yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اللہ کی کائنات اندازوں سے زیادہ وسیع ہے، قدیم سائنسدانوں کے نظریات کو رد کردیا گیا

MH Kazmi October 16, 2016October 17, 2016 1 min read
The number of galaxies in the universe is 10 times higher than our previous estimates, scientists
Share this:
The number of galaxies in the universe is 10 times higher than our previous estimates, scientists
The number of galaxies in the universe is 10 times higher than our previous estimates, scientists

ناٹنگھم: ماہرین فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ قابلِ مشاہدہ کائنات میں کہکشاؤں کی تعداد ہمارے سابقہ اندازوں سے کم از کم 10 گنا یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

پہلے یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ کائنات میں کہکشاؤں کی مجموعی تعداد 100 ارب (ایک کھرب) سے لے کر 200 ارب (دو کھرب) تک ہوسکتی ہے لیکن تازہ تحقیق کے مطابق یہ تعداد اس سے بھی کم از کم 10 گنا زیادہ یعنی 2000 ارب (2 ٹریلین) یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

یونیورسٹی آف ناٹنگھم برطانیہ کے سائنسدانوں نے ہبل خلائی دوربین اور دوسری رصدگاہوں کے مشاہدات استعمال کرتے ہوئے جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ کائنات میں کہکشائیں ایک دوسرے سے بہت زیادہ قریب ہیں اور خلاء کے اکائی حجم (یونٹ والیوم) میں ان کی تعداد بھی ہمارے سابقہ اندازوں کے مقابلے میں کم از کم 10 گنا زیادہ ہے۔

سائنسدانوں ن ے اس مقصد کے لیے ’’ہبل ڈیپ فیلڈ‘‘ اور ’’ہبل الٹرا ڈیپ فیلڈ‘‘ نامی فلکی مشاہدات سے استفادہ کیا تھا جو ہبل خلائی دوربین نے 1997 سے 2014 کے دوران کیے تھے جب کہ ان مشاہدات میں زمین سے 5 ارب نوری سال سے لے کر 10 ارب نوری سال دور تک واقع کہکشاؤں کا مطالعہ کیا گیا تھا۔ ان ہی مشاہدات کی بنیاد پر فلکیات دانوں نے اندازہ لگایا تھا کہ کائنات میں 100 ارب سے 200 ارب تک کہکشائیں ہوسکتی ہیں۔

سائنسدانوں نے طاقتور کمپیوٹروں کی مدد سے ان مشاہدات کا ایک بار پھر تجزیہ کیا اور انہیں سہ جہتی عکس (3D image) میں تبدیل کیا۔ وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ ہبل ڈیپ فیلڈ/ الٹرا ڈیپ فیلڈ میں جن اجرامِ فلکی کو ستارے سمجھ لیا گیا تھا، وہ دراصل ’’بونی کہکشائیں‘‘ (dwarf galaxies) ہیں۔ ایسی ایک بونی یا چھوٹی کہکشاں میں ’’صرف‘‘

The number of galaxies in the universe is 10 times higher than our previous estimates, scientists
The number of galaxies in the universe is 10 times higher than our previous estimates, scientists

 

ایک ارب کے لگ بھگ ستارے ہوتے ہیں۔

ان چھوٹی کہکشاؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے جب ایک بار پھر کائنات میں کہکشاؤں کا تخمینہ گایا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ تعداد ہمارے سابقہ اندازوں کے مقابلے میں کم از کم 10 گنا زیادہ ہے اس نئی دریافت کی روشنی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اب ہمیں کائنات کی تاریخ اور ارتقاء پر نظرِ ثانی کرنا ہوگی کیونکہ یہ فرق بہت زیادہ ہے۔ اس کے لیے ہمیں پوری قابلِ مشاہدہ کائنات کا ایک بار پھر سے تفصیلی جائزہ لینا ہوگا۔

واقعی! کائنات آج کے انتہائی ترقی یافتہ انسان کو بھی مسلسل حیران کیے جارہی ہے۔

کائنات کتنی بڑی ہے؟

واضح رہے کہ اب تک کے اندازوں کے مطابق ہماری ’’قابلِ مشاہدہ کائنات‘‘ کا نصف قطر (radius) تقریباً 13.8 نوری سال تک ہوسکتا ہے اور اس بنیاد پر حساب لگایا جائے تو اس کائنات کا حجم 2571 مکعب نوری سال کے لگ بھگ بنتا ہے۔ البتہ ان عجیب و غریب اعداد و شمار کا مطلب یہ ہے کہ ہم کائنات میں زیادہ سے زیادہ 13.8 ارب نوری سال دور تک واقع فلکی اجسام کو دیکھ سکتے ہیں۔ اگر اس سے آگے کائنات میں کچھ ہے بھی تو وہ ہمارے مشاہدے کی حدود سے باہر ہے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Indian LoC firing restrain barphrblaastaal
Previous Post بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرایک بارپھربلااشتعال فائرنگ
Next Post بجلی چوری سے قومی خزانے کو 33 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، آڈیٹر جنرل کا انکشاف
Theft exchequer a loss of over Rs 33 billion, revealed the Auditor General

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.