yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شریف خاندان کا اہم ترین راز دان پکڑا گیا۔۔۔ نیب کورٹ میں کیا کچھ بتا ڈالا؟

MH Kazmi April 25, 2019 1 min read
The most important secret of the Sharif family was arrested. What's wrong with the NAB court?
Share this:

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اورمبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مزید ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔نیب لاہور سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان کے صاحبزادے سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے خلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں کلیدی پیش رفت ہوئی ہے’بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘شریف خاندان کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچواں ملزم آفتاب محمود گرفتار ہوگئے ہیں’۔گرفتاری کے حوالے سے نیب لاہور کا کہنا تھا کہ ‘ملزم آفتاب محمود کی گرفتاری نیب لاہور کے زیر حراست ملزم شاہد رفیق سے جاری تحقیقات کے دوران ہونے والے انکشافات پر عمل میں لائی گئی ہے اور دونوں ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں جبکہ باہمی رضامندی سے کروڑوں روپے غیرقانونی طور پر شریف خاندان کے اکائونٹس میں منتقل کرتے رہے ہیں’۔نیب کا کہنا ہے کہ ‘ملزم شاہد شفیق کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جن سے تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت ہوئی اور شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں’۔گرفتار ملزم کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ملزم آفتاب محمود “عثمان انٹرنیشنل”نامی فارن کرنسی ایکسچینج بیک وقت لندن اور برمنگھم سے چلاتا رہا تاہم غیرقانونی طور پر حمزہ شہباز، سلمان شہباز و دیگر کے اکائونٹس میں بوگس ٹی ٹی لگاتا رہا ہے’۔نیب لاہور کے مطابق ‘پہلے سے گرفتار ملزمان میں فضل داد، قاسم قیوم، محمد مشتاق اور ملزم شاہد رفیق شامل ہیں اور نیب لاہور کی ٹیموں نے دوران تحقیقات تاحال شہباز شریف خاندان کے خلاف کم وبیش 3 ارب روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کر لیے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے گرفتار ملزم آفتاب محمود کو کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیاجائے گا اور عدالت سے ان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعا کی جائے گی’۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ شریف خاندان نے 85 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے تاہم نیب کے بیان میں صرف 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی بات کی گئی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’ایکٹ کے متعارف کرانے کے بعد اتھارٹی نے مشکوک اکاؤنٹس سے رقوم کی بڑے پیمانے پر ترسیل نوٹ کی جس کے پیچے حدیبیہ پیپرز ملز تھی‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’حدیبیہ پیپرز ملز کے ذریعے 81 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی‘۔فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ ’9 کروڑ روپےمالیت کی حدیبیہ ملز کے اکاؤنٹ میں اچانک 81کروڑ روپےکیسے آئے‘۔انہوں نے کہا کہ ’اتنی بڑی رقم کی ترسیل کے نتیجے میں ایک تحقیقات کا آغاز ہوا جس کے نتائج سے معلوم ہوا کہ حدیبیہ پیپرز ملز کے مالک نوازشریف ہیں اور ان کی والدہ شمیم اختر کمپنی کی ڈائریکٹر تھیں، میاں عباس شریف، مریم صفدر، صبیحہ عباس، حسین نواز، حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف کمپنی کے ڈائریکٹرز تھے۔نیب نے رواں ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف کے اہل خانہ کی جانب سے اربوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت ملنے کا انکشاف ہوا ہے جس کی بنیاد پر حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔رواں ماہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر پر چھاپے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر چیئرمین نیب نے شریف خاندان کے کیس کی نگرانی براہ راست خود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔چیئرمین نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو جاری کیے گئے طلبی کے نوٹس منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں سوال نامہ بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔نیب لاہور کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں سوال نامے ارسال کردیے جائیں گے

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
How did the "strain in the thief beard" make a mistake? A lesson story story
Previous Post “چور کی داڑھی میں تنکا“ محاورہ کیسے بنا؟ ایک سبق آموز کہانی
Next Post سعودی عرب میں ایک ساتھ 37 افراد کے سر قلم
The head of 37 people together in Saudi Arabia

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.