yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سعودی ولی عہد کا مزاق اڑانا نیٹ فلیکس کو مہنگا پڑ گیا ،انتہائی قدم اٹھا لیا گیا

Web Editor January 4, 2019 1 min read
The funeral of the Saudi Wali Raid was expensive,
Share this:

ریاض (ویب ڈیسک ) آن لائن انٹرٹینمنٹ اسٹریمنگ ویب سائیٹ نیٹ فلیکس نے اپنا وہ مزاحیہ پروگرام سعودی عرب صارفین کے لیے ہٹا دیا، جس میں ولی عہد شہزادہ سلمان بن محمد کا مذاق اڑایا گیا تھا۔نیٹ فلیکس پر چلنے والے اسٹینڈ اپ کامیڈی پروگرام پیٹرائٹ ایکٹ کی ایک قسط میں میزبان حسن منہاج نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشانہ بنایا تھا۔پروگرام کی یہ قسط گزشتہ برس 28 اکتوبر کو ریلیز کی گئی تھی، تاہم اب اسے سعودی عرب کے نیٹ فلیکس سے ہٹا دیا گیا۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نیٹ فلیکس انتظامیہ نے سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے ملنے والے قانونی نوٹس اور شکایت کے بعد اسے ہٹا دیا۔نیٹ فلیکس انتطامیہ نے پروگرام کو سعودی عرب میں ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتا ہے۔نیٹ فلیکس انتطامیہ کا کہنا تھا کہ ’پیٹرائٹ ایکٹ‘ کی قسط کو سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے ملنے والے قانونی نوٹس کے بعد ہٹایا گیا۔سعودی حکام نے نیٹ فلیکس پر سعودی عرب کے سائبر کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں کامیڈی پروگرام کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی۔نیٹ فلیکس انتظامیہ نے کامیڈی پروگرام کی متنازع قسط کو 2 جنوری کو نیٹ فلیکس سعودی عرب سے ہٹادیا تھا۔نیٹ فلیکس سے اس قسط کو ہٹائے جانے کے باوجود پروگرام کی یہ قسط یوٹیوب پر موجود ہے، جسے سعودی صارفین دیکھ سکتے ہیں۔پروگرام کی قسط میں بھارتی نژاد امریکی کامیڈین حسن منہاج نے ترکی میں اس قسط کو ہٹائے جانے کے باوجود پروگرام کی یہ قسط یوٹیوب پر موجود ہے، جسے سعودی صارفین دیکھ سکتے ہیں۔پروگرام کی قسط میں بھارتی نژاد امریکی کامیڈین حسن منہاج نے ترکی میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کیے گئے واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجی کے معاملے پر بات کرتے نظر آتے ہیں۔یوٹیوب پر موجود پروگرام کی قسط میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن منہاج سعودی حکومت مخالف صحافی کے قتل اور یمن میں جاری جنگ کی وجہ سے نہ صرف سعودی حکومت بلکہ شہزادہ محمد بن سلمان سے متعلق بھی مذاق کرتے نظر آتے ہیں۔نیٹ فلیکس سے پروگرام کو ہٹائے جانے کے بعد حسن منہاج نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پروگرام کو سعودی عرب میں بند کرنے کا مطلب زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس پروگرام کو دیکھنے کے لیے اکسانا ہے۔حسن منہاج نے اپنی ٹوئیٹ میں اگرچہ اپنے پروگرام کی قسط ہٹانے پر نیٹ فلیکس انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، تاہم انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ان کے پروگرام میں پابندی کی وجہ سے زیادہ لوگ ان کے پروگرام کو آن لائن دیکھیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں سعودی عرب کی سربراہی میں یمن میں جاری خانہ جنگی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یمن کو دنیا کے سب سے بڑا انسانی المیے کا سامنا ہے‘۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Nazi's oppression over Nazi's era
Previous Post نیازی کے دور میں نیازی کے ساتھ ظلم و زیادتی
Next Post کھوکھر برادران کیخلاف گھیرا مزید تنگ ۔
More narrow against Khokhar Brothers

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.