yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جس دھرتی پر ظلم کا راج ہو اس پر اگنے والے اناج کی تاثیر کیا ہوتی ہے اور یہ اناج کھانے والوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے ؟ حسن نثار کی ایک انمول تحریر

MH Kazmi November 7, 2019 1 min read
the, country, where, cruelty, is, usual, but, the, floor, and, food, lost, taste, hassan nisar columns
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ایک سے بڑھ کر ایک شیطانی، ہیجانی اور ہذیانی چکر زور و شور سے جاری ہے اور ان اعصاب شکن حالات میں بھی میرے ہم عصر اہل قلم کا ہی حوصلہ ہے کہ ڈٹے ہوئے ہیں۔ اندازے، تخمینے، تبصرے، تجزیے، امیدیں اور امید کی کرنیں دیکھ کر ڈوبتا ہوا ٹائی ٹینک یاد آتا ہے

نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔جس کے میوزیشنز آخری لمحہ تک پوری استقامت کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرتے رہے ورنہ کیا یہ واقعی جمہوریت ہے جو مسلسل خود سے انتقام لینے پر تلی ہے اور جس کی زبان میں زہر اور ذہن میں انگارے دہک رہے ہیں۔ایسے آلودہ ترین ماحول میں یکسوئی معجزہ ہے جو مجھے میسر نہیں، ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے سلسلہ خیالوں کا۔ پوچھا بزرگو!سچ کیا ہے؟ فرمایا ’’جو جھوٹ نہیں صرف وہی سچ ہے اور ہر دھوکہ منڈی میں اجناس سے لے کر تاجروں، خریداروں اور منظروں تک سب کچھ جھوٹ ہے‘‘۔’’دریا میں فقط ریت ہے پانی تو نہیں ہے‘‘’’جہاں تمہارا سر جائے گا وہیں تمہارے قدم بھی جائیں گے‘‘’’عرض کیا ’’اجازت چاہتا ہوں‘‘فرمایا ’’تمہارا قیام بھی تمہارے سفر جیسا اذیت ناک ہی ہوگا‘‘سچ ہے کہ سکھ کا درارو مدار اس پر ہوتا ہے کہ اسے حاصل کرنے کے لئے تم نے دکھ کتنے سہے ہیں لیکن کبھی کبھار اس قسم کے معتبر کلّیے بھی مکمل طور پر ناکام ہو جاتے ہیں اور زندگی بھر تو کیا کئی کئی نسلوں پر محیط سفر کے بعد بھی منزل نصیب نہیں ہوتی تو مسافر اسی بات پر قائل ہو جاتے ہیں کہ دراصل سفر ہی ان کی منزل ہے.لیکن بہت اچھا ہو یا بہت برا، اس نے ہمیشہ کے لئے موجود اور قائم نہیں رہنا ہوتا کہ ثبات صرف تغیر کی ہی تقدیر میں لکھا ہے۔غریب کی زندگی کتنی عجیب کہ جو دیانت دار ہے وہ تجربہ کار نہیں اور جو تجربہ کار ہے وہ دیانت دار نہیں۔

مناسب اجرت کی امید محنت کو میٹھا کردیتی ہے لیکن اس اصول کا اطلاق بیگار کیمپوں اور غلاموں کی منڈیوں میں نہیں ہوتا اور غلاموں کی ایک قسم ایسی بھی ہے جن سے ’’کچھ کرنے‘‘ کا ہی نہیں …..’’کچھ بھی نہ کرنے‘‘ کا اختیار تک چھین لیا جاتا ہے اور وہ اس آزادی کا جشن بھی مناتے ہیں، اس پر بھنگڑے بھی ڈالتے ہیں اور ایسا کرتے وقت اتنا بھی نہیں سوچتے کہ ’’بھنگڑا‘‘ بھنگ سے شروع ہو کر بھوک ننگ پر ختم ہوتا ہے۔بے سُرے سوالوں کے سُریلے جواب ڈھونڈتے ڈھونڈتے لوگ ابدی نیند سو جاتے ہیں لیکن کسی قبر کے کتبے پر یہ سچ لکھا دکھائی نہیں دیتا، سو جاگتے ہوئے لوگ ابدی نیند سونے والوں کے نقش قدم پر چلتے رہتے ہیں اور کبھی کہیں نہیں پہنچ پاتے۔ تب انہیں ایک عجیب سزا سنا دی جاتی ہے کہ تمہیں قائدین کی شکل میں ایسے گلاب عطا کئے جائیں گے جنہیں …… نہ تم قبروں پر چڑھا سکو گے، نہ سہرے میں سجا سکو گے، نہ کسی کے بالوں میں لگا سکو گے کیونکہ یہ دیکھنے میں اصلی گلابوں سے زیادہ خوبصورت ہونے کے باوجود بے جان، بے روح، بے رنگ اور بے خوشبو نقلی گلاب ہوں گے۔میں نے کہا ’’بابا! یہ کیسا پانی ہے؟‘‘بولے ’’بیٹا! تیرا حلق تو تر کر دے گا، تری پیاس کبھی نہیں بجھے گی‘‘عرض کیا …… ’’یہ کیسا اناج ہے؟‘‘بولے ’’بیٹا! جس دھرتی پر ہمہ وقت ظلم زیادتی کا راج ہو وہاں ایسا اناج ہی اگتا ہے‘‘پوچھا ’’کیسا؟‘‘فرمایا ’’جس سے پیٹ بھر بھی جائے تو بھوک ختم نہیں ہوتی بلکہ بڑھتی ہی چلی جاتی ہے‘‘

۔پھر عرض کیا …….’’اور میرا یہ مہنگا برانڈڈ لباس؟‘‘فرمایا ’’خوب ہے، بہت خوب ہے لیکن ستر پوش ہرگز نہیں‘‘’’بابا! آخری سوال کا سوال ہے‘‘’’پوچھ سفلے! پوچھ‘‘’’برکت اور نحوست میں کیا فرق ہے؟‘‘فرمایا ……’’کردار اور کرتوتوں کا‘‘ اور ’’اب جا،جا کے ووٹ کو عزت اور خود کو بے عزتی دے، میں سونا چاہتا ہوں‘‘قومیں اور قبیلے اپنے عروج نہیں زوال سے پہچانے جاتے ہیں کہ یہی دراصل ان کا اصل تعارف ہوتا ہے کیونکہ زوال کے بعد کبھی کسی کو دوبارہ کمال حاصل کرتے نہیں دیکھا اور اصل تعارف وہی ہوتا ہے جو مستقل تعارف ہو۔اور وہ ہوا ہی کیا ہے جو شعلے کو بھڑکا نہ سکےاور وہ ہوا ہی کیا ہے جو شعلے کو بجھا نہ سکےآنسوئوں سے بڑھ کر مرہم کوئی نہیں لیکن اگر آنسو ہی خشک ہو جائیں تو لوگ کہاں جائیں؟کارخانۂ قدرت میں ہر شے کا کوئی نہ کوئی استعمال ہے۔ یہاں تک کہ مردارخور گدھ، مکھی، مچھر بھی بہت کارآمد ہیں لیکن مجھ جیسے کودن کو آج تک اپنے قائدین کی ترکیب استعمال سجھائی نہیں دی…… ان کا کیا فائدہ ہے؟کاسمیٹک سرجری خاصا مہنگا کام ہے لیکن یہی کام آپ مسکراہٹ سے بھی لے سکتے ہیں بشرطیکہ مسکرانا حرام قرار نہ دے دیا گیا ہو۔ خدا جانے کس احمق نے کہا تھا کہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے کیونکہ یہاں تو عشروں سے ہر بار جھوٹ ہی ریس (RACE)جیت جاتا ہے۔جسم کا مقدس ترین فریضہ یہ ہے کہ وہ آپ کے دماغ کو اٹھائے پھرے اور دماغ چند تولے ’’مغز‘‘ کا نام نہیں کہ وہ تو ہر جاندار میں ہوتا ہے……. دماغ صرف وہ ہے جو سوچے اور سوچتا رہے۔

the, country, where, cruelty, is, usual, but, the, floor, and, food, lost, taste, hassan nisar columns

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
telephonic, conversation, between, Muhammad bin, zaid alnahyan, and, Imran Khan, agreed, on, mutual, cooperation
Previous Post بڑی خبر : ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النیہان کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ۔۔۔۔ کس بات پر اتفاق ہو گیا ؟ جانیے
Next Post بڑی خبر : ڈیلرز نے آزادی مارچ کی آڑ میں خفیہ کوڈ کے ذریعے اربوں روپے کا منافع کما لیا ، تہلکہ خیز انکشاف
dealers, did, their, work, benifiting, from, dharna, they, earned, billions, of, rupees

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.