yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مرضی کے فیصلے کرنے پر ریفرنس ختم اوروقت سے پہلے چیف جسٹس بنانے کی پیشکش کی گئی: جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا ڈسٹرکٹ بار سے خطاب

Web Editor July 21, 2018 1 min read
The offer was made to finish the referendum and make the Chief Justice a time before the decision was made: Justice Shaukat Aziz Siddiqui addresses the district bar
Share this:

راولپنڈی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز نے کہاہے کہ مجھے کہا گیا کہ فیصلے ہماری مرضی کے مطابق کریں گے تو آپ کے ریفرنسز ختم کروادیں گے اور نومبر سے پہلے ہی آپ کو ستمبر میں چیف جسٹس بنا دیں گے ، میں نے کہا کہ اپنے ضمیر کو گروی رکھنے سے پہلے بہتر ہے کہ مرجاؤں۔

راولپنڈی بار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہناتھا کہ جس طریقے سے اس ملک کی قسمت کیساتھ کھلواڑ کررہے ہیں ، وہ بات کرتا ہوں جو میری ذات کیساتھ پیش آئے، اللہ کو، آپ سب کو اور اپنی ماں کو گواہ کرکے امانت کے طورپر یہ بات کررہاہوں، مجھے نہیں معلوم کہ آج کے بعد کیا ہوگا لیکن میں یہ بات کررہاہوں ، آج کے اس دور میں آئی ایس آئی پوری طرح جوڈیشل پروسیڈنگز کو مینوپلیٹ کرنے میں ملوث ہے ، آئی ایس آئی کے لوگ مختلف جگہ پہنچ کر اپنی مرضی کے بینچ بنواتے ہیں، کیسز کی مارکنگ ہوتی ہے، میں اپنی ہائیکورٹ کی بات کرتاہوں، آئی ایس آئی والوں نے میرے چیف جسٹس کو اپروچ کر کے کہا کہ ہم نے الیکشن تک نوازشریف اور اس کی بیٹی کو باہر نہیں آنے دینا شوکت عزیز کو بینچ میں شامل نہ کرو ، میرے چیف جسٹس نے کہا کہ جس بینچ سے آپ ایزی ہیں وہ بنا دیں گے ۔مجھے کہا گیا کہ فیصلے ہماری مرضی کے مطابق کریں گے تو آپ کے ریفرنسز ختم کروادیں گے ، میں نے کہا کہ اپنے ضمیر کو گروی رکھنے سے پہلے بہتر ہے کہ مرجاوں۔

جسٹس شوکت عزیز کا کہناتھا کہ مجھے یہ پتہ ہے کہ سپریم کورٹ میں کس کے ذریعے کون پیغام لے کر جاتاہے ، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ احتساب عدالت کی ہرروز کی کارروائی کہاں تک جاتی رہی ہے ، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ان احتساب عدالتوں پر کنٹرول کیوں ختم کیاگیا۔ میں نے آپ سے یہ باتیں اپنی جان پر کھیل کر اس لیے کی ہیں، نوکری کی تو پرواہ نہیں، مجھے کہا گیا کہ فیصلے ہماری مرضی کے مطابق کریں گے تو آپ کے ریفرنسز ختم کروادیں گے ، میں نے کہا کہ اپنے ضمیر کو گروی رکھنے سے پہلے بہتر ہے کہ مرجاؤں۔انہوں نے کہا کہ میرٹ سے ایک سنٹی میٹر بھی ادھر ادھر نہیں ہوں گا ، ریفرنسز کی پرواہ نہیں، پہلے بھی کروائے ہیں، دس اور کروا لیں، جب تک اللہ کو منظور ہے اور اللہ کی رضا کیلئے اس عہدے پر رہتے ہوئے میں نے کچھ کام کرنے ہیں تو کرتا رہوں گاچاہے ساری دنیا مخالف ہوجائے ، جب اللہ کو منظور ہوکہ یہاں کام کرنا ہے کروں گا تو پھر تمام بریگیڈ بھی اکٹھے ہوکر آجائیں تو میرا کچھ نہیں کرسکتے۔مکمل آڈیو خطاب سینئے ۔

ان کا کہناتھا کہ آپ سے گزارش ہے کہ بار اور عدلیہ ایک ہی گھر کی حویلی ہے اور اس پر ڈاکہ پڑسکتاہے ،آپ کی حویلی بندوق والے کے کنٹرول میں آچکی ہے ، آپ کی آزادی سلب ہوچکی ہے ، خودمختار عدلیہ پر سمجھوتے ہوچکے ہیں، یہ کسی دو افراد کے درمیان مقدمے کے فیصلے میں اپنے آپ کو آزاد اور انصاف پسند ظاہر کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔کسی فلسفی کاقول ہے کہ آپ حکمرانی دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ دیکھیں کہ کس کے خلاف بات کرنے کی اجازت ہے۔

جسٹس شوکت عزیز کا کہناتھاکہ آج یہ میڈیا والے بھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں، اپنے اشتہارات کی خاطر سچ بولنے سے گریزاں ہیں، آج اس ادارے کے اوپر بھی مرضی کے ٹوئیٹس اور پریس ریلیز آتے ہیں، کوئی ایسا چینل ہے جو کہے کہ ہمیں ڈائریکشن نہیں آتی، آئی ایس پی آر سے نہیں آتی۔ میڈیا اور عدلیہ کسی بھی ملک کے لوگوں کے ضمیر کی آواز ہوتی ہے اور اس پر اگر پابندیاں لگا دی جائیں گی ، لب سی دیئے جائیں گے تو پھر مجھے کہنے دیجئے کہ شاید پھر پاکستان ایک آزاد جمہوری ملک نہیں رہے گا، ستر سال میں ہم اس ملک کو جمہوری بناسکے اور نہ ہی اسلامی ، نہ آئین کے تابع لاسکے، ستر سالوں میں سے پینتیس سال ڈکٹیٹر کھاگئے۔

 

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
If you donot mind the next hearing, Twitter will turn off: Justice Shaukat Aziz Siddiqui
Previous Post آئندہ سماعت تک توہین آمیز نہ ہٹایا گیا تو ٹوئٹر بند کر دیں گے: جسٹس شوکت عزیز صدیقی
Next Post لڑکی کو اغوا کرنیوالے امام مسجد پر تشدد، داڑھی، بھوئیں مونڈ دیں
Kidnap the girl violence on the imam mosque, beard, eyebrow shaved

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.