yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کپتان نہیں جیت پائے گا اور اس میچ کا ریفری

Web Editor May 18, 2019May 18, 2019 1 min read
The captain will not win and referee of this match
Share this:

The captain will not win and referee of this matchکپتان نے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کے ساتھ نئی صف بندی کی تیاری شروع کردی ہے، میرے گزشتہ کالم میں چار وزرا کو بری کارکردگی یا ’’خاص وجوہ‘‘ کی بنا پر کابینہ سے بے دخلی کے انکشاف کو حکمرانوں نے حقائق کے منافی اور ویسٹڈ انٹرسٹ سے تعبیر کیا تھا لیکن کپتان نے چار کی بجائے دس کھلاڑیوں کی اکھاڑ پچھاڑ کردی، مقصد تھا اِس حیران کن تبدیلی سے باقی سبق سیکھ سکیں لیکن ایسا پہلے ہوا، نہ کبھی ہوگا، لہٰذا ایک مرتبہ پھر تین سے چار مزید کھلاڑی آئوٹ ہو کر جلد پویلین جارہے ہیں تاہم چوٹ کھائے

اسد عمر کی کابینہ میں واپسی کپتان کے لئے اب بھی بڑا چیلنج ہے۔ کپتان کی ٹیم سے مایوسی اپنی جگہ، اپنے ٹارگٹس کے حصول کے لئے کی جانے والی تبدیلیوں کے لئے وہ کوئی بھی بہانہ تراشیں، حقیقت یہی ہے کہ یہ نئے پاکستان کی تعمیر کی غرض سے نہیں بلکہ بڑا مقصد غیر منتخب اور ٹیکنو کریٹس کے ذریعے ’’عوام دوست‘‘ پالیسیوں پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔
اس امر کا خوفناک منظر اور عملی نمونہ تو دنیا نے اُس وقت دیکھا جب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی ڈائریکٹر لیول ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کے دوران کپتان نے اپنی پوری معاشی ٹیم اڑا دی، پھر مذاکراتی میز کی دوسری طرف توازن کی خاطر اپنی ٹیم کے بجائے اُنہی کے فرض شناس کھلاڑیوں کو بٹھا کر میچ جیتنے کی ناکام کوشش کی۔ اب آئی ایم ایف ریفری بن کرمیدان سنبھال چکا ہے۔ نتیجتاً عوام ہار رہے ہیں اور جیت کپتان بھی نہیں رہا۔ ریفری میز پر اپنی ہر بات منوا کر اٹھ چکا ہے اور ثابت کر گیا ہے کہ وہ کپتان کا ہے نہ عوام کا، اب اس کے فیصلوں کو ماننا لازمی ہی نہیں مجبوری بھی ہے لیکن کپتان بارہا کہہ چکے ہیں کہ گھبرانا نہیں،غریب عوام بغیر گھبرائے مفت ملنے والی گرم ہوا کھائے جارہے ہیں، وہ سمجھ نہیں پارہے کہ نہ گھبرانے کی ڈیڈ لائن کیا ہے؟ کیا یہ ’’ڈیڈ‘‘ لائن تک تو نہیں ہے؟ آئی ایم ایف نے کڑی شرائط پر پاکستان کو 39 ماہ میں 6ارب ڈالر ادھار دینے کی ڈیل ڈن کردی ہے، کڑی شرائط میں سب سے اہم معاملہ ڈالر کی قیمت کا تعین مارکیٹ کے ذریعے کرانا ہے، سبسڈی کو تین برسوں میں بتدریج ختم کرنا، بجلی، گیس، تیل اور کئی بنیادی اشیاء مہنگی کرنا بینکنگ، ریونیو اور ٹیکس اہداف کی تکمیل کے لئے مشکل ترین فیصلے کرنا لازمی ہیں۔
بلاشبہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے دعوئوں سے آنے والی حکومت نے اب تک عوام کو مشکلات میں اضافے کے جو اہداف مقرر کئے اُنہیں بآسانی پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے۔ موجودہ حکمرانوں کو معلوم ہے کہ ماضی میں ہر قسم کے مصائب کا سامنا کرنے والی یہ قوم ’’کسی حال‘‘ میں گھبراتی نہیں بلکہ ہر دن شکر ادا کرنےکی عادی ہے۔ معاشی حالات پر اب تک قابو پانے میں حکومتی ناکامی پر بغلیں بجانے والی اپوزیشن آئی ایم ایف ڈیل کو پارلیمنٹ میں لانے کا تقاضا کررہی ہے لیکن ماضی میں اپنے دورِ حکمرانی کو یاد نہیں کرتی جب آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کے مرحلوں اور اُس میں طے پانے والی کڑی شرائط کو کبھی منظر عام پر نہیں لاتی تھی۔ حالانکہ اِس بار آئی ایم ایف نے بیسویں مرتبہ ادھار دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ برسوں میں پیداواری صلاحیت و ہر قسم کی سرمایہ کاری میں کمی، ریونیو شارٹ فال اور اسٹرکچرل ریفارمز نہ ہونے سے پاکستان کی معیشت موجودہ حالت کو پہنچی،بہتری کے لئے تین سے پانچ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ یہی اپوزیشن محض اپنی لیڈر شپ کو ہر قسم کی مشکل سے بچانے کے لئے عوام کا نام لیکر واویلا تو مچا رہی ہے لیکن عوام کی پچھلے نو ماہ کی چیخیں اُن کے کانوں تک شاید نہیں پہنچ پا رہیں۔
اگلے ماہ بجٹ کا مشکل ترین مرحلہ کپتان بمقابلہ عوام کا حتمی راؤنڈ ثابت ہو سکتا ہے لیکن کیا اپوزیشن اپنے مسائل سے نکل کر عوام کی دادرسی یا مدد کا کوئی راستہ نکالے گی ابھی ایسا ممکن نظر نہیں آتا، دوسری طرف دہشت گردی کی سر اٹھاتی نئی لہر بھی ایک نئی پریشانی کا باعث بن رہی ہے، لگتا ہے کپتان اپنی حکمت عملی اور ٹیم بدل کر نئے حوصلے سے اصلاحاتی وار جاری رکھیں گے۔ چند روز پہلے ایک غیر رسمی نشست میں سابق حکومت کے ایک طاقتور مشیر کیساتھ مکالمہ ہوا تو راقم نے پوچھا آپ تو بہت ماہر تھے، اپنے دور کو دودھ اور شہد کی نہروں میں بہتے زمانے سے تعبیر کرتے تھے، کیا عوام سے کچھ ہمدردی کرتے ہوئے موجودہ حالات کی بہتری کا کوئی مداوا کرسکتے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں ملنے کے چکر میں بےروزگاری میں 30فیصد اضافے کو روک سکتے ہیں، مہنگائی میں 11فیصد اضافے کی ہوشربا رفتار پر بند باندھ سکتے ہیں، ترقی کی شرح میں تین سے چار فیصد کمی کا رجحان کم کر سکتے ہیں، 90ارب ڈالر سے بڑھتے قرضوں میں اضافے پر قدغن لگا سکتے ہیں، کوئی ہمت و استعداد نہیں تو کم ازکم کوئی مشورہ یا دعا کی صورت ہی کوئی حل تجویز کر سکتے ہیں کیونکہ اب تو میڈیا بھی مہر بلب اور زیر عتاب ہے۔ ہنسے اور بلاول کا طنزیہ جواب دہراتے ہوئے گویا ہوئے کیوں تبدیلی پسند آئی، پھر بولے ایک کبا شخص خدا سے معذوری کا روز شکوہ کرتا تھا ایک دن اللہ پاک کو ترس آیا تو اس شخص کی داد رسی کے لئے ایک فرشتہ بھیجا، فرشتے نے پوچھا آپ کی کیا مدد کروں، وہ معذور شخص کچھ دیر سوچتا رہا اور پھر بولا پورے شہر کو کبا کر دو۔ جواب تو مجھے مل گیا لیکن افسوس بھی ہوا کہ اپوزیشن کو اقتدار سے جانے کا اس قدر دکھ ہے کہ چاہتے ہیں اب پورا شہر ہی کبا ہو جائے۔ لگتا ہے عوام کی اب واحد سبیل اور امید تو کپتان ہی ہے، کپتان کو ہی سوچنا پڑے گا کہ اس بار مسلسل ہارتے عوام کو جتوا دے تاکہ ہار کے بھی کپتان کا نام تاریخ میں امر ہو جائے۔
Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Dhan Raj
Previous Post دھن راج
Next Post پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کی خدمات حاصل کر لیں
Pakistan cricket board get Misbah-ul-Haq services

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.