yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ریحام خان کی کتاب، سماج کےلیے خطرے کی گھنٹی

Web Editor June 10, 2018 1 min read
The book of Raham Khan, the alarm for the society
Share this:

ملک کے طول و عرض بلکہ عالمی میڈیا میں بھی آج کل ریحام خان کی نہایت متنازعہ کتاب کے چرچے ہیں جو پبلش ہونے سے پہلے آن لائن لیک ہو چکی ہے۔ ایک طبقہ اس کے مواد کو درست ثابت کر کے عمران خان کو سیاسی نقصان پہنچانے کے درپے ہے، دوسرا طبقہ اسے غلط ثابت کر کے عمران خان کی عزت کےلیے ڈھال بنا ہوا ہے، جبکہ تیسرا طبقہ اس کتاب کے مبینہ مواد سے صرف لذت اٹھانے پر اکتفا کر رہا ہے۔

ریحام خان کی اس کتاب کے تحریک انصاف کےلیے سیاسی مضمرات کیا ہوں گے اس پر سیر حاصل بحث کی جا چکی ہے۔ ریحام خان کا ماضی بھی پوری طرح بے نقاب کیا جا چکا ہے اور ریحام خان اس سے بے نیاز ہو کر مقامی و عالمی میڈیا کی لائم لائٹ میں بھی بھرپور جگہ بنا چکی ہیں جو ان کا اصل مقصد تھا۔

لیکن اس سارے قضیے کا ایک اہم پہلو ایسا ہے جس پر بات ہونا باقی ہے۔ ہم تمام سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر اس پہلو کا مختصر تجزیہ کریں گے۔ محترم قارئین سے عاجزانہ التماس ہے کہ آگے بڑھنے سے پہلے سیاسی عینک اتار دیں، تاکہ ہم یکسو ہو کر اس پر بات کر سکیں کہ ریحام خان کی اس کتاب کے ہمارے سماج پر دور رس اثرات کیا ہوں گے۔

عمرانیات کے ماہرین جانتے ہیں کہ کسی معاشرے میں وہ عمل معیوب سمجھا جاتا ہے جسے معاشرے کے افراد کی بڑی اکثریت غلط سمجھتی ہو۔ جیسے جیسے اس عمل کو درست سمجھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جاتا ہے، اس عمل کی معاشرے میں قبولیت بڑھتی جاتی ہے۔ حتیٰ کہ ایک وقت آتا ہے جب وہی عمل جو معاشرے میں کبھی معیوب سمجھا جاتا تھا، قبولیت کا درجہ پا کر معاشرے میں رائج ہو جاتا ہے اور کلچر کا حصہ بن جاتا ہے۔ اسے کلچرل ٹرانسفارمیشن کہتے ہیں۔ یہ عمل اگرچہ سست ہوتا ہے لیکن معاشرتی روایات میں تبدیلی اسی سست رو عمل سے رونما ہوتی ہے۔

اگر میاں بیوی ایک دوسرے کی ذاتی نوعیت کی معلومات کو طلاق سے پہلے یا بعد میں افشا کریں تو ہمارے آج کے معاشرے میں ایسا کرنے والے کو بہت بری نظر سے دیکھا جاتا ہے، یعنی معیوب گردانا جاتا ہے۔ یہ سوچ ہمارے معاشرے میں مضبوطی کے ساتھ اس لیے رائج ہے کیونکہ ہماری عورتیں باحیا ہیں اور مرد با غیرت۔ طلاق ہو جانے کے باوجود کوئی عورت اپنی عزت سر بازار بیچ کر اپنے سابقہ خاوند کو رسوا نہیں کرتی اور کوئی مرد اپنے بچوں کی ماں کو ذلیل نہیں کرتا۔ سمجھدار لوگ خاموشی سے علیحدگی اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ ہمارا خوبصورت اور باوقار کلچر ہے۔

لیکن جب ریحام خان کی کتاب کا مواد سامنے آنے پر پاکستان میں موجود ایک بڑے طبقے کو اس کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا تو دل کو شدید تکلیف پہنچی کہ اس حوالے سے ہمارا کلچر تبدیل ہو رہا ہے، اور اگر ایسے کاموں کی حوصلہ شکنی نہ کی گئی تو معاشرے میں عام مرد و زن کو اس قبیح فعل کی جرات ملے گی کہ طلاق کے بعد مخالف فریق کو اس طرح بھی بلیک میل کیا جا سکتا ہے۔ اس سوچ کے عام ہونے سے ہمارے سماجی ڈھانچے اور ازدواجی معاملات کی باریکیوں پر اثر پڑ سکتا ہے اور ایسے خطرناک رجحانات جنم لے سکتے ہیں جو ہمارے خاندانی نظام کی تباہی کے ذمہ دار ہوں گے۔

ایک لمحے کےلیے سوچیے کہ اگر بعد از طلاق میاں بیوی کی طرف سے ایک دوسرے کو رسوا کرنے کا نیچ عمل معاشرے میں بطور روایت قبول کر لیا جائے تو میاں بیوی نکاح ہوتے ہی ایک دوسرے کے خلاف بلیک میل کرنے کےلیے مواد اکٹھا کرنے لگیں گے تاکہ خدانخواستہ طلاق کی نوبت آئے تو اس مواد کو اپنے تحفظ کےلیے استعمال کیا جا سکے۔ اس صورتحال میں میاں بیوی کے درمیان محبت کی وہ ڈور کیسے مضبوط ہو سکتی ہے جس کے سہارے اس رشتے کو زندگی بھر نبھانے کی طاقت ملتی ہے۔ ایک دوسرے کے خلاف اکٹھا کیا گیا مواد طلاق تک نوبت پہنچنے سے پہلے غلطی سے بھی لیک ہو سکتا ہے جس سے پورے گھرانے کی خوشیاں خاک میں مل سکتی ہیں۔

پاکستان میں مجموعی طور پر طلاق کی شرح تقریباً چالیس فیصد ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر دس شادیوں میں سے چار بد قسمتی سے طلاق پر منتج ہوتی ہیں۔ ہمارے ملک میں روزانہ دو سو سے زائد طلاقیں واقع ہوتی ہیں۔ اس صورتحال میں علیحدگی اختیار کرنے والے جوڑے اگر ریحام خان کے طرز عمل کی تقلید کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف نجی نوعیت کی معلومات و مواد سوشل میڈیا اور یو ٹیوب پر شئیر کرنے لگ جائیں تو ہمارے معاشرے کی اخلاقیات کا جنازہ نہیں نکل جائے گا؟ کیا ان حالات میں لوگوں کی ازدواجی زندگیاں جہنم نہیں بن جائیں گی؟ کیا میاں بیوی نکاح کے بعد پہلے دن سے ہی ایک دوسرے سے ڈرنے نہیں لگیں گے؟

اگر ایک مرد بعد از طلاق اپنی سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر دنیا کے سامنے لے آئے (جو کہ مشکل کام نہیں) یا اس کی اور اس کے خونی رشتوں کی انتہائی نجی نوعیت کی معلومات زمانے بھر میں پھیلا دے تو اس عورت کا یا اس کے گھرانے کا معاشرے میں کیا مقام باقی رہ جائے گا؟ کیا آپ چاہیں گے کہ ایسے مرد کو ہمارا معاشرہ برا کہنے کہ بجائے سر آنکھوں پر بٹھائے؟ کہ تم نے بہت اچھا کام کیا، یقیناً آپ ایسا نہیں چاہیں گے۔ اسی طرح اگر کوئی عورت اپنے سابقہ خاوند کی عزت کو اچھالتی ہے تو اسے بھی تحسین بھری نگاہوں سے دیکھنا جرم ہے۔

قرآن مجید زوجین کے متعلق فرماتا ہے “ھُنَّ لِبَاسُ اْلَّکُم وَاَنتُم لِبَاسُ اْلَّھُن” جس کا ترجمہ ہے “تم ان کا لباس ہو اور وہ تمہارا لباس” یعنی زوجین ایک دوسرے کی عزت و حیا کے محافظ ہیں، اور یہ حکم طلاق کے بعد بھی دونوں پر بعینہٖ نافذالعمل رہتا ہے۔ پھر دوسری جگہ ارشاد ہے کہ “تَس٘رِیحُ بِااْلاِحسَان” یعنی احسان کے ساتھ علیحدہ ہو جاؤ۔ اس حکم میں بھی دونوں کو علیحدگی کی اَرفَع اخلاقیات پر قائم رہنے کا کہا گیا ہے۔

ان دونوں احکاماتِ الٰہی کا خلاصہ اور لُبِ لباب یہ ہے کہ ہماری بلند پایہ اسلامی معاشرتی اخلاقیات اس بات کو سخت ناپسند کرتیں ہیں کہ زوجین بعد از طلاق ایک دوسرے کو معاشرے میں رسوا کرتے پھریں۔

اب ان باتوں کی روشنی میں آپ خود سوچیں، کیا ریحام خان کا ایسی متنازعہ کتاب لکھنا “ھُنَّ لِبَاسُ اْلَّکُم وَاَنتُم لِبَاسُ اْلَّھُن” اور “تَس٘رِیحُ بِااْلاِحسَان” کے مطابق ہے؟ ہرگز نہیں۔

دوسری جانب آپ عمران خان کا طرزِ عمل دیکھیں کہ ان کی زندگی میں دو بار طلاق جیسا تکلیف دہ مرحلہ آیا، لیکن انہوں نے آج تک ایک لفظ بھی اپنی دونوں سابقہ ازواج کے بارے میں نہیں بولا اور نہ ان کا کوئی حق ضبط کیا۔ بلاشبہ عمران خان کا یہ عمل قرآنی احکامات کے عین مطابق ہے۔ ہمیں یہ بات لاکھ سیاسی اختلافات کے باوجود کھلے دل سے تسلیم کرنی چاہیے۔

ورنہ کیا عمران خان ریحام خان کے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں جانتے ہوں گے جو ریحام خان کی بدنامی کا باعث ہو؟ (یہ الگ بات ہے کہ ریحام خان کو اپنی بدنامی سے کوئی سروکار نہیں) ایسی درجنوں باتیں ہوں گی، لیکن عمران خان کی خاموشی ان کی کمزوری یا خوف کا نتیجہ نہیں بلکہ ان کی شرافت ہے جسے عمران خان کے مخالفین ماننے کو تیار نہیں۔

ان باتوں کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ وہ افراد اور وہ معاشرہ بد ترین اخلاقی پستی کا شکار ہے جو کسی عورت کی ایسی شرمناک اور غیر اخلاقی حرکت پر اس کی حوصلہ افزائی کرے، موقع پرستی کرتے ہوئے سیاسی فوائد حاصل کرے، کتاب کے مواد سے حِظ اٹھائے، ایسے افراد اور ایسا معاشرہ اخلاقی زوال کی معراج پر ہے۔

اگر ہم ایک مہذب معاشرے میں جی رہے ہوتے تو تمام سیاسی جماعتیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر اور سوسائٹی کے تمام عناصر سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر اس کتاب کی باجماعت حوصلہ شکنی کرتے (صرف کتاب سے لاتعلقی کافی نہیں) اور ریحام خان کو اپنی کتاب کے حمایتی ڈھونڈنے پر بھی نہ ملتے۔ ریحام خان ہمارے کلچر کی اسی کمزوری کا فائدہ اٹھا رہی ہیں کہ ہم اپنے کلچر کی بہترین اقدار کے تحفظ کا شعور نہیں رکھتے۔ یہ تحریر اسی شعور کو اجاگر کرنے کےلیے ہے۔

“شاید کہ ترے دل میں اتر جائے مری بات”

علاوہ ازیں چیف جسٹس آف پاکستان کو اس پر از خود نوٹس لے کر کتاب کی اشاعت پر پابندی لگانی چاہیے، اور موصوفہ کو بعد از طلاق سابقہ شوہر کی عزت کو نقصان پہنچانے پر سزا دینی چاہیے؛ کیونکہ یہ ایک بہت بڑا اخلاقی جرم ہے۔ اگر اس پر قانون موجود نہیں تو اگلی حکومت کو اس پر قانون سازی کرنی چاہیے تاکہ معاشرے میں ایک باوقار کلچر پروان چڑھایا جا سکے۔

خدارا جاگ جائیے۔ اپنے اخلاقی اقدار سے پیار کیجیے۔ ان کا تحفظ کیجیے اور ریحام خان کی اس کتاب کی بلا سیاسی تفریق مذمت کیجیے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Indian forces continue aggression in occupied Kashmir, more than 3 young martyrs
Previous Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت جاری، مزید 3 نوجوان شہید
Next Post ماہ رمضان کے دوران 600 سے زائد افراد کو حرم شریف سے کیوں گرفتار کیا گیا؟
Why more than 600 people were arrested from Harram Sharif during the month of Ramadan?

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.