yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سی پیک منصوبوں کی لاگت 55ارب ڈالرسے بڑھنے کی توقع

Web Editor November 6, 2017 1 min read
The cost of CPEC projects is expected to increase from $ 55 billion
Share this:

اسلام آباد: چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک میں جاری منصوبوں میں ساتویں جے سی سی کے بعد اضافے کے ساتھ سی پیک منصوبوں کی مجموعی لاگت 55ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہو جانے کی تو قع کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی ساتویں جے سی سی کے بعدسی پیک فریم ورک کے تحت شروع کیے جانے والے منصوبوں کی لاگت 55ارب ڈالر سے تجاوز ہو جانے کی توقع ہے۔ اس وقت ملک بھر میں چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت 27ارب ڈالر سے زائد کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

The cost of CPEC projects is expected to increase from $ 55 billion21 نومبر کو ہونے والی جے سی سی کے بعد سی پیک منصوبوں کے ماسٹر پلان کی تشکیل کے بعد ملک میں اقتصادی زون کے قیام میں بھی عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) چائنا اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد 46ارب ڈالر سے شروع کیا گیا تھا تاہم پاکستان اور چائنا کی جانب سے ریجنل کنکٹویٹی کے اس منصوبے کو مزید وسیع کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک میں جاری منصوبوں میں ساتویں جے سی سی کے بعد اضافے کے ساتھ سی پیک منصوبوں کی مجموعی لاگت 55ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہو جانے کی تو قع کی جا رہی ہے۔ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی سا تویں جے سی سی21نومبر کو اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس جے سی سی میں متعدد نئے منصوبے شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ توانائی کے منصوبوں میں گلگت بلتستان میں 80میگاواٹ کا پھنڈر ہائیڈرو اسٹیشن اور100میگاواٹ کا گلگت کے آئی یو ہائیڈرو پاور منصوبہ شامل کیا جائے گا اور اس منصوبے کے لیے جے سی سی میں باقاعدہ طور پر مالی معاونت بھی طلب کی جائے گی۔

اس کے علاوہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بلوچستان میں900کلو میٹر سے زائد شاہراہوں کے چار منصوبوں کو شامل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر جے سی سی سے منظوری لی جائے گی۔ ان منصوبوں میں بلوچستان میں حضدار تابسیمہ، ڈیرہ اسماعیل خان تا ژوب، ژوب تا کچلاک اور پنچگور تا ماشخیل شاہراہوں کی تعمیرکے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ بلوچستان میں ان شاہراہوں کی تعمیرسے فاصلوں کی کمی کے ساتھ ساتھ مکینوں کو سفری سہولتیں بھی فراہم ہوں گی۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر اجلاس میں بلوچستان کے ان چاروں منصوبے کی مالی معاونت کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا جس کی حتمی منظوری جے سی سی میں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ منصوبوں میں صوبوں کے اہم منصوبے جس میں کراچی سرکلر ریلوے، گریٹر پشاور ریجن ماس ٹرانزٹ، کوئٹہ ماس ٹرانزٹ بھی جے سی سی میں مالی معاونت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

چائنا پاکستان اقتصادی راہداری میں ملکی معاشی ترقی کے لیے صنعتی زون کے قیام کے منصوبوں پر بھی پلاننگ کمیشن نے صوبوں سے فزیبلٹی اسٹڈیز مانگ لی ہیں۔ ان صنعتی زون میں رشکئی اکنامک زون، دھابیجی اکنامک زون، بوستان انڈسٹریل زون، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد، آئی سی ٹی ماڈل انڈسٹریل زون اسلام آباد، میر پور اسپیشل اکنامک زون، مہمند ماربل سٹی اور پورٹ قاسم پر پاکستان اسٹیل مل کی زمین پر انڈسٹریل زون کے قیام کی مالی معاونت کی حتمی منظوری لی جائے گی۔

ان صنعتی زون میں فروٹ پروسیسنگ، آئس اینڈ کولڈ اسٹوریج، ٹیکسٹائل اسٹیچنگ، فارماسیوٹیکل، کوکنگ آئل، حلال فوڈ انڈسٹری سمیت دیگر انڈسٹریز لگائی جائیں گی جن سے پاکستان میںلوگوں کوبڑے پیمانے پر روزگار کی فراہمی بھی ممکن ہو گی۔ اس کے علاوہ توانائی، روڈ انفرااسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے چند نئے منصوبے بھی سی پیک کی ساتویں جے سی سی میں زیر غور لائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی ساتویں جے سی سی اجلاس میں ملک بھر میں اقتصادی زون کے قیام، نئی شاہراہوں کی تعمیر، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Shaukat, Aziz, clarified, about, his, name, included, in, Paradise, Leakes
Previous Post پیراڈائز لیکس: شوکت عزیز اور ایاز خان نیازی کے نام شامل
Next Post 50 سال تک زنجیروں میں جکڑے ہاتھی کو آزادی مل گئی
Elephant got freedom chained from 50 years

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.