yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

انتخابات کی یقین دہانی کرانا فوج کا کام نہیں، وزیراعظم

Web Editor January 23, 2018 1 min read
The assurance of elections is not the army's work, Prime Minister
Share this:

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن کی یقین دہانی کرانا فوج کا کام نہیں اور میں گارنٹی دیتا ہوں کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔

The assurance of elections is not the army's work, Prime Ministerاسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی یقین دہانی کرانا فوج کا کام نہیں، گارنٹی دیتا ہوں کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، قومی سلامتی کمیٹی میں بھی طے ہوچکا ہے کہ انتخابات بروقت ہونے چاہئیں اور میں بھی کہہ رہا ہوں کہ انتخابات جولائی میں ہی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی توڑنے کا اختیار میرے پاس ہے، پارٹی کہے تو اسمبلی توڑ دوں گا، کسی اور کے کہنے پر نہیں توڑوں گا جب کہ یکم جون سے ایک سیکنڈ پہلے بھی ہماری حکومت ختم نہیں ہوگی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جج کی تعیناتی سے پہلے اس کے کردار اور کاموں کا بھی پتا ہونا چاہیے، ایک دفعہ جج تعینات ہوتا ہے تو پھر جج ہی ریٹائر ہوتا ہے جب کہ ماضی میں ایسے جج بھی لگائے گئے جو اس عہدے کے اہل نہیں تھے۔ جج کی پوری زندگی عوام کے سامنے ہونی چاہیے، جج لگانے سے پہلے یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ وہ ٹیکس دیتا ہے کہ نہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے 28 جولائی کے فیصلے کو قبول نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا اور نوازشریف ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے،(ن) لیگ پر آج تک کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا جب کہ میری پالیسیاں وہی ہیں جو نوازشریف کی تھیں۔

امریکا کے حوالے سے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ اس کی مدد نہ کریں تو نہیں کریں گے، اب ڈو مور کی گنجائش نہیں ہے، ہم دنیا کی بھی اور اپنی بھی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد امریکا کے کہنے پر شروع نہیں کیے، آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب ہماری ضرورت تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی سے پیسے لے کر نہیں اپنی مدد آپ کے تحت لڑ رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے بھارت کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان اور بھارت کو دفاعی اخراجات بڑھانے کے بجائے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں،  پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکال کرہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے تمام معاہدوں میں شفافیت کو برقرار رکھا، پی آئی اے کا یومیہ خسارہ 10 سے 15 کروڑ ہے، پی آئی اے اتنے خسارے میں چلانا اب ہمارے بس میں نہیں، پی آئی اے کے ذمہ 450 ارب روپے کے واجبات ہیں، ہماری معیشت پی آئی اے کا بوجھ نہیں برداشت کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح مارچ میں ہوجائے گا، ایئرپورٹ چلانا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بس کی بات نہیں لہذا سول ایوی ایشن سے کہا ہے کہ اسپیشلسٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Judges do not have the courage to return the dictator, Nawaz Sharif
Previous Post ججز میں ڈکٹیٹر کو وطن واپس لانے کی جرات نہیں، نواز شریف
Next Post نقیب اللہ کے اہل خانہ آج انکوائری کمیٹی میں بیان ریکارڈ کرائیں گے
The families of Naqibullah will record the statement in the inquiry committee today

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.