yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

زندہ ہیں صحافی

Web Editor May 2, 2019May 2, 2019 1 min read
The journalist is alive
Share this:

قارئین کرام! آج کچھ بات کرتے ہیں علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل کی. صحافت ایک مقدس پیشہ ہے. صحافی The journalist is aliveملک یا ریاست کا آئینہ ہوتے ہیں. علاقائی مسائل کو اعلی حکام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. صحافی مظلوم کا ساتھ دیتے ہیں. مظلوم عوام کا سہارا ہوتے ہیں. لیکن اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے نجانے کتنے لوگوں سے دشمنیاں پال لیتے ہیں نجانے کتنی دھمکیاں سہہ لیتے ہیں نجانے کتنے صحافيوں کو قتل کیا گیا. کتنے صحافيوں کو انصاف ملا. صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں. مقامی لوگوں کی جان صحافیوں میں ہوتی ہے. لیکن حکومت نے ابتک کتنے علاقائی صحافیوں کا تحفظ کیا. کتنے صحافیوں کو سیکورٹی دی گئی. کتنے علاقائی صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی. میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اپنے ان بھائیوں کو کہ جنہوں نے حق پر رہ کر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا.بے شک یہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں کہ جو ڈٹے رہے ان روپوں پہ نہ بکے. ہاں میں مانتا ہوں کہ جیسا کہ ہر شعبے میں کالی بھیڑیں موجود ہیں ایسے ہی کچھ قلم فروش صحافت کی آڑ میں اپنی دوکان سجائے ہوئے ہیں. انہی کی وجہ سے صحافت بدنام ہوکر رہ گئی ہے. یہ ذرد صحافت کے شوقین صرف ذر پر نظر جمائے رکھتے ہیں. ان کے سامنے عزت سے زیادہ پیسے کی اہمیت ہے. جہاں ایک طرف یہ قلم فروش ہیں تو دوسری جانب خراج تحسین ہے بے باک صحافیوں کو کہ جنہوں نے غریبی و امیری کو اہمیت نہ دی.ظالم خواہ جتنا ہی طاقتور کیوں نہ تھا اسے ظالم کہا اور مظلوم خواہ جتنا ہی غریب کیوں نہ ہوتا اسے مظلوم ہی کہا جاتا.
یہ وجہ بھی رکھتی ہے مجھے لوگوں سے بہت دور
پیسوں کے عوض سچ کو بدلنا نہیں آتا
بےباک صحافیوں میں سرفہرست نام فرزند روڈو سلطان بابائے صحافت بابا لعل خان ندیم کا بھی ہے کہ جنہوں نے عرصہ 20 سال صحافت کے لیے وقف کیے اور وفات کے وقت بھی وہ ایک نجی چینل اور اخبار سے منسلک تھے. لیکن سلام اس ہیرو کو کہ جس پر اتنے طویل عرصے میں ایک بار بھی کسی قسم کا کوئی الزام نہیں لگا. انہوں نے صحافت کو عبادت سمجھا. دولت کی حرص کو اپنے آپ سے دور رکھا. محنت مزدوری کرکے ہمیشہ حلال کھایا. اس کی گواہی اہلیان روڈو سلطان سے لی جاسکتی ہے. بے شک ان کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے کہ ظالم ظالم ہوتا ہے خواہ وہ کتنا ہی عزیز ہو اور مظلوم مظلوم ہوتا ہے خواہ وہ کتنا ہی تنگ دست کیوں نہ ہو. آج کل تو علاقائی صحافیوں کو دشمن کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے. ان کو اداروں کی طرف سے تنخواہ تک نہیں جاتی. ہمت ہے ان کی کہ جو تنخواہوں کے بغیر بھی کام کررہے ہیں. ان صحافیوں کو بندہ ناچیز کی طرف سے خراج تحسین. حکومت کو چاہیے کہ ان کی حوصلہ افزائی کرے. بابائے صحافت بابا لعل خان ندیم جیسے بے باک صحافی بھی اس ملک میں موجود ہیں بے شک یہ سرمائیہ ملت ہیں. اگر ہم علاقائی صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں اور ان کے ہمراہ ظلم اور رشوت کے خلاف ڈٹے رہیں. تبدیلی ہم سب نے مل کر لے آنی ہے. انشاء اللہ حق کا بول بالا کرنا ہے

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Pakistan Baitulmal / Sweet Home Jobs 2019 for 25+ In-Charge, Accounts, Clerk / Receptionist, Qari & Other Staff Posts
Previous Post پاکستان بیتولمل / میٹھی ہوم ملازمت 2019 کے لئے 25+ انچارج، اکاؤنٹس، کلرک / ریفریجسٹسٹ، قاری اور دیگر اسٹاف پوسٹس
Next Post فاٹا یونیورسٹی کوہاٹ نوکریاں 201 9 16 کے لئے + اساتذہ
FATA University Kohat Jobs 2019 for 16+ Teachers

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.