yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اپنی زندگی کے مشکل ترین دن

Web Editor August 11, 2018 1 min read
The hard days of my life
Share this:

1997 کی بات ہے۔۔ کالج میں میری نئی نئی فرسٹ ایئر سٹارٹ ہوئی تھی۔۔ تب تک اکثر ملنے والے، جاننے والے کہا کرتے تھے۔۔ تم آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہو، پڑھائی چھوڑو اور کوئی جاب کر لو۔۔ ایف ایس سی کرنا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ہے۔

ضلع میانوالی کی مشہور شخصیت ڈاکٹر حنیف نیازی اپنی ایک خصوصی تحریر میں لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ میڈیکل کالج میں داخلہ لینا، غریب طالب علموں کے لیے ناممکن ہے۔۔ گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہے، اس لیے تعلیمی اخراجات برداشت کرنا تم لوگوں کے بس کی بات نہیں ہے۔ ظاہر ہے، جب آپ کو ہر روز ایسی باتیں ہی سننے کو ملیں گی تو آپ پریشان ہی ہوں گے۔۔ مجھے بھی اپنے گھر کی کچی دیواریں، بکنے والی اکلوتی گائے کی خالی کھرلی، ماں کے بالیوں کے بغیر کان، اترن پہنے سات چھوٹے بہن بھائی، سب مل کر عموما مضطرب ہی کر دیا کرتے تھے۔ ایک رات، کتابیں کھولے، ہوم ورک مکمل کرنے میں مشغول تھا۔ اماں جان کمرے میں داخل ہوئیں۔۔ میں نے کمرے کی کاش کانوں سے بنی چھت پر نظر ڈالی۔۔ اپنی ماں کے ازلوں سے جھریوں بھرے، جفاکش سخت ہاتھ دیکھے، جو گھاس کاٹتے کاٹتے سبز ہو گئے تھے۔۔ پھر ان کے پاوں دیکھے، جو محنت و مزدوری کی راہوں پر چل چل کر، موٹے اور سخت ہو گئے تھے۔۔جونہی میری نظر ان کے پاوں پر پڑی، میرے دل میں ایک عجیب سا خیال آیا۔۔ اللہ عزوجل کے ہاں، اس ہستی کا اتنا بڑا مقام ہے کہ اس نے اس کے انہی پیروں تلے، میری جنت رکھ دی ہے۔۔ تو کیوں نہ انہی کو دھو کر ” پی ” لیا جائے اور ” امر ” ہو جایا جائے۔۔ میں نے اپنی ماں سے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تو وہ بولیں ! بیٹا ! سچ میں، کسی کے پاوں دھو کر نہیں پیے جاتے۔۔ یہ تو محض ایک ضرب المثل ہے کہ فلاں کے پاوں دھو کر پینے چاہئیں۔۔ میں نے ضد کی اور ایک بڑا منگرا پانی کا لے کر، ماں کے پاؤں اس میں ڈبو دیے۔۔ پھر اس پانی کو اپنی ماں کے سامنے بیٹھ کر، بسم اللہ پڑھ کر، اسے آب حیات سمجھ کر پی لیا۔۔ وہ پانی۔۔۔ میری آنکھوں میں پہنچا تو سب مجھے اپنے اپنے دکھائی دینے لگے۔۔ میرے دل میں پہنچا تو سب میرے دل میں رہنے لگے۔۔ میرے دماغ میں پہنچا تو دنیا کی فکروں نے، مجھے الوداع کہہ دیا۔۔ یہ میرا یقین ہے۔۔ اس کے بعد رب کائنات نے میرے ساتھ ہمیشہ بہت ہی نرم برتاو رکھا ہے اور ہزاروں خطاوں کے باوجود اس نے ہمیشہ میرے پردے سلامت رکھے ہیں۔۔ دعا ہے۔۔ پیارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے، اللہ عزوجل ہم سب کو اپنے والدین کے پاوں کی خاک بنائے رکھے، آمین۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Quaid-e-Azam grandson filed a case against Pakistan because
Previous Post قائد اعظم کے نواسے نے پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا کیونکہ
Next Post ماں کے ہاتھوں بیٹی قتل
Daughter murdered from mother hands

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.