک پہنچ گئے تو سورج کے یہ رشتہ دار کائنات، سیاروں اور زندگی کی کئی تھیوریوں کو ٹیسٹ کرنے کی تجربہ گاہیں ہو سکتی ہیں۔

the, other, Sun, discovered, by, Western, scientists,

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
pairs, who, dont, have, child, pairs, suffer, due, to, infertility, can, get, best, treatment
Previous Post حضرت آدم علیہ السلام کے وجود میں باپ کا کوئی کردار ہے اور نہ ہی ماں کا۔۔۔۔ طبی لحاظ سے بچہ پیدا کرنے کی اہلیت نہ رکھنے والے جوڑوں کے لیے طب نبوی سے شاندار نسخہ
Next Post پیرس، پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبرایگزیکٹو پنجاب کونسل قاری فاروق احمد گورسی ایفل ٹاور پر پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ یوم سیاہ میں شرکت کے بعد دورہ پاکستان اور عمرہ کی سعادت کیلئے روانہ
Qari farooq ahmed gorsi, visit, to, Pakistan, for, Rabi ul Awal, Shareif, and, Umrah, afterwards

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.