yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میڈیا کو جتنی آزادی اس دور میں ملی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی, وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

Web Editor February 7, 2018 1 min read
The freedom got to the media during this period the example is not found in the past, Federal Minister for Religious Affairs Sardar Mohammad Yousuf
Share this:

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ میڈیا کو جتنی آزادی اس دور میں ملی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ‘ پاکستان کا دنیا  کے سامنے سافٹ امیج اجاگر کرنا میڈیا کی اولین ذمہ داری ہے اور پاکستانی میڈیا یہ کام بخوبی سرانجام بھی دے رہا ہے۔

The freedom got to the media during this period the example is not found in the past, Federal Minister for Religious Affairs Sardar Mohammad Yousufاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت صدر تیمور اقبال جدون کررہے تھے وفد میں سیکرٹری لقمان شاہ’ فیصل عباسی’ رشید خان’ سیف اﷲ ربانی’ راجہ خیام’ سردار نوید’ قاضی حشام’ حافظ نثار’ محمد شفیق’ یاسر الیاس ‘چنگیرز جدون ‘اسد تنولی کے علاوہ دیگر بھی شامل تھے’ ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سردار یوسف نے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ سی پیک خطے کی خوشحالی کا ضامن ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دوسرے ممالک کو بھی معاشی ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ”ن” لیگ حکومت کی طرف سے ہزارہ موٹروے ہزارہ کے عوام کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے اس سے سیاحت کے شعبے میں ترقی ہوگی۔ لوگوں کو روزگار ملے گا’ صوبہ ہزارہ تحریک کے حوالے سے  انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کی وجہ سے موزوں وقت کے انتظار میں ہیں کیونکہ ہمیں پاکستان کی سلامتی سب سے زیادہ مقدم ہے اس تحریک میں نیک نیتی اور شہداء کا خون شامل ہے ‘ ہزارہ سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر’ سیاسی جماعتیں ‘وکلائ’ تاجر تمام لوگ اس تحریک سے متفق ہیں اور اس تحریک کا حصہ ہیں۔ اس حوالے سے ہزارہ سے تعلق رکھنے والے تمام پارلیمنٹیرین کی آپس میں دو تین ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں ‘ مولانا فضل الرحمن’ سراج الحق و دیگر رہنمائوں نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ کوئی بھی سیاسی جماعت صوبہ ہزارہ کی مخالف نہیں۔ یہ تحریک لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنانے کے حق میں ہے۔ ہم ملکی معیشت پر بوجھ نہیں بنیں گے بلکہ ہمارے پاس صوبہ چلانے کیلئے وسائل موجود ہیں ‘معدنیات’ جنگلات’ آبی وسائل تربیلا ڈیم کے علاوہ دریائے کنہار پر سکی کناری ڈیم کی تعمیر’ موٹر وے کی تعمیر سے سیاحت کے بے پناہ مواقع اور سیاحت انڈسٹری کے فروغ سے کثیر سرمایہ حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر ہزارہ ایکسپریس وے اور ریلوے ٹریک بھی سی پیک کا حصہ ہیں اور یہ منصوبے ہزارہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہزارہ کا خطہ دہشتگردی سے پاک ہے اس لئے یہاں سیاحت کو فروغ دینے کے بیشتر مواقع موجود ہیں ۔ ہزارہ پاکستان کا خوبصورت ترین خطہ ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The Chief Justice took notice of non-payment of pay to media workers
Previous Post چیف جسٹس نے میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا
Next Post اسلام آباد پولیس کے جوان نے راولپنڈی کی حدود میں جاکر فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان کو زخمی کردیا

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.