yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

گورنر سندھ کو صوبے کا مفاد عزیز نہیں، مراد علی شاہ

MH Kazmi July 17, 2017 1 min read
The interest of the province is not precious to Governor Sindh, Murad Ali Shah
Share this:

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ گورنر سندھ وفاق کے نمائندہ ہیں، انھیں سندھ اسمبلی سے منظور کردہ بل واپس کرنے کا اختیار ہے، انھیں صوبے کا مفاد عزیز ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے۔

The interest of the province is not precious to  Governor Sindh, Murad Ali Shah
The interest of the province is not precious to Governor Sindh, Murad Ali Shah

اتوار کو میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی پی رہنما فریال تالپور، سینیٹر سعید غنی، وزیر داخلہ سہیل انور سیال، وقار مہدی اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی نے پی ایس114 کے ضمنی انتخاب میں4 سیاسی جماعتوں کو شکست دی، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کراچی سمیت ملک بھر سے کامیاب ہوگی۔ پنجاب میں لوگوں کے جانے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فراہمی و نکاسی آب کمیشن کی حالیہ رپورٹ سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سنگین ہے، سندھ میں پینے کے صاف پانی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ تمام مسائل آربی اوڈی کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔

گورنر سندھ کی جانب سے سندھ میں نیب کو غیر موثر کرنے سمیت سندھ اسمبلی سے منظور کردہ 2 بل واپس کرنے کے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ گورنرنے جو اعتراض کیے ہیں اس پراسمبلی میں بات کریں گے، نیب کی صوبے میں منسوخی کے بل کو دوبارہ اسمبلی میں پیش کریںگے، نیب کو صرف پلی بارگیننگ میں کامیابی ملی ہے۔نیب نے کرپشن کو ختم نہیں کیا۔ نیب بل پر گورنرسندھ کاموقف نیا نہیں ہے۔ 17ویں ترمیم میں اس قانون کو تحفظ فراہم کیا گیاہے۔ نیب کے لیے سپریم کورٹ نے ہی کہا تھا کہ نیب دفن ہوچکا ہے۔ ضلع جام شورو میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے ملک اسد سکندر کے خلاف جاری کارروائیوں سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جام شورو میں کوئی جھگڑا نہیں ہورہا، اگر زمینوں پر قبضے کے معاملات ہیں تو اسے انتظامیہ دیکھ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم سے متعلق سوال پرانھوں نے کہاکہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ ان پر پارٹی کی قیادت کا اعتماد نہیں رہا، جس دن بھی انھوں نے ایسا محسوس کیا وہ عہدہ چھوڑنے والے پہلے شخص ہونگے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The government put the electoral reforms in a cold box
Previous Post حکومت نے انتخابی اصلاحات کا عمل سردخانے میں ڈال دیا
Next Post پشاور: فرنٹیئر کور کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 اہلکار شہید
Peshawar: Suicide attack on the Frontier Corps, 2 soldiers martyred

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.