yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بی بی سی کی خصوصی رپورٹ منظر عام پر آ گئی

MH Kazmi May 4, 2019 1 min read
The BBC's special report came to normal
Share this:

The BBC's special report came to normal

لاہور (ویب ڈیسک) اقوامِ متحدہ نے پاکستانی شدت پسند تنظیم جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی القاعدہ اور داعش پر پابندیاں لگانے والی کمیٹی نے سنہ 2008 کی قرارداد نمبر 1822 اور دیگر متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے نامور کالم نگار رفاقت علی بی بی سی کے لیے اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ آج یعنی یکم مئی کو مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ اب مسعود اظہر کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں گے، ان کے سفر پر پابندی ہو گی اور وہ کسی قسم کا اسلحہ بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ مسعود اظہر کے بارے میں اقوامِ متحدہ نے مندرجہ ذیل تفصیلات جاری کی ہیں: اس فہرست میں ان کا نمبر 422 ہے (جس کا مطلب ہے کہ اب تک اس فہرست میں 421 افراد کے نام شامل تھے اور مسعود اظہر کا نام حال ہی میں شامل ہوا ہے) پورا نام: محمد مسعود اظہر علوی۔۔۔ ٹائیٹل: نامعلوم ۔۔۔ عہدہ: نامعلوم ۔۔۔ تاریخِ پیدائش: 10 جولائی، 1968 ۔۔۔ جائے پیدائش: بہاولپور، صوبہ پنجاب، پاکستان ۔۔۔ دیگر نام: مسعود اظہر، ولی آدم عیسیٰ ۔۔۔۔ قومیت: پاکستانی ۔۔۔ قومی شناختی کارڈ نمبر: نامعلوم ۔۔۔۔ پتہ: نامعلوم ۔۔۔ فہرست میں شامل کیے جانے کی وجوہات ۔۔۔۔مسعود اظہر پر الزام ہے کہ ان کے القاعدہ کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ جیشِ محمد کے لیے مالی امداد حاصل کرتے رہے ہیں، منصوبہ بندی کرتے رہے ہیں، سہولتیں فراہم کرتے رہے ہیں، ایسی کارروائیں کرتے رہے ہیں جن کے ذریعے انھوں نے اسلحہ اور دیگر متعقلہ مواد حاصل کیا، خریدا اور جیشِ محمد کو سپلائی کیا اور اس کے لیے بھرتیاں کیں۔اقوام متحدہ نے 17 اکتوبر سنہ 2001 کو القاعدہ اور طالبان کی مدد کرنے کی وجہ سے جیش محمد کو بھی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ ان کے متعلق یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ القاعدہ اور طالبان کے لیے مالی امداد جمع کرتے رہے ہیں اور انہیں اسلحہ فراہم کرتے رہے ہیں۔ پاکستان کا ردِ عمل ۔۔ پاکستان نے کہا ہے کہ اُس نے مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی مخالفت نہیں کی کیونکہ قرارداد کو پلوامہ حملے سے نہیں جوڑا گیا تھا۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بدھ کو بریفنگ کے دوران کہا کہ اِس سے پہلے پیش کی جانے والی تجاویز کا مقصد پاکستان کو بدنام اور کشمیریوں کی تحریک میں رکاوٹ پیدا کرنا تھا اِسی لیے پاکستان نے انھیں مسترد کر دیا تھا۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ دہشتگردی پوری دنیا کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اِس سے پہلے امریکہ نے مسعود اظہر کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں ڈلوانے کے لیے قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ممبران میں تقسیم کیا تھا۔ پلوامہ میں چودہ فروری کو انڈین سکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد فرانس اور برطانیہ نے بھی ایسی ہی قرارداد پیش کی تھی جسے چین نے تکنیکی بنیادوں پر روک دیا تھا۔ لیکن منگل کو چین سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اقوامِ متحدہ کی سینکشنز کمیٹی 1267 میں مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کے بارے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ انڈیا 2016 سے مسعود اظہر کو اس فہرست میں شامل کرنے کا خواہاں رہا ہے تاہم چین اِس کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ بی بی سی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی جانب سے مسعود اظہر کو القاعدہ اور طالبان جیسے دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالنے کے کیا نتائج نکلیں گے؟ ماہر قانون احمر بلال صوفی ۔۔ اقوام متحدہ کی قرارداد 1267 کے تحت القاعدہ اور طالبان سے تعلق رکھنے والے افراد کے نام ایک فہرست میں شامل کیے جاتے ہیں۔ اس فہرست میں کسی شخص کا نام ڈالنے کا ایک طریقہ کار ہے جس کے تحت کوئی ملک کسی شخص پر دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر اس کا نام اس فہرست میں ڈالنے کی درخواست کر سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے اسے شواہد پیش کرنے ہوتے ہیں اور ایک کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لے کر متفہ فیصلے کے ذریعے کسی شخص کا نام اس میں ڈال سکتی ہے۔ ’اگر یہ کام سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے ذریعے کیا جاتا ہے تو یہ ضوابط کی خلاف ورزی ہوگی۔ اگر کسی ملک کے شہری کا نام اس فہرست میں ڈال دیا جائے تو اس ملک کو اپنے شہری کے بارے تین اہم اقدامات کرنے ہوتے ہیں: اس شخص کی نقل و حمل خصوصاً غیر ملکی دوروں پر پابندیاں عائد کرنا ہوں گی ۔۔ اس کے اثاثوں کو منجمد کرنا ہو گا ۔۔ اور اس شخص پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کرنا ہوگی۔ کسی کو رویہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے؟ ’رویہ تبدیل کرنے میں کسی حد تک مدد ملتی ہے۔ اقوام متحدہ نے ایسے طریقے وضح کر رکھے ہیں کہ اگر کسی شخص کا نام اس فہرست میں آ جائے لیکن وہ الزامات تسلیم کرنے سے انکاری ہو تو وہ ایک محتسب کے سامنے درخواست کر سکتا ہے کہ اس کا نام غلط فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔اس کے لیے اسے شواہد پیش کرنا ہوں گے۔ اس طریقہ کار کی وجہ کئی تنظیموں نے اپنےآپ کو القاعدہ اور طالبان سے دور کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنے ممبر ممالک پر یہ بھی لازم کیا ہے کہ وہ مؤثر بیانیے کے ذریعے شدت پسندی سے چھٹکارا پانے کے اقدامات کریں گے۔ اس سلسلے میں پاکستان نے اقدامات کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ پاکستانی علما کی طرف ‘پیغام پاکستان’ کےنام سے ایک جامع دستاویز جاری کی گئی ہے جس پر بڑے بڑے علما کے دستخط ہیں۔ اس دستاویز میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ غیر ریاستی عناصر کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ کسی دوسرے ملک میں جہاد یا خلافت کے نام پر کوئی ایسی کارروائی کریں جو دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہو۔ شیو شنکر مینن نے اپنے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں کہا: ’انڈیا کی طرف سے ایک شخص کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالنے پر اصرار میری سمجھ سےبالاتر ہے۔ فرض کریں اگر ایسا ہو بھی گیا تو کیا اس سے جیش محمد کے رویے میں تبدیل آ سکے گی؟ ممبئی حملوں کے بعد حافظ محمد سعید کو اسی فہرست میں شامل کیا گیا تھا لیکن حافظ سعید کو تنظیم کا نام تو شاید تبدیل کرنا پڑا ہو لیکن وہ اب بھی وہی کچھ کر رہے ہیں جو دس سال پہلے کر رہے تھے۔ جیش محمد کے مسعود اظہر کا نام گلوبل لسٹ میں ڈالنا ایک بے معنی سی چیز ہے اور انڈیا اس کی بھاری قیمت دے رہا ہے۔ مجھے نہیں سمجھ آتا کہ انڈیا اپنے قومی وقار کو مسعود اظہر کے ایک فہرست میں شامل کرانے سے کیوں جوڑ رہا ہے۔ اگر مسعود اظہر کو دہشتگرد تسلیم کیا جاتا ہے تو ہندوستان کے لیے ایک یہ سفارتی، سیاسی اور اخلاقی فتح ہوگی مگر اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔حافظ سعید کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہے ۔۔ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو بھی دس برس پہلے اسی فہرست میں شامل کیا تھا لیکن وہ اب بھی وہ ہی کام کر رہے ہیں اور ملک بھر کے دورے کر رہے ہیں اور تقریریں کر رہے ہیں۔ مسعود اظہر کے فہرست میں شامل ہونا نریندر مودی کی شہرت کے لیے اچھا ہو گا۔ مسعود اظہر کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالنے سے کوئی مسئلہ حل و نہیں ہو گا لیکن ہندوستان سوچتا ہے کہ اگر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی مدد سے ایسا ہوگیا تو یہ شروعات ہو گی اور پھر انڈیا آگے بڑھ کر پاکستان پر مزید معاشی دباو ڈال سکے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Former judge of Islamabad High Court Shaukat Siddiqui made a big request from the High Court
Previous Post اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت صدیقی نے اعلیٰ عدلیہ سے بڑی درخواست کر ڈالی
Next Post سونے کی قیمتوں میں اچانک اتنی بڑی کمی کہ آپ ابھی خریدنے نکل پڑیں گے
Gold prices suddenly decreased so much that you will still be able to buy

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.