yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

گیم چینجر کا دی اینڈ ہو گیا

Web Editor May 6, 2019 1 min read
Share this:

لاہور: پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے ایک روزہ میچوں میں کم عمر میں تیز ترین سینچری بنانے کاعالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ تاہم آفریدی کی آپ بیتی کی اشاعت کے بعد ان کی حقیقی عمر پر سوالات اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی نے حال ہی میں ’گیم چینجر‘ کے نام سے ’آپ بیتی‘ شائع کی ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے بتایا ہے کہ 1996ء میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین سینچری کا عالمی ریکارڈ بناتے وقت ان کی عمر 16برس کے بجائے 19برس تھی۔ آفریدی کے بقول، ’’میری پیدائش سن 1975 کی ہے اور حکام کی جانب سے میری عمر درست درج نہیں کی گئی۔‘‘ حیرت کی بات یہ ہے کہ اگر شاہد آفریدی کا سال پیدائش 1975ء ہے تو 1996ء میں ان کی عمر 20 یا پھر 21 برس بنتی ہے۔دنیائے کرکٹ میں معتبر مقام رکھنے والی کتاب ’وزڈن‘ میں آج بھی 16برس 217 دن کی عمر کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ میں کم ترین عمر میں سینچری بنانے کا اعزاز شاہد آفریدی کے نام ہے۔ واضح رہے آفریدی کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ سن 2014 میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کوری اینڈرسن نے توڑ دیا جبکہ اگلے ہی سال جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے اس ریکارڈ کو اپنے نام کر لیا تھا۔ کرکٹ کھیل کے ماہرین ماضی میں بھی ایشیائی کھلاڑیوں کی درست عمر کے حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر پاکستان کرکٹ حکام کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی کھلاڑی حسن رضا 14برس کی عمر میں زمبابوے کے خلاف سن 1996ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی تھے۔ لیکن وزڈن اس دعوے کو مسترد کر چکا ہے۔ آفریدی کی آپ بیتی ’گیم چینجر‘ میں تنازعات کی فہرست کافی طویل ہے۔ آفریدی نے اپنی کتاب میں سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد کو پاکستان کا بہترین ٹیسٹ بیٹسمین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کم ظرف آدمی بھی قرار دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سن 1999 میں پاک بھارت سیریز کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جاوید میانداد کو میرے بیٹنگ اسٹائل سے نفرت تھی اور انہوں نے مجھے چنئی ٹیسٹ سے قبل بیٹنگ پریکٹس بھی نہیں کرنے دی تھی۔‘‘ خیال رہے بھارت کے خلاف اس چنئی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی فتح میں شاہد آفریدی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے سینچری اسکور کی تھی۔ آفریدی نے مزید لکھا ہے کہ میچ کے بعد انعامی تقریب سے قبل جاوید میانداد نے ان کو خاص طور پر اپنا شکریہ ادا کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ آفریدی کے بقول، اس واقعے کے بعد سے جاوید میانداد کے لیے ان کی نظروں میں عزت ختم ہو گئی تھی۔ علاوہ ازیں گیم چینجر میں آفریدی نے ایک اور سابق کھلاڑی وقار یونس کو ایک معمولی کپتان اور انتہائی برا کوچ قرار دیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ آفریدی نے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ آفریدی کے مطابق، ان کے پسندیدہ کوچ بوب وولمر تھے کیونکہ ان کی کوچنگ میں ان کی بیٹنگ پرفارمنس میں نمایاں بہتری ہوئی تھی۔ پاکستان کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں سن 2007 میں ایک میچ کے دوران گراؤنڈ میں بھارتی کھلاڑی گوتم گھمبیر کے ساتھ ہونے والی جھڑپ پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ آفریدی نے کتاب میں لکھا ہے کہ گوتم گھمبیر کے ذاتی ’رویے کے مسائل‘ ہیں۔ ان کے اس بیان کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر گوتم نے ایک جوابی ٹوئیٹ میں آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، ’’آپ ایک مزاحیہ شخص ہیں، چونکہ بھارت پاکستانی شہریوں کو طبی سیاحت کے لیے ویزا دیتا ہے، میں خود آپ کو کسی ماہر تفسیات کے پاس لے کر جاؤں گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The culprit punishment will not be processed on gay and non-married sexuality, Brunei king Hassanal Bolkiah
Previous Post ہم جنس پرستوں اور غیر ازدواجی جنسی تعلقات کے لیے مقرر کی جانے والی سنگساری کی سزا پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا، برونائی سلطان حسن البلقیہ
Next Post پریانکا چوپڑا کے بھائی کی شادی عین موقع پر منسوخ کر دی گئی
Priyanka Chopra brother's marriage was called off at the same time

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.