yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اسلام دشمن قوتیں پاکستان اور سعودی عرب کیخلاف خوفناک سازشیں کر رہی ہیں، پروفیسر حافظ محمد سعید

F A Farooqi May 21, 2016 1 min read
Hafiz Mohammad Saeed
Share this:
Hafiz Mohammad Saeed
Hafiz Mohammad Saeed

لاہور(یس ڈیسک) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان اور سعودی عرب کیخلاف خوفناک سازشیں کر رہی ہیں‘منظم منصوبہ بندی کے تحت دونوں ملکوں کیخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے‘نائن الیون حملوں کا الزام سعودی عرب پر عائد کرنا انہی سازشوں کا حصہ ہے‘مسلم ملکوں میں دہشت گردی کی آگ بھڑکا کر انہیں کمزور کیا جارہا ہے‘ نوجوان نسل میں اسلامی عقائد سے متعلق شکوک و شبہات پھیلائے جارہے ہیں‘نماز، روزہ کی طرح مسلمانوں کی سیاست، معیشت و معاشرت بھی اسلامی اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ وہ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب اور بعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا گیا ملک ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ کے دشمن اس کا وجود برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں اور اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے نت نئی سازشیں کی جاتی ہیں۔پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھی صلیبیوں و یہودیوں کو کسی شکل میں برداشت نہیں ہے۔ اسی طرح مسلمانوں کے روحانی مرکز سعودی عرب کیخلاف بھی بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔پندرہ سال بعد نائن الیون حملوں میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کی باتیں کی جارہی ہیں۔نائن الیون حملوں میں مارے جانے والوں کے لواحقین کو سعودی عرب کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی اجازت دینے کا بل منظور کرنا بہت بڑی سازش ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان ایک امت ہیں‘ اسلام میں فرقہ واریت اور پارٹی بازی کا کوئی تصور نہیں۔مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری سے بیرونی قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے سے ہی فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ 68سال گزر گئے ملک سے کرپشن، سود اور ناانصافی ختم نہیں ہوسکی۔ حکمرانوں سے لیکر عوام تک سب اپنی اصلاح کریں اور اللہ کے احکامات کی نافرمانی ترک کر دیں۔اسی سے آسمانوں سے برکتیں اتریں گی اور مسلم معاشرے امن و سکون کا گہوارہ بنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ ہماری سیاست، معیشت و معاشرت سمیت ہر عمل کتاب و سنت کی تعلیمات کے مطابق ہونا چاہیے۔ جب اللہ کی نافرمانیاں اور فحاشی وعریانی عام ہو جائے تو معاشرے اللہ کی پکڑ کا شکار ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اغیار کو مسلط کر دیتا ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہبھارت میں بی جے پی اور نریندر مودی کے برسراقتدارآنے کے بعد سے ہندو انتہاپسندوں کو رہا جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ بے گناہ مسلم نوجوانوں کو منظم منصوبہ بندی کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں قید کیا جارہا ہے۔ اسی طرح کشمیری طلباء اور تاجروں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ ان کی زندگیاں محفوظ نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے دن ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں کشمیری طلباء و تاجروں کا قتل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری مسلمان جدوجہد آزادی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ تحریک آزادی کشمیر جاری ہے اور جاری رہے گی۔

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Sartaj Aziz
Previous Post افغانستان میں امن و امان پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے،سرتاج عزیز
Next Post نائن الیون کی دہشت گردی کا ملبہ سعودی عرب پر نہیں ڈالا جاسکتا، سینیٹر پروفیسر ساجد میر
nine eleven

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.