yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف کھوکھلا فیصلہ دینے والے جج محمد بشیر کی اہلیت و قابلیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ۔۔۔صف اول کے صحافی کے انکشافات اس خبر میں ملاحظہ کریں

Web Editor September 23, 2018 1 min read
the, judge, made, weak, decision, against, Nawaz Sharief, questioned, about, his, ability, to, judge, new, blast, by, senior, journalist
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) یہ بات روز بروز عیاں ہوتی جا رہی ہے کہ تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کے خلاف کرپشن کے الزامات کا جو ہمالیہ پہاڑ کھڑا کر دیا گیا تھا ان میں سے ایک کا بھی ثبوت نہیں ملا۔۔۔ پاناما الزامات کے تحت سپریم کورٹ کی جانب سے خصوصی طور پر قائم کی جانے والی
نامور کالم نگار عطاالرحمٰن اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ جے آئی ٹی نے امکان بھر حد تک تلاش و تحقیق کر کے دیکھ لی۔۔۔ متعلقہ دستاویزات کھنگال ماریں۔۔۔ دبئی، سعودی عرب اور لندن وغیرہ کے کئی چکر لگائے۔۔۔ کچھ نہ ملا۔۔۔ قطری شہزادے کی شہادت حاصل نہ کی گئی مبادا منی ٹریل سامنے آ جائے۔۔۔ نوازشریف کو فوری طور پر برطرف کرنا مقصود خاطر تھا۔۔۔ اس لیے اقامہ جیسے کھوکھلے الزام کا سہارا لیا گیا اور وہ جسے انتخابات کے اندر اور عوام کے ہاتھوں شکست دینا ناممکن ثابت ہو رہا تھا بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے کی پاداش میں بیک گونی دوگوش باہر اٹھا پھینکا گیا۔۔۔ عدل و انصاف کے رکھوالے ہمارے منصفین گرامی قدر نے اسے عمر بھر کے لیے نااہل قرار دیا۔۔۔ کرپشن کے الزامات کو ثابت کرنا ابھی باقی تھا۔۔۔ سو احتساب عدالت قائم کی گئی۔۔۔ نیب کو حکم صادر ہوا ناقابل تردید شواہد سمیت مقدمہ تیار کر کے پیش کرے اور فیصلہ حاصل کرے۔۔۔ خدا جھوٹ نہ بلوائے سو کے قریب سماعتیں ہوئیں۔۔۔ نوازشریف ہر موقع پر بیٹی اور داماد سمیت پیش ہوتے رہے۔۔۔ یہ سب کچھ اس عالم میں ہوتا تھاکہ برطرف شدہ وزیراعظم کی کینسر کے مرض میں مبتلا اہلیہ مرحومہ کلثوم نواز لندن کے ایک ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش سے گزر رہی تھیں۔۔۔

سابق وزیراعظم لندن جاتے تھے اور ہر پیشی کے موقع پر اسلام آباد میں آن حاضر ہوتے تھے۔۔۔ استثناء کی درخواست بمشکل ایک آدھ بار منظور کی گئی۔۔۔ اسی دوران میں چشم فلک یہ تماشا بھی دیکھ رہی تھی کہ کرسی انصاف پر فائز بڑی شخصیت نے آئین مملکت کی دفعہ 6 کے تحت سنگین غداری کیس میں ماخوذ اور فراری قرار دیئے جانے والے سابق فوجی ڈکٹیٹر جنرل مشرف کو بار بار ترغیب دی آپ کا پاسپورٹ بحال کیے دیتے ہیں۔۔۔ ہر طرح کی سکیورٹی کی ضمانت دیتے ہیں ایک دفعہ وطن لوٹ کر اور ملکی عدالت کے سامنے پیش ہونا گوارا کر لیجئے۔۔۔ وہاں سے صاف انکار ہوا۔۔۔ کوئی میرا کیا بگاڑ سکتا ہے آخر اس ملک کے اصل حکمرانوں میں سے ایک رہا ہوں۔۔۔ دوسری جانب اسی بڑے گھر کا معتوب سابق سویلین وزیراعظم تھا خود کو بے قصور سمجھتے ہوئے بھی اپنے ملک کے قوانین ، اس کی عدالتوں کی حرمت اور پاسداری کی خاطر سر نیہوڑائے چلا آتا تھا۔۔۔ تاآنکہ فیصلے کی گھڑی قریب آ گئی۔۔۔گزشتہ 6 جولائی کو احتساب عدالت نمبر1 کے جج محمد بشیر صاحب نے دن بھر کے لیت و لعل کے بعد شام سے ذرا پہلے باپ، بیٹی اور داماد کو بھاری جرمانوں سمیت بالترتیب دس، سات اور ایک سال کی سخت سزاؤں کا مستوجب قرار دیا مگر ساتھ ہی فیصلے میں لکھ ڈالا کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا تاہم اثاثے ان کے آمدن سے زیادہ ہیں۔۔

۔ آج تک کوئی بتا نہیں پایا کہ اثاثوں کی مالیت کیا ہے اور آمدنی کتنی۔۔۔ فیصلہ جلدی میں لکھا گیا یا اس کی ناقص انگریزی جج صاحب کی اہلیت پر دلالت کرتی ہے مگر ماہرین قانون کی بڑی تعداد نے فیصلے کی نہایت درجہ قانونی بنیادوں کو بھی واشگاف کیا۔۔۔ یہاں تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں سب کچھ چھپ چکا ہے۔۔۔ ’اوپر‘ والوں کو چونکہ اپنے نافرمان کو ہر حالت میں جیل میں بھیجنا مقصود تھا اس لیے کھوکھلے پن کی پرواہ نہ کی گئی۔۔۔ انتخابات کو ہفتہ دس دن باقی رہ گئے تھے۔۔۔ وہ ان کا انعقاد سابق وزیراعظم کی غیر موجودگی میں چاہتے تھے۔۔۔ نواز کو لندن میں پیغام بھیجا گیا آپ اگر وطن واپس نہ آئیں تو تعرض نہ کیا جائے گا۔۔۔ قانونی معاملات کو بعد میں دیکھ لیا جائے گا۔۔۔ مگر وہ آیا۔۔۔ بیٹی اور داماد سمیت اپنے آپ کو حکام کے سپرد کر دیا۔۔۔ زندان میں چلا گیا۔۔۔ ضمانت ہو سکتی تھی۔۔۔ ایسا ہونے نہ دیا گیا تاکہ اسے پابند سلاسل رکھ کر انتخابات کرا لیے جائیں۔۔۔ مرضی کے نتائج حاصل کر لیے جائیں۔۔۔ تیارشدہ گھوڑے کو وزیراعظم بنوا لیا جائے۔۔۔ چند روز بعد قیدی کی اہلیہ لندن میں انتقال کر گئیں۔۔۔ میت پاکستان لائی گئی۔۔۔

ایک ہجوم بے کراں تھا جو جنازے پر اُمڈ آیا۔۔۔ ہر کوئی غمزدہ تھا۔۔۔ تینوں قیدیوں کو بھی ازراہ عنایت خسروانہ تین یا پانچ روز کے لیے پیرول پر رہا ہونے کی اجازت مرحمت فرما دی گئی تھی۔۔۔ اس نے اپنی قانونی جنگ میں مگر کمی نہ آنے دی۔۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ’نان پی سی او‘ ججوں نے سماعت کے دوران ہی سوال و جواب میں احتساب عدالت کے فیصلے کی دھجیاں بکھیر دیں۔۔۔ مختصر فیصلہ سنایا۔۔۔ سزائیں معطل کر دیں۔۔۔ یار لوگوں کو مگر پرواہ نہیں انہوں نے ’باغی‘ کو مشہور اڈیالہ جیل میں بند رکھ کر انتخابات کے ذریعے مطیع اور تابع فرمان کی حکومت بنوا ڈالی ہے۔۔۔ حکمرانی وہ کریں گے ٹھپے یہ لگائے گا۔۔۔ کدھر کا آئین اور کہاں کا سویلین بالادستی کا تصور جو اس مملکت کے بانی کو بہت عزیز تھا۔۔۔ اب بھارت سے بار بار کہا جا رہا ہے ایک مرتبہ ہمارے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ جاؤ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے مبارکبادی کے خط کے جواب میں لکھا۔۔۔ ہم کشمیر کی بات کریں گے تم دہشت گردی کا مسئلہ اٹھا لینا۔۔۔ نیویارک میں دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات میں کیا حرج ہے۔۔۔ اس نے پہلے ہلکی سی ہاں کی پھر صاف انکار کر دیا۔۔۔

عمران خان نے وزارت عظمیٰ کی کی تقریب حلف برداری میں دیگر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ نوجوت سنگھ سدھو کو بھی دعوت دی تھی۔۔۔ وہ چلا آیا۔۔۔ خوب آؤ بھگت ہوئی۔۔۔ آرمی چیف نے گلے لگایا اور کرتار سنگھ بارڈر کھولنے کی سرعام پیشکش کر دی۔۔۔ اس سے واضح ہو گیا کہ خارجہ امور یا دفاعی معاملات میں پیش قدمی  کا اختیار کس کے پاس ہے۔۔۔ سدھو خوشی خوشی واپس گیا۔۔۔ وہاں پر سخت ملامت ہوئی۔۔۔ تم گلے کیوں ملے تھے۔۔۔ اس کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھارت جاتے ہوئے مختصر دورے پر اسلام آباد ٹھہرے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملاقات ہوئی۔۔۔ اس بااثرذریعے سے بھی بھارت والوں کو مذاکرات کا خاموش پیغام بھیجا گیا۔۔۔ نئی دہلی والوں نے سرد مہری دکھائی۔۔۔ آپس میں باتیں کرتے ہوئے سنے گئے اور بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا وہاں مذاکرات کس سے کیے جائیں اصل حاکم کون ہے۔۔۔ بھارتی بہت ہٹ دھرم ہیں۔۔۔ کشمیری عوام کی بے مثال جدوجہد آزادی اور لازوال قربانیاں اس مقام پر پہنچ گئی ہیں کہ ایک دن اس ملک کو راہ راست پر آنا پڑے گا۔۔۔ مگر ہماری خارجہ پالیسی کیا ہے اور کدھر لے جائے گی۔۔۔ یہ اہم سوال ہے۔۔۔ نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد اعلیٰ ترین سطح پر دو اہم غیر ملکی دورے ہوئے ہیں۔۔۔

ایک وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا پھیرا اور مدینہ منورہ حاضری دوسرا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تقریباً ہفتے کے لیے چین جانا۔۔۔ سعودی حکمرانوں نے پاکستان کے نئے وزیراعظم کی مدارت کی۔۔۔ مکمل پروٹوکول دیا۔۔۔ طے کیا ہوا ہے۔۔۔ ان کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا نہ کوئی مشترکہ علامیہ جاری ہوا ہے۔۔۔ واپسی پر شریک سفر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے باقاعدہ پریس کانفرنس کر کے بتایا سعودی عرب کو سی پیک کے عظیم منصوبے میں تیسرا شراکت دار بننے کی دعوت دی گئی ہے۔۔۔ جو تسلیم کر لی گئی ہے۔۔۔ اس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ماہ اکتوبر میں پاکستان آئے گا۔۔۔ گوادر میں دس ارب کی سرمایہ کاری سے آئل سٹی بنائے گا۔۔۔ اس طرح کا سٹی بنانے کا پہلے چین کا پروگرام تھا۔۔۔ اسی لیے سابق حکومت کے وزیر داخلہ اور منصوبہ بندی احسن اقبال نے سوال اٹھایا کیا چین کی رضا مندی حاصل کر لی گئی فواد چودھری کا بذریعہ ٹویٹر جواب آیا جی ہاں بالکل۔۔۔ یقیناًایسا ہی ہو گا مگر تادم تحریر چین نے سرکاری طور پر صاد کیا ہے نہ سعودی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ فی الواقع اس منصوبے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔۔ اسی دوران جنرل قمر جاوید باجوہ چین میں ہی تھے۔۔۔

ہم منصب کے علاوہ عوامی جمہوریہ کے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات ہوئی۔۔۔ انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی فوج سی پیک کے منصوبے پر خراش نہ آنے دے گی۔۔۔ یہ پراجیکٹ پاکستان کو بھی ہمارے دوست چین کی مانند عزیز ہے۔۔۔ ہمارے اچھے برے وقتوں میں ساتھ دینے والے ہمسایہ ملک کو غالباً تشویش ہو گئی تھی کہ اسلام آباد میں نئی حکومت کے سی پیک کے بارے میں لچھن کچھ زیادہ اچھے نہیں۔۔۔ ایک تو ان پر امریکہ کا دباؤ ہے دوسرے حکومتی حلقوں کے اندر بھی ایک مؤثر لابی ہے۔۔۔ جس کے مفادات سی پیک منصوبے کی بحسن و خوبی تکمیل میں آڑے آ سکتے ہیں۔۔۔ انہی دنوں وزیراعظم عمران خان کے مشیر امور تجارت اور معروف امریکہ نواز صنعت کار رزاق داود کا تحفظات بھرا غیر ملکی اخبار کو دیا جانے والا انٹرویو بھی سامنے آگیا۔۔۔ رزاق داؤد کے والد اور اپنے وقت کے سب سے بڑے پاکستانی صنعتکار سیٹھ داؤد نے امریکی شراکت داری کے ساتھ لاہور کے نواح میں  دائود ہرکولیس کے نام سے کھاد کی پیداوار کا بہت بڑ اکارخانہ لگایا تھا۔ اب بھی صاحبزادے کی کمپنی ڈیسکون کا سی پیک کی ذیل میں ہونی والی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے ساتھ  تضاد پایا جاتا ہے۔۔۔ چینیوں کے خدشات بجا تھے۔۔۔ انہوں نے ہمارے آرمی چیف کو مہمانداری میں بلا کر پختہ یقین دہانی حاصل کر لی ہے کہ گیم چینجر منصوبہ بتمام و کمال تکمیل کی منزل کی جانب رواں دواں رہے گا۔۔۔ پہلے وہ اس حوالے سے تمام تر معاہدے پاکستانی قوم کے منتخب نمائندے کی حیثیت سے نواز شریف کے ساتھ کرتے تھے۔۔۔ اب حال ہمارا جان چکے ہیں اوّل وہ آخر کون حاکم ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Pakistan, Tehreek e Insaf, announced, new, President, PTI, sindh, after, resignation, of, ex-president
Previous Post تحریک انصاف سندھ کی اعلیٰ قیادت کا اعلان ، سندھ کا صدر کسے مقرر کر دیا گیا ؟
Next Post ایشیاء کپ : اگر بھارت سے شکست ہو گئی تو کیا پاکستان فائنل میں پہنچ جائے گا ؟ جانیے
asia cup, if, bharat, India, wins, can, Pakistan, reach, in, Final, know, the, facts, now

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.