yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آرمی چیف کو فوج کے اضطراب کا سامنا

MH Kazmi January 14, 2017 1 min read
The Army chief facing of military anguish by Asad Ullah Ghalib on today
Share this:

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ معمول کے دوروںمیں مصروف ہیں، جمعہ کے روز وہ سنٹرل کمانڈ کھاریاں پہنچے، وہاں کے بریگیڈ کمانڈر ایک زمانے میں نوائے وقت میں لکھا کرتے تھے ۔ کھاریاں میں فوج کے افسروں اور جوانوں سے آرمی چیف نے خطاب کیا۔مگر انہیں سامنے بیٹھے مجمع سے غیر متوقع طور پر سوالوں کا سامنا کرنا پڑا۔

عام طور پر جب ملک کی سیکورٹی یا سیاسی صورت حال مخدوش ہو تو پہلے پہل کور کمانڈرز کانفرنس میں تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے، اور صورت حال زیادہ بگڑے تو جوانوں اور افسروں کی زبانیں بھی حرف سوال بن جاتی ہیں۔
اس وقت ملک کو دگر گوں صورت حال درپیش نہیں، اس لئے کور کمانڈرز کانفرنس میں کسی تشویش کاا ظہار نہیں کیا گیا مگر لگتا ہے کہ فوج کی عمومی صفوںمیں ایک اضطراب ٹھاٹھیں مار رہا ہے جس کے بند ٹوٹ گئے ہیں۔
اس کی دو وجوہات ہیں، ایک تو فوجی عدالتیں بند ہو گئی ہیں اور جب ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تو یہ ستم ظریفی سامنے آئی کہ فوجی عدالتوںنے تو ہر کیس کا فیصلہ سنایا،یہ فیصلے سینکڑوں کی تعداد میں تھے مگر پھانسی صرف گنتی کے چند افراد کو ملی۔ملک کے جیل خانوں کے سپرنٹنڈنٹ اتنے تگڑے ہیں کہ ان کی سزا پر عمل کرنے کے لئے تیار نہ ہو پائے۔
بات یہیں تک محدود نہیں رہی، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان عدالتوں کا تو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔
مسئلہ اکیلے راناثنا للہ کا نہیں ، ان کی ذاتی وجوہ سمجھ میں آتی ہیں، انہیں ایک زمانے میں کسی ایجنسی نے غا ئب کیا، پھر ان کو کسی ویرانے میں لے جا کر پھینک دیا، ان کی مونچھیں اور بھنویںمونڈ دی گئی تھیں، ظاہر ہے یہ قابل تحسین اقدام نہ تھا ، قابل مذمت بات تھی مگر رانا صاحب کے دل میںکانٹا چبھ گیا تھا، سو وہ رنگ دکھاتا رہتا ہے۔
مگر رانا صاحب کے علاوہ ملک کی کم وبیش سبھی جماعتیں فوج کے خلاف بغض کے اظہار کا موقع ضائع نہیں جانے دیتیں۔اس وقت فوجی عدالتوں کی توسیع کا مسئلہ درپیش ہے، حکومت نے ایک مشاورت بلا لی، یہ بھی طریقہ ہوتا ہے فوج کو آئینہ دکھانے کا کہ قوم کس حد فوج سے نالاں ہے، مشاورت کا یہ موقع بلا نتیجہ رہا ، بلا نتیجہ اس لحاظ سے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کا فیصلہ نہیں ہو سکا لیکن اس عمل سے فوج کو سیاسی جماعتوں کی پسند ناپسند کے بیرو میٹر سے آ ٓگاہ تو کرد یا گیا۔
طرفہ تماشہ یہ ہے کہ پانچ سال تک فو جی آپریشن اور دو سال تک فوجی عدالتوں کے فوائد کے گن گانے والوں کے تیور یکا یک بگڑ کیوں گئے۔ اس کی ضرور کوئی وجہ ہو گی جو سمجھ سے بالا تر نہیں۔دوسری طرف ایک فریق فوج ہے جس کو ٹارگٹ بنا لیا گیا ہے ا ور ا س کی ساری اچھائیاں،برائی میں بدل دی گئی ہیں۔
سیاسی جماعتیں یہ بھول گئی ہیں کہ دنیا کی کوئی فوج دہشت گردی کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکی، امریکہ تو کئی ملکوںمیں داعش کی سرپرستی کر کے اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کررہا ہے، اوبامہ نے جاتے جاتے گوانتا نومو بے کے سارے قیدی رہا کر دیئے ہیں تاکہ القاعدہ سے یونہی جو عداوت مول لے لی گئی تھی ،اس سے چھٹکارہ مل سکے،چین کے اپنے اندر اتنی سکت نہیں کہ وہ سی پیک کی سیکورٹی خود سنبھال سکے،ا سنے یہ بوجھ پاک فوج کے کندھوںپر ڈال دیا ہے، بھارت کا جو حال اس کے طول وعرض میں ہو رہا ہے، کوئی دن آتا ہے کہ بھارت کو ہر جگہ سرنڈر کرتے بنے گی مگر آفریں ہے پاک فو ج پر جس نے ایسے علاقے سے دہشت گردوں کو مار بھگایا جہاں بڑے بڑے اسکندر اعظم جیسے سورما بھی قدم رکھتے کانپتے تھے۔افواج پاکستان نے ان علاقوں میں امن قائم کر دکھایا، پہلا نمونہ سوات اور مالاکنڈ میں پیش کیا گیا مگر آج تک کئی سال گزرنے کو آئے، سول ڈھانچہ وہاں نظم ونسق سنبھالنے کی جرات نہیں کر سکا، اب فاٹا کو صاف کر دیا گیا ہے مگر صدر پاکستان کی عملداری میں کوئی سول فورس، شمالی وزیرستان کے مہاجرین کو واپس آباد کرنے کی ہمت نہیں کر سکی، تھانے، اسکول، ہسپتال ویران پڑے ہیں، فوج اپنا کام کر چکی مگر تھانے کچہری کو چلانا فوج کا کام نہیں ہے اور شمالی وزیرستان کے مہاجرین در بدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
فوج کو دکھ کس بات کا ہے ، یہ کہ وہ جانیں قربان کرتے ہیں۔اپنے بچے یتےم کرتے ہیں ، ان کی سہاگنیں بیوہ ہوتی ہیں ، ان کے والدین کے نور نظر چھن جاتے ہیں مگر سیاستدان ان کی قربانیوں کو ضائع کرنے پر تلے رہتے ہیں، ایک تو فوج کو یہ طعنہ سننا پڑتا ہے کہ جان دینا تو ان کا پیشہ ہے، اس کی انہیں تنخواہ ملتی ہے، یہ تنخواہ تو پولیس کو بھی ملتی ہے، تنخواہ تو بلوچ سرداروں کی لیوی کو بھی ملتی ہے اور کراچی میں بھی قیام امن کی کسی نہ کسی تنخواہ کو ملتی رہی ہے، کراچی کے ایک لاٹ صاحب تو عشروں تک اپنے منصب سے چمٹے رہے، ان کا کام ہی ایک تھا کہ لا اینڈ آرڈر کی نگرانی کریں مگر انہوںنے بدامنی کے فروغ کی نگرانی کا فریضہ خوب نبھایاا ور فارغ ہوئے تو سیدھے ملک سے باہر۔
کراچی میں اب امن قائم ہوا ہے یہ سب کو نظرا ٓ رہا ہے، فرق صاف ظاہر ہے مگر جس فوج اور رینجرز نے یہ کارنامہ انجام دیا ، ان کے بارے میں طرز عمل یہ ہے کہ جب کبھی رینجرز کی توسیع کا سوال اٹھا تو سو سو نخرے اور فیصلے دوبئی سے نازل ہوتے ۔پتہ نہیں کہ اس فیور کی قیمت کیا وصول کی جاتی تھی، شاید یہی کہ حضرت زرداری والا تبار کو واپس آنے دیا جائے۔
فوج کے پاس کوئی ایک درجن سے زیادہ انٹیلی جنس ادارے ہیں، بڑے تو دو ہیں مگر ان کی شاخیں لا تعداد ہیں، ان کی معلومات تک رسائی ضرور ہو گی اگر عا م ا ٓدمی کو پتہ ہے کہ اسوقت ملک کی کوئی سیاسی اور مذہبی جماعت، گروہ یا فرقہ فوج کا حامی نہیں تو یہ حقیقت فوج کے علم میں بھی ہونی چاہئے،اس پس منظر میں فوجی جوانوں اور افسروں کو اپنے سربراہ کو سوالات کر کے مزید پریشان نہیں کرنا چاہئے، ا س سربراہ کے تو اپنے سر پر اس وقت ہی ایک تلوار لٹکا دی گئی تھی جب حکمرانوں کی ایک حلیف پارٹی کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے جنرل باجوہ کے مذہبی عقیدے پر اعتراض کیا تھا، میں اس اعتراض کو یہاں دہرا نے کے لئے بھی تیار نہیں کیونکہ میں اپنی فوج کے سربراہ کی عزت کرتا ہوں اور ساجد میر کو بھی کرنا چاہئے تھی، وہ سر عام اپنے کہے کی معافی مانگیں ورنہ کسی پبلک مقام پر کھڑے ہو کر اپنے الزام کو سچ ثابت کریں۔ وہ ایک مذہبی جماعت کے سربراہ ہیں اور انہیں اچھی طرح علم ہے کہ اسلام میں بہتان کتنا سنگین جرم ہے۔ یہاں تو جو منہ اٹھاتا ہے، فوج کے خلاف بولنے پر فخر محسوس کرتا ہے، ہماری پارلیمانی پارٹیوں کو بھارتی فوج کے جبر و ستم پر کوئی اعتراض نہیں جو کشمیریوں پر دن رات ڈھایا جا رہا ہے۔
فوج مخالف سیاسی مذہبی جماعتیں اس حقیقت سے ضرورا ٓگاہ ہیں کہ جب تک پاکستان ہے، اسکی حفاظت کےلئے فوج کی ضرورت تو ہے، ہاں ، ایک طریقہ ہے کہ ہم جاپان یا سنگا پور یا کئی اور ملکوں کی طرح امریکی فوج کے چھاتے میں چلے جائیں مگر امریکی فوج بھی تو فوج ہی ہو گی۔ اور وہ پاکستان میں وہی کچھ کرے گی جو لیبیا، عراق ، افغانستان ا ور شام میں کر چکی ہے۔مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے۔
ایک صورت اور ہے کہ سکم ، بھوٹان کی طرح بھارت کی ذیلی ریاست بن جائیں۔ یا ہمارے ہاں کوئی مہاراجہ ہری سنگھ ہو جو فٹا فٹ بھارت کے ساتھ الحاق کا اعلان کر دے۔
ایک طریقہ یہ ہے کہ قبلہ اچکزئی ایک قرارداد ڈرافٹ کریں،خورشید شاہ اس کو سیکنڈ کر دیں اور ہماری پارلیمنٹ فوج کا ادارہ تحلیل کر دے اور یہ اعلان کر دیا جائے کہ سوئٹزر لینڈ بن گئے ہیں، فوج کے بغیر کام چلائیں گے۔
اس سارے مضمون میں، میںنے جان بوجھ کر اس خبر کا ذکر نہیں چھیڑا جس کی تحقیقی رپورٹ منظر عام پر نہیں آ سکی، فوج نے چند دن کا الٹی میٹم دیا تھا،یہ مدت گزر گئی تو فوج سمجھ گئی تھی کہ پرانی تنخواہ پر نوکری کرنا پڑے گی۔
اب تو فوج سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے کہ فوج مخالف بیسیوں سیاسی جماعتوں کے ہوتے ہوئے دریا میں رہنا ہے تو ان مگر مچھوں بلکہ مونچھوں سے بیر ممکن نہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Where graves are mourn by Aftab Ahmed Khanzada on today
Previous Post جہاں قبریں ماتم کررہی ہوں
Next Post ”موت او موت، تجھے موت ہی آئی ہوتی“
"Death or death, the death had come to you." by Saeed Aasi on today

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.