yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وہ معلومات جس کا بارے میں آج تک ہر کوئی بات کرنے سے کتراتا ہے

MH Kazmi July 25, 2019 1 min read
The information that everyone today talks about
Share this:

The information that everyone today talks about

یکم رمضان کو بنک بند تھے۔ پورے اہتمام کے ساتھ خلق خدا کے اکائونٹس سے زکوٰۃ کاٹی گئی تا کہ نیکی کے اس کام میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ اب جب کہ نیکی کا یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے تو آئیے ایک سادہ سے سوال پر غور فرما لیں ۔ سوال یہ ہے کہ زکوٰۃ کے نام پر جو رقم کاٹی جاتی ہے وہ کہاں استعمال ہوتی ہے؟ کیا عوام یہ پوچھ سکتے ہیں کہ گذشتہ بیس سال میں زکوٰۃ کے نام پر کاٹی گئی اس رقم کا مصرف کیا رہا ہے؟ یہ کہاں خرچ کی جاتی رہی؟ کیا یہ رقم مستحقین تک پہنچ سکی یا بندر بانٹ کی نذر ہو گئی؟زکوٰۃ و عشر کے صوبائی وزیر نے پنجاب اسمبلی میں کھڑے ہو کر ابھی چند روز پہلے ایوان کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کے دس سالہ دور حکومت میں زکوٰۃ فنڈ کے کروڑوں روپے سیاسی مقاصد کے لیے تقسیم ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت گذشتہ دس برسوںکا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کر چکی ہے تا کہ سب سامنے آئے کہ زکوٰۃ کے پیسے کہاں کہاں خرچ ہوئے۔ دس سالہ واردات کے آڈٹ کا یہ وعدہ تو خدا جانے کب وفا ہو لیکن یہ بات اب کوئی راز نہیںکہ ہمارے ہاں زکوٰۃ کے پیسوں کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔اتفاق سے 2003-04 کی آڈٹ رپورٹ میرے پاس پڑی ہے ۔اس رپورٹ میں جو انکشافات کیے گئے ہیں وہ لمحہ فکریہ ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتال مریضوں کو جو سہولیات ویسے ہی مفت دینے کے پابند تھے انہوں نے ان سہولیات کے عوض زکوٰۃ فنڈ میں سے پیسے کاٹ لیے۔ صرف سات طبی مراکز نے 11,397,449 روپے بلا اجازت اس مد میں خرچ کر دیے۔ زکوٰۃ و عشر ڈویژن کی جانب سے تیرہ جولائی 1995 کو جاری ہونے والے ضابطے کے پیراگراف آٹھ کے مطابق جو ہسپتال زکوٰۃ فنڈز سے چل رہے ہوں وہ مریض سے کسی بھی مد میں فیس نہیں لے سکتے ، نہ ڈاکٹر کیس چارج کر سکتا ہے اور نہ ہی مریض پر اٹھنے والے اخراجات مریض سے لیے جائیں گے حتی کہ سرجری کے اخراجات بھی نہیں لیے جائیں گے لیکن آڈٹ رپورٹ کہتی ہے کہ ہسپتالوں نے مریضوں سے بھی فیسیں لیں اور زکوٰۃ فنڈ بھی ہتھیا لیا۔قانون یہ کہتا ہے کہ شفافیت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے زکوٰۃ فنڈ میں سے جتنی بھی رقم خرچ ہو گی وہ بذریعہ چیک ادا کی جائے گی تا کہ مکمل ریکارڈ رہے۔لیکن صرف ایک گنگا رام ہسپتال نے ادویات ساز کمپنیوں کو 6,878,348 روپے بغیر چیک کے ادا کر دیے۔اور یاد رہے یہ صرف ایک ہسپتال کی کہانی ہے ۔ پورے ملک میں کیا ہو تا ہو گا اس کا اندازہ آپ بخوبی کر سکتے ہیں۔زکوٰۃ و عشر آرڈی ننس کے باب چہارم کے تحت جب زکوٰۃ کی رقم بذریعہ چیک کسی کو ادا کی جاتی ہے تو اس پر بنک کوئی چارجز نہیں لے سکتا کیونکہ یہ زکوٰۃ کی رقم ہے۔لیکن آڈٹ رپورٹ کا کہنا ہے کہ بنکوں نے ایسی رقوم پر اپنے چارجز بھی لیے ۔لیکن دوسری جانب زکوٰۃ فنڈ کے قریبا 19 ارب روپے استعمال نہ ہو سکے اور بنکوں میں پڑے رہے تو ان سے بنکوں نے جو فائدہ حاصل کیا ، معروف معنوں میں کہہ لیں کہ جو سود کمایا ، اس کا حکومت کے پاس کیا کوئی ریکارڈ ہے؟ عوام کے اکائونٹس سے ٹیکس کاٹ کر اگر حکومت اسے تقسیم ہی نہ کر سکے اور انیس ارب روپے بغیر استعمال ہوئے بنکوں میں پڑے رہ جائیں تو اس سے حکومت کی اہلیت پر تو انگلی اٹھے گی ہی اس کی نیت پر بھی سوال اٹھے گا کہ اس رقم کا تقسیم نہ ہو پانا ایک اتفاق تھا یا یہ کچھ کاص بنکوں کو نوازنے کی کوشش تھی؟ابھی سندھ میں 2016-17 کی جو آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی ہے اسے دیکھ لیجیے۔صوبائی اسمبلی میں پیش کی جانے والی اس رپورٹ کے مطابق صرف کراچی ایسٹ کی ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی کے مالی معاملات کی حالت یہ ہے کہ 30 ملین سے زیادہ کی رقم کا کسی کو کچھ معلوم ہی نہیں کہاں چلی گئی؟یاد رہے کہ یہ صرف کراچی ایسٹ کی ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی کی صورت حال ہے ۔خدا جانے باقی ملک میں کیا ہو رہا ہو گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوے لاکھ سے زیادہ کے چیک تین لوگوں میں بانٹے گئے ۔جب ریکارڈ چیک کیا گیا تو معلوم ہوا نام اور لوگوں کے لکھے ہوئے ہیں جب کہ چیک کچھ اور لوگوں کو دیے گئے ہیں۔گزارا الائونس کے تین سو چھبیس ملین کی تقسیم میں بھی بہت سارے مسائل پائے گئے۔آڈیٹرز نے متعلقہ لوگوں سے اس بابت سوال کیا لیکن کسی نے ان کو جواب تک دینے کی زحمت نہیں کی۔یہی نہیں بلکہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ زکوٰۃ کی رقم کو لوگوں میں تقسیم کرنے سے پہلے چار ماہ تک ایک بنک کے سیونگ اکائونٹ میں رکھا گیا۔ اس کا کیا مطلب ہے یہ ہم سب کو معلوم ہے۔ایسا بھی نہیں کہ یہ رقم دو چار بنکوں میں رکھی گئی بلکہ یہ عنائت صرف ایک بنک کے ساتھ کی گئی جسے سندھ بنک کہا جاتا ہے۔ رقم بھی معمولی نہیں تھی۔یہ ایک ارب سترہ کروڑ سے زیادہ کی رقم تھی جو چار ماہ ایک بنک کے سیونگ اکائونٹ میں پڑی رہی تا کہ زکوٰۃ کے پیسے بنک استعمال کر سکے۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس رقم کے اوپر جو منافع تھا غیر قانونی طور پر وہ بنک نے اپنے پاس رکھ لیا اور آڈٹ افسران کے بار بار نشاندہی کے باوجود کسی نے اسے سنجیدہ نہیں لیا۔آڈیٹر جنرل نے اب کہا ہے کہ بنک سے یہ منافع واپس لیا جائے اور صوبائی زکوٰۃ فنڈ میں جمع کیا جائے۔اس ہدایت یا تجویز کا کیا حشر ہوتا ، خدا جانے۔2011 کے سندھ زکوٰۃ و عشر آرڈی ننس کی دفعہ بارہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبائی زکوٰۃ کونسل کے چیئر مین کی مدت ملازمت میں غیر قانونی توسیع کی گئی۔کیوں کی گئی، اس راز پر اب کیا بات کرنا۔اب سوال یہ ہے کہ اگر زکوٰۃ کے پیسوں کو یوں بے رحمی سے بندر بانٹ کی نذر کیا جانا ہے تو پھر حکومتوں کو اس بات پر اصرار کیوں ہے کہ وہ بنک اکائونٹس پر زکوٰۃ کاٹے گی؟

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
In a few minutes the writing of a large number of unbelievers dissolving the religion of Islam
Previous Post کچھ منٹوں میں بڑے بڑےکافروں کا سینہ دین اسلام سے منور کر ڈالنے والی تحریر
Next Post میڈیکل ہسٹری کے پہلے ان پڑھ استاد کی ناقابل یقین روداد
Incredible history of the first uneducated teacher of medical history

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.