yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بریکنگ نیوز : ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس : عدالت نے شعیب شیخ کو بڑی خوشخبری سنا دی

Web Editor October 23, 2018 1 min read
The court heard Shoaib Shaikh a great news
Share this:

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں قید ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی سزا کو معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے شعیب شیخ کی جانب سے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل راجا رضوان عباسی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ ہونے تک میرے موکل کی سزا معطل کی جائے۔ راجا رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں سنگین قانونی سقم موجود ہیں جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس مقدمے میں کوئی شکایت کنندہ نہیں ہے۔ جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کہتی ہے کہ لاکھوں لوگوں سے فراڈ ہوا مگر کسی ایک نے بھی اس حوالے سے شکایت نہیں کی، ایف آئی اے نے جو 2 گواہ پیش کیے وہ بھی شکایت کنندہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈگری کا جعلی ہونا کسی طرح ثابت نہیں ہوتا۔ بعد ازاں عدالت نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب احمد شیخ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ رواں سال 5 جولائی کو ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد چودھری ممتاز حسین نے شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کو جعلی ڈگری کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو 7 سال قید اور 13 لاکھ روپے

جرمانے کی سزا سنا دی تھی۔ عدالت نے کیس میں شعیب احمد شیخ کی اہلیہ عائشہ شعیب شیخ سمیت 3 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ سزا پانے والے ملزمان کو دفعہ 419 کے تحت 3 سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 420 کے تحت 3 سال قید 2 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید 5 لاکھ جرمانہ، دفعہ 471 کے تحت 7 سال قید 5 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایگزیکٹ نے 13 ہزار سے زائد ویب سائٹس کی ڈومین خریدی، ویب سائیٹ ڈومین اور ہوسٹنگ کے شواہد ناقابل تردید ہیں اور فرانزک شواہد تبدیل کرنے کا الزام غلط ہے۔ایف آئی اے نے 25 ستمبر کو شعیب شیخ کو گرفتار کرکے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا جس کے دوسرے روز ان کے ایک قریبی ساتھی نائیجل برائن کو ڈنمارک جاتے ہوئے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ایگزیکٹ اسکینڈل مئی 2015 میں سامنے آیا تھا جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ کمپنی آن لائن جعلی ڈگریاں فروخت کرکے سالانہ لاکھوں ڈالرز کماتی ہے۔ یہ رپورٹ منظر عام پر آتے ہی ایگزیکٹ کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے تھے اور ریکارڈ ضبط کرکے انہیں سیل کردیا گیا تھا جبکہ سی ای او شعیب شیخ اور دیگر اہم عہدیداروں کو حراست میں لے کر الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔ شعیب شیخ پر الزام تھا کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے اپریل 2014 میں، دبئی کی ایک فرم ’چندا ایکسچینج کمپنی‘ میں 17 کروڑ سے زائد رقم منتقل کی تھی، کیس کی ایف آئی آر ’فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947‘ کے تحت درج کی گئی تھی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Today, Chief Justice Saqib Nisar said surprisingly during the hearing of the most important case
Previous Post میں تو خود جھولے لوں گا۔۔۔ آج چیف جسٹس ثاقب نثار نے اہم ترین کیس کی سماعت کے دوران حیران کن بات کہہ دی
Next Post عمران خان کے سعودی عرب جاتے ہی پی ٹی آئی حکومت کو بڑا دھچکا، بڑی بغاوت کی خبر آ گئی
The news of a big rebellion came

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.