yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ہجرت

MH Kazmi July 25, 2019 1 min read
The Exodus of Abraham
Share this:

The Exodus of Abraham

قرآن مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہوتا ہے : ”پھر لوط (علیہ السلام)اس پر ایمان لایا اور ابراہیم(علیہ السلام)نے کہا:میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرتا ہوں بے شک وہی عزت وحکمت والا ہے اور ہم نے ان (حضرت ابراہیم علیہ السلام کو)اسحاق (علیہ السلام جیسا بیٹا)اور یعقوب (علیہ السلام جیسا پوتا)اور ہم نے ان کی اولاد میں نبوت اور کتاب رکھی اور ہم نے ان کو دنیا میں بھی اس کا اجر دیا اور بے شک آخرت میں میں بھی وہ ہمارے قریب ہوں گے۔قرآن مجید میں ارشادِ باری تعالیٰ ہوتاہے:”اورہم نے نجات بخشی اسے اور لوط(علیہ السلام)کو اور اس زمین کی جانب(ہجرت کرنے کا حکم دیا)جس ہم نے بابرکت بنایا تھا تمام جہان والوں کے لئے اور ہم نے اسحق (علیہ السلام جیسا بیٹا)عطا فرمایا اور یعقوب (علیہ السلام جیسا پوتا)اور سب کو ہم نے صالحین میں کیا کہ وہ ہمارے بلانے پر بلاتے ہیں ‘ہم نے ان کی جانب وحی کی ‘اچھے کام کرنے اور نماز قائم رکھنے اور زکوٰة دینے کا حکم دیا اور وہ سب ہماری بندگی کرنے والے تھے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ عزوجل کا حکم ملنے کے بعد ملک شام کی جانب ہجرت کی تیاری شروع کی ۔آپ علیہ السلام کی زوجہ حضرت سارہ رضی اللہ عنہا بھی ہمراہ تھیں جن کی کوئی اولاد نہ تھی ۔آپ علیہ السلام کے بھتیجے حضرت لوط علیہ السلام بھی ہمراہ تھے ۔اللہ عزوجل نے ہجرت کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کو نیک اور صالح اولاد سے نوازا اور نبوت وکتاب کا سلسلہ آ پ علیہ السلام کی نسل پاک میں جاری کیا۔یہ اللہ عزوجل کی آپ علیہ السلام پر خصوصی رحمت تھی کہ آپ علیہ السلام کے بعد جوبھی نبی آیا وہ آپ علیہ السلام کی نسل میں سے تھا اور یہ عزت اور بزرگی آ پ علیہ السلام کے خاندان کا مقدر بنی ۔آپ علیہ السلام نے اپنے ملک اور رشتہ داروں کو چھوڑ کر ایسی جگہ ہجرت کی جہاں اللہ عزوجل کی عبادت اطمینان وسکون سے کرسکیں اور لوگوں کو دعوتِ حق دیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام ہجرت کرکے ملک شام تشریف لے گئے ۔اس سر زمین کے متعلق اللہ عزوجل نے قرآن مجید میں یوں ارشاد فرمایا:”اس سر زمین کی جانب جہاں ہم نے جہان والوں کے لئے برکت رکھی۔“ابن ابی کعب ‘ابو العالیہ اور قتادہ رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے کہ وہ سر زمین ملک شام ہے ۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ وہ سر زمین مکہ مکرمہ ہے ۔پھر اس کی تائید میں ذیل کافر مانِ الٰہی بیان کرتے ہیں ۔”بے شک لوگوں کی عبادت کے لئے مقرر کیا جانے والا پہلا گھر مکہ میں ہے جو برکت والا اور سارے جہاں کے لئے راہنما ہے ۔“حضرت کعب احبار رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ اس سر زمین سے مراد ”حران “ہے۔اس سے قبل ہم اہل کتاب کا قول نقل کر چکے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ‘ان کے بھتیجے حضرت لوط علیہ السلام ‘ان کے بھائی ناحور ‘بیوی حضرت سارہ رضی اللہ عنہ اور بھائی کی بیوی ملکا حران میں قیام پذیر ہوئے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد تارخ یہیں فوت ہوئے۔حضرت سدی رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت لوط علیہ السلام ملک شام کی جانب ہجرت کرکے گئے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ملاقات حران کے بادشاہ کی بیٹی حضرت سارہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی جو اپنی قوم کے مذہب پر معترض تھیں اور لعن طعن کرتی تھیں ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس نیک سیرت خاتون سے شادی کی اور ارادہ کیا کہ ان کی موجودگی میں دوسری شادی نہیں کریں گے ۔اس روایت کو ابن جریر نے بیان کیا ہے ۔واللہ اَعلم روایات کے مطابق حضرت سارہ رضی اللہ عنہ ‘حضرت ابراہیم علیہ السلام کے چچا حار ان کی بیٹی تھیں جن کے نام سے ”حران“منسوب ہے۔جن لوگوں کا قول یہ ہے کہ حضرت سارہ رضی اللہ عنہ‘حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بھائی حاران کی بیٹی اور حضرت لوط علیہ السلام کی بہن تھیں ان کا قول غلط فہمی پر مبنی ہے اور حقیقت کے منافی ہے ۔جن لوگوں کا یہ قول ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھتیجی سے شادی کی اور اس دور میں بھتیجی سے شادی جائز تھی جیسا کہ علمائے یہود کا قول ہے تو پھر بھی انبیاء کرام علیہ السلام کی شان سے یہ بعید نہیں کہ وہ ایسا کام کریں جس کی وجہ سے کسی بھی دور میں ان کے اخلاق پر حرف اٹھائے جائیں ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب بابل سے ہجرت کی تو اس وقت حضرت سارہ رضی اللہ عنہ‘ آپ علیہ السلام کے ہمراہ تھیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
In the Torah, the Ummah mentions this
Previous Post تورات میں امت محمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر
Next Post مفید صحت کی تجاویز
Useful Health Tips

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.