yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فنکاروں کی اکثریت غیر سنجیدہ سرگرمیوں میں مصروف ہے، سارہ لورین

MH Kazmi December 31, 2016 1 min read
The majority of artists engaged in frivolous activities, Sara Loren
Share this:

 لاہور: اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ فنکاروں کی اکثریت کی اپنے کام سے زیادہ غیرسنجیدہ سرگرمیوں میں مصروف ہے،پاکستان فلم اورسینما انڈسٹری کی ترقی کے لیے ایسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے، جواپنے کام سے عشق کرتے ہوں۔ فلمسازی کوصرف پیسہ کمانے اورشہرت پانے کا ذریعہ ماننے والے وہ مقام نہیں پاتے، جوعاشقوں کوملتا ہے عشق کی بھٹی میں جلنے والے ہی ہیرے کی طرح چمکتے ہیں۔ محنت ، لگن اورایمانداری سے کام کرنے والے ہی پاکستانی فلم کو انٹرنیشنل مارکیٹ تک لیجا سکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی تلاش سب سے پہلا ٹاسک ہونا چاہیے۔

The majority of artists engaged in frivolous activities, Sara Loren
The majority of artists engaged in frivolous activities, Sara Loren

ان خیالات کا اظہارانھوں نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ سارہ لورین نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے بے لوث محبت، پیار اور چاہت رکھنے والے لوگ ماضی میں تھے ، اسی لیے توپاکستانی فلم اورسینما کے شعبے کوقدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ خصوصاً لیجنڈ فنکاروں سنتوش، درپن، محمد علی، وحید مراد، ندیم، شبنم، زیبا ، شمیم آراء اورصبیحہ خانم سمیت دیگرفنکاروں نے جس طرح سے لوگوں کے دلوں پرراج کیا، اس کی ایک بھی مثال موجودہ دورمیں نہیں ملتی۔ ان عظیم فنکاروں نے ایک طرف تواپنے کام سے عشق کیا اورمختلف کرداروں میں حقیقت کے رنگ بڑی مہارت کے ساتھ بھرے ، جن کولوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔ یہ عظیم فنکارجب کسی پروگرام میں شرکت کے لیے جاتے توان کی ایک جھلک دیکھنے والوں کاہجوم لگ جاتا جب کہ آج ایسی مثالیں نہیں ملتیں۔ادکارہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اس کی بڑی وجہ فنکاروں کی اکثریت کی اپنے کام سے زیادہ غیرسنجیدہ سرگرمیوں میں’’ مصروفیت ‘‘ ہے۔ اگر ایسے لوگوں کوکام کے لیے تلاش کیا جائے جواپنے کام کی عزت کرتے ہوں اور اس کے ذریعے اپنی منفرد پہچان بنانے کاعزم رکھتے ہوں، وہی لوگ پاکستانی فلم کی ترقی اوربحالی میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔ نام، شہرت اوردولت کما کردوسرے پروفیشنز میں سرمایہ کاری کرنے والے پروڈیوسر اور فنکار پہلے بھی فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمے دار تھے اوراگرآج بھی ایسا ہی ہوا توپھرحالات جوں کے توں رہیں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Have to take care of children but not the Father keep pointing the gun ,Shah Rukh Khan
Previous Post بچوں کا پورا خیال رکھتا ہوں لیکن بندوق تان کر رکھنے والا باپ نہیں، شاہ رخ خان
Next Post سنیما اندسٹری بچانے کے لیے فلم کی ایک لابی سرگرم
A lobby active film to protect Cinema Industry

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.