yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عدالت نے بغاوت میں ملوث 100 سے زائد ترک فوجیوں کو ’عمر قید‘ کی سزا سنادی

Web Editor May 22, 2018 1 min read
The court has sent more than 100 Turkish soldiers to 'life imprisonment' involved in the insurgency
Share this:

انقرہ: ترکی کی عدالت نے صدر رجب طیب اردگان کے خلاف 2016 میں بغاوت اور قتل کی سازش کرنے میں ملوث 104 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی۔

The court has sent more than 100 Turkish soldiers to 'life imprisonment' involved in the insurgencyسرکاری نیوز ایجنسی ’اناطولیہ‘ کا کہنا ہے کہ ترک صوبے ازمیر کی عدالت کی جانب سے سابق فوجی اہلکاروں کو آئینی احکامات معطل کیے جانے کی کوشش کرنے پر سنگین نوعیت کی عمر قید کی سزا دی گئی جبکہ کل 280 فوجی اہلکار اس الزام کے تحت مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس قسم کی سنگین قید کی سزا ترکی میں سزائے موت کا متبادل مانی جاتی ہیں اور عمومی طورپر دی جانے والی عمر قید سے کہیں زیادہ سخت ہوتی ہے۔

اس ضمن میں سزا پانے والے ملزمان میں سابق ایئرفورس چیف آف اسٹاف لیفٹننٹ جنرل حسن حسین ڈیمیراسلن اور سابق آرمی چیف آف کمانڈ میجر جنرل میمدوح حیکبلین شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے 21 مشتبہ افراد کو صدر کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے پر 20 سال کی سزا جبکہ 31 افراد کو عسکری گروپ کا حصہ بننے پر 6 ماہ سے 10 سال تک کی مختلف سزائیں سنائیں۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ بغاوت کی رات میں مبینہ طور پر ترک صدر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، اس وقت صدر طیب اردگان چھٹیوں پر مرمریز میں ایک سیر گاہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھے، جن کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے حساب سے وہ موت سے محض 15 منٹ کے فاصلے پر تھے۔ ترک صدارتی ذرائع کے مطابق 2016 میں ہونے والی بغاوت میں 240 افراد ہلاک ہوئے تھے، اس کے علاوہ 24 باغیوں کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا گیا تھا جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

اس ضمن میں انقرہ نے امریکا میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن پر اس ناکام بغاوت کے احکامات دینے کا الزام عائد کیا تھا جن کی جانب سے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی تھی۔ ترک حکام کا کہنا تھا کہ فتح اللہ گولن کی تنظیم دہشت گردی میں ملوث ہے جبکہ تنظیم کا موقف ہے کہ ہم امن اور اعتدال پسند اسلام کی ترویج کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں ترکی میں 2016 کی بغاوت کے بعد سے ہنگامی صورتحال نافذ ہے جس کے تحت اب تک 50 ہزار لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اور ایک لاکھ 40 ہزار سرکاری اہلکاروں کو مبینہ طور پر فتح اللہ گولن کی تنظیم یا عسکریت پسندوں سے رابطے میں ہونے پر برطرف یا معطل کیا جا چکا ہے۔ اس ضمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بغاوت کی کوشش کے بعد سے حکام نے ایک لاکھ 60 ہزار افراد کو قید جبکہ تقریباً اتنی ہی تعداد میں سرکاری اہلکاروں کو کریک ڈاؤن کے دوران برطرف کیا جبکہ 50 ہزار افراد پر باقاعدہ مقدمہ قائم کیا گیا ہے جو جیلوں میں قید سماعت کے منتظر ہیں۔

خیال رہے ترک حکومت کی جانب سے اتنے بڑے پیمانے پر کیے جانے والے کریک ڈاؤن سے دائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ مغربی اتحادیوں کو بھی تشویش ہے، جن کو ڈر ہے کہ طیب اردگان کی سربراہی میں ترکی آمریت کی جانب گامزن ہے، ان کی جانب سے ترک صدر پر بغاوت کو مخالفین کا صفایا کرنے کے لیے استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔ تاہم ترک حکومت کا کہنا تھا کہ ترکی کو جس قسم کے حفاظتی خطرات کا سامنا ہے اس کے پیش نظر اس قسم کے سخت اقدامات اٹھانا ناگزیر تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
High official officer became troubled with female teachers, the embarrassing details were received in Shaikhpura
Previous Post شیخو پورہ میں اعلیٰ سرکاری افسر خواتین اساتذہ کے لیے مصیبت بن گیا، شرمناک تفصیلات موصول ہو گئیں
Next Post گلگت بلتستان آڈر 2018: ‘نئے قانون سے جوڈیشل، سیاسی طاقت حاصل ہوگی’
Gilgit-Baltistan order 2018: 'New law will get judiciary, political power'

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.