yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان سٹیٹ آئل کو شہری نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

Web Editor August 13, 2018 1 min read
The citizen caught red handed to Pakistan State Oil
Share this:

لاہور: قوم یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں آزادی کا جشن منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے لیکن ایسے میں پاکستان سٹیٹ آئل کو شہری نے ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ ملازمین کو ہاتھ جوڑ کر اپنی جان بخشی کرانا پڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب پیکو موڑ پر موجود پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او) کے پٹرول پمپ پر معمول کی مطابق شہری پٹرول ڈلوانے میں مصروف تھے، ایک موٹرسائیکل سوار نے 200 روپے کا پٹرول ڈلوایا لیکن اسے ناپ تول میں کمی کا شک پڑا تو موٹر سائیکل سوار نے بحث کرنے کی بجائے موٹر سائیکل پٹرول پمپ کے ایک کونے میں کھڑی کی اور ایک ڈیڑھ لٹر کی بوتل میں پٹرول نکالناشروع کردیا۔

تھوڑی ہی دیر میں موٹرسائیکل کے ٹینک سے پٹرول نکل چکا تھا لیکن پٹرول کی جو مقدار ”بازیاب“ ہوئی، وہ شاید عملے کی طرف سے وصول کی گئی رقم سے بہت کم تھی ۔ جب پی ایس او کے اس فیول یونٹ پر موجودکیشئر کو شکایت کی گئی تو اس نے واپس یونٹ پر آنے اور وہیں پر موجود فیول ڈالنے والے لڑکے کی موجودگی میں بات کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو راضی کر لیا اور یونٹ پر پہنچتے ہی بات کرنے کی بجائے مبلغ 150 روپے کا مزید پٹرول ڈال دیا گیا، اسی دوران وہ کیشئر یونٹ سے غائب ہوگیا۔ شہری کا کہنا تھا کہ 96 روپے فی لٹرپٹرول ہے، یوں 200 روپے کا پٹرول ڈلنے پر ڈیڑھ لٹر کی بوتل بھر جانا تھی لیکن یہ آدھی ہی نہ ہوئی، اس دوران پٹرول ڈالنے والا وہ ملازم ڈھٹائی کے ساتھ منہ دیکھتا رہا۔

صارفین نے بتایاکہ یونٹ کی ایل ای ڈی لائیٹ خراب ہے جس کی وجہ سے میٹر میں جھانک کر دیکھنا پڑتاہے لیکن اب کی بار پٹرول ڈالنے والے چور لڑکے نے یہ نوبت بھی نہ آنے دی اور فیول نوزل اس یونٹ تک واپس لے جانے سے قبل ہی ہاتھ مار کر میٹر کلیئرکردیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں موٹرسائیکل سواروں نے بتایا کہ پیکو موڑلاہور پر موجوداس پی ایس او کے پٹرول پمپ پر رش نہ ہونے کی وجہ سے یہاں سے پٹرول ڈلوالیتے ہیں لیکن آج یہ سب آشکار ہوگیا کہ یہاں سے اکثریت عوام پٹرول کیوں نہیں ڈلواتے ، میٹر تو سب کے سامنے ہے لیکن مشین کی ناپ تول کا کسی کومعلوم ہی نہیں کہ اس کھاتے میں کتنا پٹرول چوری کررہے ہیں۔

تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ صرف وہاں کے پٹرول ڈالنے والے کا جرم نہیں بلکہ کیشیئر اور پٹرول پمپ کی ساری انتظامیہ ہی چور ہے، کوئی منیجر بیٹھتا ہے اور نہ کوئی اور ذمہ دار شخص، پانچ کا پٹرول ڈال کر پچاس روپے چوری کرکے اکٹھے کر لیتے ہیں اور ممکنہ طور پر اس میں پی ایس او کے  متعلقہ حکام کا بھی حصہ ہے یا کم از کم ان کے علم میں ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Philadelphia's futile start in the World Surf League
Previous Post Philadelphia’s futile start in the World Surf League
Next Post Ronaldo is a victim of Spain during the Holidays
Ronaldo is a victim of Spain during the Holidays

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.