yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

MH Kazmi January 13, 2017 1 min read
The hearing of Panama in the Supreme Court adjourned untill Monday
Share this:

 اسلام آباد: پاناماکیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ہے وزیراعظم نوازشریف کے وکیل آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

The hearing of Panama in the Supreme Court adjourned untill Monday
The hearing of Panama in the Supreme Court adjourned untill Monday

سپریم کورٹ کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیا۔ وزیراعظم نوازشریف کے وکیل مخدوم علی خان نے رکن قومی اسمبلی کی نااہلی کے قوانین اور عدالتی فیصلوں پر دلائل دیئے۔مخدوم علی خان نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ  آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی کےلئے عدالتی وضاحت ضروری ہے انتخابات کے بعد رکن قومی اسمبلی کی نااہلی کے معیار کو کم نہیں کیا جاسکتا، آرٹیکل 62 کے تحت تعلیمی قابلیت جعلی ہونے اور اثاثے چھپانے پر نااہلی ہوسکتی ہے اور نااہلی کا معاملہ کاغذات نامزدگی کے وقت ہی اٹھایا جاسکتا ہے انتخابات کے بعد کووارنٹو کی درخواست دائر ہوسکتی ہے جعلی ڈگری کے معاملات بھی ٹربیونل کی سطح پر طے ہوئے ہیں۔جسٹس آصف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آپ جن مقدمات کا حوالہ دے رہے ہیں وہ الیکشن کمیشن کے خلاف تھے۔مخدوم علی خان نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رکن قومی اسمبلی صدیق بلوچ  فیصلہ ٹریبونل سطح پر ہوا سپریم کورٹ نے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا اراکین اسمبلی کی نااہلی کے لئے ٹھوس شواہد کی ضرورت ہوتی ہے، ٹربیونل نے صدیق بلوچ سے انگریزی کے بنیادی سوال پوچھے تھے جبکہ سپریم کورٹ نے سوالات کی بنیاد پر نااہلی کو ختم کیا اور الیکشن کا حکم دیا ، وزیراعظم کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کا فیصلہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ہوا، آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق کے بھی ضابطے موجود ہیں۔جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دئے کہ پرویز مشرف کیس میں ڈکلئیریشن سپریم کورٹ نے دیا تھا سپریم کورٹ نے وہ فیصلہ سندھ ہائی کورٹ بار کیس میں دیا تھا، جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے قرار دیا تھا کہ پرویز مشرف نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ نااہلی کے لئے پہلے ڈیکلیریشن ہونا ضروری ہے ڈیکلیریشن اور نااہلی ایک ساتھ نہیں ہوسکتے۔مخدوم علی خان نے مؤقف پیش کیا کہ وزیراعظم کے قومی اسمبلی سے خطاب کو ماضی میں بھی چیلنج کیا گیا تھا، جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے استفسار کیا کہ یہ شاید وہی خطاب تھا جو وزیراعظم نے دھرنے کے دوران کیا ، مخدوم علی خان نے کہا کہ اس بھی وزیراعظم پر سچ نہ بولنے کا الزام عائد کیا گیا تھا لیکن اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈیکلیریشن کے بغیر ریفرنس مسترد کردیا تھا جب کہ لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر کے فیصلے کو قانون کے مطابق قراردیا تھا اور سپریم کورٹ نے بھی لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا سپریم کورٹ اسپیکر کے خلاف بھی درخواستیں خارج کرچکی ہے،عدالت نے قرار دیا تھا کہ نااہلی کا مناسب فورم اور آرٹیکل 62 اور 63 کیسے لاگو ہوتا ہے ابھی باقی ہے کیونکہ کوئی بھی انسان کامل نہیں۔ عدالت نے پاناما کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی جبکہ آئندہ سماعت پر بھی وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان دلائل جاری رکھیں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
On Open firing 2 policemen killed in Faisalabad
Previous Post فیصل آباد میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
Next Post آزاد کشمیرمیں ٹرک کے اسکول میں گھس جانے سے 4 طالبات اورایک ٹیچرجاں بحق
Four students and one teacher killed as truck slams into school in Azad Kashmir

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.