yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بریگیڈئر نصرت سیال شہید (ستارہ بسالت) کا یوم شہادت

Web Editor June 11, 2019 1 min read
The martyrdom day of Brig Nusrat Sial martyr (Sitara-e-Basalat)
Share this:

کارگل کا محاذ گرم تھا۔ 10جون 1999ء کا سورج ایک نئی تازگی‘ شگفتگی اور رعنائی لیے مشرق کے افق سے طلوع ہوا۔ بریگیڈئیر نصرت سیال اپنی بیگم سے مخاطب ہوکر کہہ رہے تھے کہ آج مجھے محاذ جنگ کے نزدیک “گل تری” کے مقام پر جانا ہے‘ واپسی میں دیر بھی ہوسکتی ہے۔ سطح سمندر سے چودہ ہزار فٹ بلند یہ وادی ان دنوں یخ پستہ ہوائوں کی لپیٹ میں تھی۔ بریگیڈئر نصرت خان سیال بذریعہ ہیلی کاپٹر سکردو سے گل تری پہنچے اور سارا دن محاذ جنگ پردشمن سے برسرپیکار اپنے جوانوں کیساتھ گزارا ۔ شام ڈھلے واپسی کا سفرشروع ہوا تو موسم خراب تھا ‘ انہوں نے ہیلی کاپٹر پر سکردو کیلئے اڑان بھری۔ ابھی رات کے اندھیرے میں کچھ فاصلہ ہی طے ہواتھا کہ ہیلی کاپٹربرف میں ڈھکی ہوئی ایک بلند پہاڑی چوٹی سے ٹکر کر تباہ ہو گیا جس سے بریگیڈئر نصر ت خان سیال سمیت میجر محمد حنیف ‘ کیپٹن محمد عزیز ‘ کیپٹن سعید احمد خان ‘ کیپٹن جمال اکبر‘ صوبیدار وزیر خان ‘ حوالدار محمد شبیر ‘ حوالدار بشیر احمد ‘نائیک نصیر احمد ‘ سپاہی عبدالکریم اورگنر عبدالرحیم شہید ہوگئے ۔ اچانک فون کی گھنٹی بجی دوسری جانب بریگیڈ ہیڈکوارٹر سے میجر شیر افگن بول رہے تھے انہوںنے بیگم سیال کوبتایا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے بریگیڈئرصاحب اس حادثے میں زخمی ہیں آپ سامان باندھ لیں آپ کو راولپنڈی منتقل کرنا ہے ۔ یہ سنتے ہی بیگم سیال اپنے ہوش کھو بیٹھیں ‘ بے ہوشی کے عالم میں ہی انہیں بچوں سمیت ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہلے راولپنڈی لایا گیا پھر تابوت سمیت ہیلی کاپٹر کامرس کالج سیٹلائٹ ٹائون جھنگ کے میدان میں اتارا گیا۔جب بیٹے کی شہادت کی خبر بریگیڈئر نصرت سیال کی والدہ کو دی گئی تو دل و جان سے پیار کرنیوالی ماں نے ایک لمبی سانس بھری ‘ آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ کے اس فیصلے کو قبول کرلیا۔ نماز جنازہ میں جھنگ شہر کے ہر چھوٹے بڑے نے شریک ہوکر پاک فوج کے اس عظیم سپوت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ بیگم نصرت سیال نے شہادت کے بعد ایک ملاقات میں مجھے بتایا کہ چند ہفتے پہلے سکردو میں کیپٹن انعام اللہ شہید کی میت لائی گئی جو کارگل کے محاذ پر داد شجاعت دیتے ہوئے شہید ہوئے تھے ‘ جب ان کی میت سکردو پہنچی تو پورا ماحول خوشبو سے مہک اٹھا ۔کیپٹن انعام اللہ کی شان اور مرتبے شہادت کو دیکھ کر بریگیڈئر نصرت سیال نے بھی امام صاحب سے یہ دعا کرائی تھی کہ اللہ انہیںبھی ایسی ہی عظیم موت عطا فرمائے۔

نماز جنازہ میں شریک ہزاروں افراد نے اس دعا پر آمین کہا تھا۔ گویا شہادت کی آرزو قدرت نے پوری کر دی۔ بیگم نصرت سیال مزید کہتی ہیں کہ ہمیں سوتے جاگتے اپنے گھر میں بریگیڈئر صاحب اکثر دکھائی دیتے ہیں پورا گھر خوشبو سے مہکتا رہتا ہے ۔ ایک شام میری طبیعت خراب تھی مجھے خوف آرہا تھا اسی حالت میں میری آنکھ لگ گئی تو شہید شوہر سے خواب میں ملاقات ہوئی انہوںنے کہا گھبرانے کی ضرورت نہیں میں تمہارے پاس ہی ہوں ۔بیڈ کے قریب رکھی ہوئی کرسی پر ساری رات بیٹھا رہا ہوں ۔جیسے ہی میری آنکھ کھلی تو کرسی ایسے ہل رہی تھی جیسے ابھی کوئی اٹھ کرگیا ہو اور کمرہ دلفریب خوشبو سے مہک رہا تھا۔بیٹی رباب نصرت کہتی ہیں مجھے سیڑھیوں پر بیٹھے ہوئے ابو نظر آئے ‘میں دوڑ کر وہاں پہنچی تو وہ نظروں سے اوجھل ہوگئے ۔ایک دن خواب میں ابو سے ملاقات ہوئی تو میں نے شکوہ کیا ابو آپ کی جھلک تو گھر میں جابجا نظر آتی ہے لیکن آپ حقیقت میںہم سے بات کیوں نہیں کرتے ؟ابو نے کہا نظر آئے بغیر بھی تو بات ہوسکتی ہے۔ شہید کی بھتیجی عذرا نصرت نے ایک خواب دیکھا‘ دور دور تک سرخ قالین بچھے ہوئے تھے بہت ہی خوبصورت منظر تھا شاید یہ جنت کا کوئی گوشہ ہو ۔جنت کے دروازے پر نصرت سیال شہید دکھائی دیئے جو اپنی والدہ اور والد کو ہاتھ پکڑ کر جنت میں لے کر جارہے تھے ۔بہت عرصے تک اس خواب کی روحانیت مجھ پر طاری رہی ۔ شہید کے برادرنسبتی نصر اللہ خان کو شہید خواب میں ملے اور کہا میرے گھر والوں کو کہہ دو جب بھی کوئی پرابلم ہو مجھے فون کرلیاکریں ۔شہید کے ہاتھ میں ایک گولڈن رنگ کا وزٹنگ کارڈ دیا جس پر گنبدخضری کا نقش ابھرا ہوا تھا۔ کارڈ پر بنا ہوا گنبد خضری کا بٹن دبائیں تو مجھ سے بات ہوسکتی ہے ۔کسی اور کی بات تو دور رہی خود مجھے بھی خواب میں ایک مرتبہ بریگیڈئر نصرت سیال شہید ملے اور مجھے کہا آپ میرے اہل خانہ کا خیال رکھتے ہیں ‘ یہ عمرے کا ٹکٹ پکڑیں اور ارض مقدس جاکر عمرہ کریں۔اس خواب کے بعد ہی اللہ نے مجھے عمرہ کی سعادت عطا فرمائی۔ بریگیڈئر نصرت سیال 16 مارچ 1953ء کو جھنگ کے آبائی محلہ مسلم نگر میں پیدا ہوئے ۔میٹرک اسلامیہ ہائی سکول جھنگ اور ایف ایس سی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے کرکے 1974 میں بطور سیکنڈلیفٹیننٹ فوج کو جوائن کیا۔ بعدازاں آپکو ڈائریکٹ بریگیڈئر رینک پر ترقی دے کر لاہور کور ہیڈکوارٹر سے سکردو ٹرانسفر کردیا گیا ۔ بریگیڈئر نصر ت خان سیال کو شہید ہوئے آج 20سال ہوچلے ہیں۔ ان کی بیٹی رباب شادی کے بعد اپنے گھر میں جاچکی ہیں جبکہ بیٹا حسن بھی اپنا گھر بسا چکا ہے یاد رہے کہ آپ کو انڈین پائلٹ ناچی کیتا کو پکڑنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ حکومت پاکستان کی جانب سے آپ کو بعد از شہادت ستارہ بسالت دیا گیا ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Dubai Airport / Transguard Jobs 2019 for Cargo Loaders, House Keeper & Other Support Staff
Previous Post کارگو لوڈرز، ہاؤسنگ اور دیگر معاون اسٹاف کے لئے دبئی ایئر پورٹ / ٹرانسگارڈ ملازمت 2019
Next Post نئی نویلی دلہن سسرال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ
New bride victim of collective rape in sensal

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.