yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کیا سیکس بھی ایک نشہ ہے ۔۔۔۔؟؟َ؟ مختلف لوگوں کی زندگی کے تجربات پر مشتمل بی بی سی کی خصوصی رپورٹ

Web Editor November 16, 2018November 16, 2018 1 min read
The BBC's special report consisting of the life experiences of different people
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) پچھلے ہفتے بی بی سی کی سنگیتا مائسکا ایسے کئی لوگوں کا انٹرویو کیا جنھوں نے بتایا کہ ان کی زندگیاں سیکس کے جبر کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ان میں ایک ایسی خاتون بھی شامل تھیں جنھیں شادی کے 20 برس بعد پتہ چلا کہ ان کے خاوند کی ایک خفیہ زندگی بھی ہے۔ یہ انھی کی کہانی ہے۔
خاتون بتاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔میرا ہمیشہ سے خیال تھا کہ میری شادی بڑی عام سی ہے۔ ہم شادی سے پہلے کئی سال اکٹھے رہے تھے اور شادی کے بعد ہمارے بچے پیدا ہوئے۔ میرا خاوند کا کامیاب کاروبار تھا۔ وہ خاصا وقت سفر میں گزارتے تھے تاہم ہر اختتامِ ہفتہ گھر آ جایا کرتے تھے، جب کہ میری توجہ بچوں کی پرورش پر ہوا کرتی تھی۔ وہ جب بھی گھر آتے تو بہت خوش لگتے تھے۔ مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ کیا ہو رہا ہے ۔ پھر ایک دن میں نے ان کے لیپ ٹاپ میں ایک ای میل دیکھی جس میں لندن کے ایک ہوٹل کی بکنگ تھی۔ میں حیران ہوئی کہ انھیں ہوٹل بک کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ۔ میں سارا دن اس بارے میں سوچتی رہی، آخر رات کو میں نے ان سے پوچھا۔ کوئی جواب نہیں آیا۔ ان کی خاموشی سے مجھے اندازہ ہوا کہ معاملہ سنگین ہے۔ میں نے پوچھا: ‘کیا ہو رہا ہے؟ مجھے ان کے اصل الفاظ یاد نہیں ہیں لیکن انھوں نے کچھ اس طرح کی بات کی کہ ان کے کسی کے ساتھ تعلقات ہیں اور اس پر انھیں افسوس ہے۔ میں کمرہ چھوڑ کر نیچے چلی گئی۔ مجھے ان کے ساتھ ایک کمرے میں رہنا گراں گزر رہا تھا۔ میں رونے لگی۔ آخر وہ نیچے آئے اور میرے سامنے بیٹھے اور کہا کہ انھیں سخت افسوس ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ عریاں کلبوں میں جاتے تھے جہاں ان کی ملاقات ایک رقاصہ سے ہوئی، اور دونوں اس قدر نزدیک آ گئے کہ انھوں نے ایک کمرہ بک کرا لیا ہے۔ میں نے پوچھا کہ کیا آپ نے اس کے ساتھ سیکس کی ہے؟ ان کا جواب تھا ‘نہیں ۔ میں ان پر یقین کرنا چاہتی تھی۔ تن من سے ان پر یقین کرنا چاہتی تھی۔ میں بےحد پریشان تھی لیکن میرے اندر کوئی کہہ رہا تھا: ‘ہم یہ مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔ یہ پکی عمر کا شخص ہے، ایک لمحے کے پاگل پن میں گرفتار ہو گیا۔ ہم اس مشکل مرحلے سے مل کر گزر سکتے ہیں۔ میں اپنی سہیلیوں کے ساتھ کچھ دن گزارنے چلی گئی۔ میں نے سوچا کہ اس طرح مجھے اپنی سوچیں مرکوز کرنے میں مدد ملے گی ۔۔ میں نے سہیلیوں کو کچھ نہیں بتایا۔ میں یہ سب کچھ خود تک محدود رکھنا چاہتی تھی۔ میری نیند اور بھوک اڑ گئی تھی ۔ تاہم میرے دل میں شک کا ننھا سا بیج پھر بھی پنپتا رہا ۔ ای میل ملنے کے دو یا تین ہفتے بعد میں انھیں پکڑ لیا اور کہا کہ میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہو کہ تم نے اس عورت سے سیکس نہیں کیا۔ تب انھوں نے تسلیم کر لیا کہ ان کے اور اس عورت کے درمیان جنسی تعلقات چند ہفتوں سے چل رہے ہیں۔ میں انھیں تکتی رہی۔ ‘آپ نے یہ سب چھپایا کس طرح؟ مجھے کیوں پتہ نہیں چلا کہ کچھ ہو رہا ہے؟ مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ وہ ایسا کیسے کر سکتے ہیں۔ میں نے ان کی ساری ای میلز دیکھنا شروع کر دیں ۔ مجھے دوسرے ہوٹلوں میں بکنگ کی ای میلز ملیں۔ کئی ماہ پرانی، کئی سال پرانی۔ انھوں نے مجھے جو کہانی سنائی وہ غلط تھی ۔ پھر ایک دن چہل قدمی کے دوران میں نے ان سے پوچھا: ‘میں سب کچھ جاننا چاہتی ہوں۔ جب تک مجھے سب کچھ پتہ نہیں چلے گا میں اس وقت تک دباؤ ڈالتی رہوں گی۔’ میں نے دھمکی دی کہ میں ان کے بینک کے ریکارڈ دیکھنا شروع کر دوں گی ۔ انھوں نے کہا، ‘تم واقعی سب کچھ جاننا چاہتی ہو؟ مجھے معلوم نہیں تھا جو کچھ وہ بتائیں گے وہ اتنا تباہ کن ہو گا ،۔ ہماری شادی کے وقت سے اب تک وہ طوائفوں سے ملتے رہے تھے۔ وہ پورن ویڈیو دیکھتے تھے۔ بعض اوقات گھنٹوں تک۔ وہ عریاں کلبوں، سیکس کلبوں اور سیکس سینماؤں میں جاتے تھے ۔ میں نے کسی کو نہیں بتایا۔ میری ایک دو سہیلیوں نے پوچھا بھی کہ تم خاموش سی لگ رہی ہو لیکن میں بہانہ بنا دیتی۔ مجھے شرمندگی تھی۔ اگر میں کسی کو بتاؤں گی تو وہ ان کے بارے میں، یا میرے بارے میں کیا سوچے گا؟ مجھے لگا کہ لوگ ہماری شادی کو ڈھکوسلا قرار دیں گے۔ مجھے لگا جیسے میں ان کے لیے کافی نہیں تھی۔ میں اتنی خوبصورت یا سیکسی نہیں تھی ۔ میں ہمیشہ سے خاصی پراعتماد عورت رہی ہوں۔ میرا شمار ان عورتوں میں نہیں ہوتا تھا جو ہر ہفتے ناخن بنوائیں یا بوٹاکس کرواتی رہیں۔ میری عمر بڑھ رہی تھی۔ وزن میں اضافہ ہو رہا تھا۔ چہرے پر جھریاں آ رہی تھیں، لیکن میں سوچتی تھی کہ اس عمر میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ لیکن اب میری خوداعتمادی چکناچور ہو گئی۔ میں نے خود پر سوال اٹھانا کر دیے ۔ میں نے گہرا میک اپ کرنا شروع کر دیا اور وزن بھی کم کر دیا۔ ویسے بھی میرا کھانے کو دل نہیں کرتا تھا۔ میں نے نئے کپڑے خریدنے اور بال بنوانے شروع کر دیے۔ پھر میں نے بوٹاکس بھی کروایا ۔ لیکن مجھے یہ بھی احساس تھا کہ میرے خاوند کی نفسیات میں کوئی خرابی ہے۔ کوئی بیماری۔ میں نے سوچا کہ انھیں علاج کی ضرورت ہے ۔ ہم ایک کلینک میں گئے اور ان کے رویے کے بارے میں بات کی کہ انھیں سیکس کا نشہ ہے۔ انھوں نے علاج کروانا شروع کر دیا، تاہم وہ کہتے تھے کہ معلوم نہیں یہ نشہ ہے یا کچھ برے فیصلوں کا نتیجہ۔ جب ہم نے شادی کی کونسلنگ شروع کی تو مجھے یاد ہے میں سوچا کرتی تھی: ‘میرے لیے اب سب کچھ تاریک ہے۔ میں کسی کو بتا تک نہیں سکتی کہ میرے ساتھ ہوا کیا ہے ۔ ہم کئی مہینوں تک کونسلنگ میں جاتے رہے۔ ہم آپس میں بہت زیادہ بات چیت کرتے تھے۔ اپنے احساسات کے بارے میں، اچھی چیزوں کے بارے میں اور بری چیزوں کے بارے میں بھی ۔ رفتہ رفتہ مجھے احساس ہونے لگا کہ ہماری شادی اب متوازن ہو گئی ہے ۔ کیا میں اسے معاف کر سکتی ہوں؟ مجھے نہیں معلوم کہ معافی ہوتی کیا ہے۔ میں اس تکلیف کے لیے انھیں معاف نہیں کر سکتی جو انھوں نے مجھے دی۔ میں شاید کبھی بھی ایسا نہ کر سکوں۔ لیکن میں پھر بھی ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں اور مجھے ان سے محبت ہے۔ ان کے ساتھ زندگی اچھی گزر رہی ہے۔ کیا یہ معافی ہے؟ مجھے نہیں پتہ ۔ میرے خیال سے جو کچھ ہوا اس کے بعد باوجود ہم اچھے دوست ہیں، اور میں ان سے محبت کرتی ہوں۔ وہ بھی مجھے یقین دلاتے ہیں کہ انھیں مجھ سے محبت ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ بچوں کو اس بارے میں پتہ چلے۔ میرا خیال ہے کہ ان کے دل سے باپ کی عزت ختم ہو جائے گی۔ وہ اپنے باپ کی بڑی عزت کرتے ہیں ۔ ویسے بھی اگر آپ ان سے ملیں تو آپ کو گمان تک نہیں گزرے گا کہ انھوں نے یہ سب کچھ کیا ہے۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
A secret aspect of the life of slaughter came out
Previous Post ایس پی طاہر خان داوڑ صرف ایک پولیس افسر نہیں تھے بلکہ ۔۔۔۔۔۔ مقتول کی زندگی کا ایک خفیہ پہلو سامنے آ گیا
Next Post اگر تم یہ کام کرو تو ہم وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست قبول کر لیں گے ،عدالت نے درخواست گزار کو کون سا رستہ بتا دیا ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر
Diving News

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.