yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

70 سال میں اشرافیہ کی وجہ سے ملک کو ہچکولے ملے، شہباز شریف

MH Kazmi August 14, 2017 1 min read
The country got hesitant due to elite in 70 years, Shahbaz Sharif
Share this:

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 70 سال میں اشرافیہ کی وجہ سے ملک کو ہچکولے ملے جب کہ آج اشرافیہ مجھ سمیت کٹہرے میں کھڑی ہے۔

The country got hesitant due to elite in 70 years, Shahbaz Sharif
The country got hesitant due to elite in 70 years, Shahbaz Sharif

لاہور میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور عظیم جدوجہد کا ثمر ہے،علامہ اقبال نے آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب دیکھا جو قائداعظم کی بے مثال قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا، آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور زندہ قومیں اپنا یوم آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے برصغیر کے مسلمانو ں نے خون کی ندیاں عبور کیں، ہم نے آزادی جیسی نعمت تو ضرور حاصل کی مگر ابھی تک قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے جب کہ آج خود احتسابی کا دن ہے اور سوچنا ہوگا کہ ہم دوسری قوموں سے کیوں پیچھے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج عوام میں وہی جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے جو قیام پاکستان کے وقت تھا، پاکستان کو آگے لیجانے کے لیے ہر فرد کو اپنی اپنی جگہ محنت سے کام کرنا ہوگا، آزادی کی نعمت کے تحفظ کے لیے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیر سگالی کو فروغ دینا ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہے، آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد اس عزم کی اعلی مثالیں ہیں جب کہ پاکستان کے استحکام اور امن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، ہمیں یوم آزادی مناتے وقت قوم کے ان ہیروز کو بھی خراج عقید ت پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی منانے کا مقصد پاکستان کے بانیوں اور تحریک پاکستان کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، بانیان پاکستان کے عزم اور حوصلے کی بدولت قوم کو ایک آزاد، اسلامی اور فلاحی ریاست نصیب ہوئی ہے جب کہ آج تحریک پاکستان کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تحریک پاکستان کی جدوجہد ہمارے بزرگوں کی محنت سے عبارت ہے، آج کے دن ہمیں پھر سے یہ عزم کرنا ہوگا کہ ہم آئین پاکستان پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کو آگے ترقی کی طرف لے جائیں گے اور یہ عہد کریں کہ ہم ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کو مضبوط و خوشحال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے، آج کے دن ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے اورقائد و اقبال کے تصورات اور افکار کے مطابق تکمیل پاکستان کی منزل کے حصول کا عہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ 70سال میں کیا کھویا اور کیا پایا، اللہ کے فضل و کرم سے قوم کی دعاوں، افواج پاکستان کی پوری کوشش سے پاکستان آج ایک ایٹمی طاقت بن چکا ہے، دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے کہا تھا کرپشن اوررشوت زہر قاتل ہے، آج پاکستان کے چہارسو ذہین لوگ تعلیم سے محروم ہیں تو اس کی وجہ کرپشن ہے، اگر آج بھی کوئی رات کو پیٹ بھر کر نہیں سوتا، ڈر ہے کہ کوئی درندہ ان کی عزت لوٹ لے گا، لوگ اگر اپنے مذہبی اور قومی تہواروں کو منانے اور بیٹی کی شادی کے لیے پریشان ہیں تو اس کی وجہ کرپشن ہے۔ مساوی حقوق ملنا ہی پاکستان کی بنیاد تھی، معاشرے میں سب برابر ہیں اور سب کو ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہونے چاہیے تھے تاہم ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی، 70 سال میں اشرافیہ کی وجہ سے ملک کو ہچکولے ملے اور آج اشرافیہ مجھ سمیت کٹہرے میں کھڑی ہے، مٹھی بھر لوگوں کو قوم نے 70سال سے منتخب کیا، کون نہیں جانتا کہ ملک کی جڑوں کو کس نے کھوکھلا کیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The resignation rally from official resources was against institutions, Khursheed Shah
Previous Post سرکاری وسائل سے نکالی گئی احتجاجی ریلی اداروں کے خلاف تھی، خورشید شاہ
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے
Pakistan's Independence Day is being celebrated with fame and passion in Occupied Kashmir

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.