yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نامور صحافی نے ڈیل کی افواہوں پر پانی پھیر دینے والی بات کہہ دی

MH Kazmi September 14, 2019 1 min read
The eminent journalist said that the rumors of Dell were overflowing
Share this:

The eminent journalist said that the rumors of Dell were overflowing

لاہور (ویب ڈیسک) حیرت ہوئی یہ رائے ونڈ کے میاں محمد نواز شریف صاحب کا ذکر ہو رہا ہے یا اسد الصحرا، عمر مختار کی عزیمت کا بیان ہے ۔ جناب سردار خان نیازی نے سادہ سا ایک سوال پوچھا تھا، جناب راجہ ظفر الحق نے جواب میں پہلے غزل قصیدہ کی ، پھر رجز کہہ ڈالے ۔ نامور کالم نگار آصف محمود اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ سوال تھا: کیا کوئی ڈیل ہو رہی ہے؟جواب آیا: جس نواز شریف کو میں جانتا ہوں اور جتنا میں جانتا ہوں ممکن ہی نہیں وہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائے اور ڈیل کر لے۔راجہ ظفر الحق چاہتے تو اس سوال کے جواب میں مسکرا دیتے کہ دیکھیے صاحب نہ ، پچھلی دفعہ ڈیل کرتے وقت مجھ سے کسی نے پوچھا تھا نہ اس مرتبہ ضروری ہے کہ کوئی مجھے اعتماد میں لے۔لیکن راجہ صاحب ایک وضع دار آدمی ہیں۔انہوں نے پاسِ وضع میں میاں صاحب کی عزیمت کا رجز پڑھ دیا ورنہ یہ بات اب کس سے چھپی ہے کہ مسلم لیگ ن کا چیئر مین بھی اتنا ہی با اختیار ہے جتنا پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلی۔اتفاق دیکھیے عثمان بزدار اگر عمران خان کے وسیم اکرم ہیں تو قبلہ راجہ صاحب بھی ضیاء الحق کے اوپننگ بیٹسمین ہوا کرتے تھے، آج کل چیئر مین مسلم لیگ ن ہیں لیکن ہیں بارہویں کھلاڑی ہی۔راجہ صاحب نواز شریف کی محبت کے گرفتارِ تازہ نہیں کہ نئی نئی وارفتگیوں میں مبالغہ کر رہے ہوں ، وہ ایک بزرگ سیاستدان ہیں جو نواز شریف صاحب کے بیانیے ، نظریے اور عزیمت کی ساری حقیقتوں سے خوب آگاہ ہیں۔سب کچھ جان کر بھی لوگ بیعانیے کو بیانیہ کہیں اور اس میں سے عزیمت برآمد کر لیں تو میر یاد آتے ہیں: اس کا منہ دیکھ رہا ہوں ،سو وہی دیکھوں ہوں نقش کا سا ہے سماں ، میری بھی حیرانی کا ارشاد ہوا : جتنا میں جانتا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ آپ کتنا جانتے ہیں؟شاید سب سے زیادہ۔ عشاق سے چہرا چھپانا ویسے بھی ایک تکلف ہے اور میاں نواز شریف کی سیاست راجہ ظفر الحق کے سامنے یوں رکھی ہے جیسے کسی مردِ دانا کے سامنے اس کی اپنی ہتھیلی ، وہ ساری لکیروں سے آگاہ ہوتا ہے۔ایک میاں صاحب کو ہم بھی جانتے ہیں۔ عشروں کی سیاست سے اگر ڈیل نکال دی جائے تو باقی بچتا ہی کیا ہے۔میاں صاحب کی سیاست کے گوشوارے میں ابن الوقتی اور ضمیر کے نیلام گھر کی میزبانی کے علاوہ ہے کیا بزرگ سیاست دان جس پر فدا ہیں؟میاں صاحب دولت کے بل پر سیاست میں آئے اور دولت ہی کے بل پر سارے قلعے فتح کرتے چلے گئے۔ہارس ٹریڈنگ ہی کے وہ بانی نہیں ،یہ روایت بھی ان سے منسوب ہے کہ میں صرف اسی پر اعتماد کرتا ہوں جسے میں خرید چکا ہوں۔جس کا ضمیر صاحب کی تجوری میں نہیں رکھا اس پر صاحب نے کبھی اعتبار نہیں کیا۔مزاج شاہاں کی ناتراشیدگی کا یہ عالم ہے کہ بھری محفل میں ایک ایم پی اے نے کہا : میاں صاحب میں آپ کا کتے سے زیادہ وفادار ہوں اور میاں صاحب اس طرز بیاں پر شاد ہو گئے۔ قاضی حسین احمد مرحوم کی گواہی موجود ہے کہ بے نظیر بھٹو کے خلاف عدم اعتماد کے ہنگام میاں صاحب نے کیا کچھ نہیں کیا۔ میاں صاحب ڈیل نہیں کریں گے تو میاں صاحب کیا کریں گے؟غلام محمد قاصر نے کہا تھا: کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا بازار سیاست میں بھائو تائو نہیں کریں گے تو میاں نواز شریف کیا دیوان غالب کی شرح لکھیں گے؟ ہر شعبے کو میاں صاحب نے کرپٹ کیا، ہر ادارے کو شریفائز کیا، شرافت کی صحافت اور شریف سول سروس کے عملی مظاہر تو ہمارے سامنے ہیں۔کیا احتساب کا ادارہ اور کیا عدالت ، ہر شعبے کو دیمک کی طرح میاں صاحب کے طرز سیاست نے چاٹا۔ماضی کی تو یہ توجیح پیش کی جا سکتی ہے کہ میاں صاحب بعد میں بدل گئے اور سیاست دان کی بجائے ایک مدبر بن گئے۔ لیکن مدبر کے کمالات بھی ہمارے سامنے ہیں۔ سعودیہ سے لوٹے تو ایک یا دو نہیں پورے ایک سو چالیس ’ لوٹوں‘ کو ٹکٹ دے اصولی وصولی سیاست کو کمال تک پہنچایا۔ پرویز مشرف کا وزیر قانون ان کا بھی و زیر قانون تھا، مشرف دور کے گورنر جنرل عبد القادر بلوچ نواز شریف دور کے وفاقی وزیر تھے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو جمہوریت کے فضائل ایسے بتایا کرتے تھے جیسے جمہوریت آپ ہی کے باغیچے کا کوئی شگوفہ ہو۔ کیا ہم بھول گئے کہ مشرف دور میں کیا ہوا تھا۔ غوث علی شاہ ساتھ والی کوٹھڑی میں ہی پڑے رہ گئے ا ور میاں صاحب اپنے بیعانیے ، معاف کیجیے گا بیانیے سمیت جہاز میں بیٹھ کر جدہ تشریف لے گئے۔ غوث علی شاہ نے بعد میں صرف اتنا گلہ کیا کہ میاں صاحب اتنے بڑے جہاز میں ہمارے لیے کیا ایک سیٹ بھی نہ تھی کہ ہمیں یہیں چھوڑ کر چل دیے اور بتایا تک نہیں چنانچہ اب طلال چودھری اور دانیال عزیز جمہوریت کی زلفیں سنوار رہے ہیں اور غوث علی شاہ کی کوئی خبر نہیں۔ نواز شریف اول و آخر ایک کاروباری آدمی ہیں جو حساب سودو زیاں کے ماہر ہیں۔ ایسا نہیں کہ وہ ڈیل نہیں کر رہے اور جیل میں ایک عمر مختار صحرا کا شیر بن کر دھاڑ رہا ہے، بلکہ معاملہ یہ ہے کہ کاروباری آدمی بہتر شرائط پر ڈیل کے لیے منڈی کے اتار چڑھائو کو دیکھ رہا ہے ۔عمران خان نے ڈھنگ کے دو چار کام کر لیے ہوتے تو میاں صاحب کی سیاست انجام کو پہنچ چکی ہوتی۔ لیکن امر واقع ہے کہ تبدیلی کے نام پر ہنستے بستے معاشرے میں سونامی آ گیا ہے۔بد زبانی اور بد کلامی کے علاوہ ہر شعبے میں مندی ہے اور میاں صاحب سوچ رہے ہیں کہ عمران خان کے طرز حکومت کا یہی حال رہا تو لوگوں نے ایک دو ماہ میں ہی کفن چور کے باپ کی بلندی درجات کی دعائیں شروع کر دینا ہیں۔ فضل الرحمن بھی تحریک شروع کرنے والے ہیں اور نواز شریف امید سے ہیں کہ حالات بدلیں گے۔وہ اسی کے منتظر ہیں۔ وہ عمر مختار ہیں نہ سلطان فتح علی خان ٹیپو،، وہ نواز شریف ہیں ۔ وہ سازگار موسموں میں بہتر ڈیل کی کوشش کریں گے اور اس کے بعد جاوید ہاشمی کو فون کر کے پوچھیں گے : یار مچھلی تالاب والی اچھی ہوتی ہے یا دریا والی؟

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Tareen Lodhrovi, Modi Multani, Fawad Jhelmi and Zulfi Pujari ... Sohail Varadich exposed the real politics of the elders
Previous Post ترین لودھروی ، مودی ملتانی ، فواد جہلمی اور زلف پجاری ۔۔۔۔ سہیل وڑائچ نے بڑے بڑوں کی اصل سیاست بے نقاب کردی
Next Post عثمان بزدار کے خلاف میڈیائی اور سوشل میڈیائی مہم کے پیچھے دراصل کون ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا
Who is behind the media and social media campaign against Usman Bazdar? Spooky revealed

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.