yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دنیا کے 11 مہنگے ترین مکانات اور ان کے مکین

MH Kazmi December 18, 2016 1 min read
The 11 most expensive homes and their residents
Share this:

1111 227 329 424 522 622 717 816 915 1014 1111

The 11 most expensive homes and their residents
The 11 most expensive homes and their residents

لندن: دنیا کے انتہائی امیر ترین اور با اثر افراد کے مکانات کی قیمتیں اور وہاں موجود آسائشیں آپ کے ہوش اُڑادینے کے لیے کافی ہیں جب کہ ان مکانات میں رہنے والے افراد بھی خاص اور پوری دنیا میں اپنا غیرمعمولی اثرورسوخ رکھتےہیں۔

11:کریسپی ہکس اسٹیٹ:

13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر

اس مکان کو آرکیٹیکٹ مورس فیٹیو نے اپنی ذاتی رہائش کے لیے بنایا تھا اور 1943 میں اس کی موت کے وقت تک اسی کے زیرِ استعمال رہا۔ 25 ایکڑ پر پھیلا ہوا یہ وسیع و عریض گوشہ اب ٹام ہِکس کے زیرِ استعمال ہے جو لیورپول ایف سی، ڈیلاس اسٹارز اور ٹیکساس رینجرز کے مالک ہیں۔ ہِکس نے گزشتہ 10 سال میں اس کی تزئین و آرائش پر ایک کروڑ ڈالر خرچ کیے اور اب یہ جگہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

10:سیون دی پیناکل:

15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر

یلوسٹون کلب کی یہ سب سے وسیع اور شاندار جائیداد ہے۔ یہاں کئی پولز، جم، شراب خانہ اور اپنی اس کی لفٹ بھی ہے، یہ جگہ ریئل اسٹیٹ کمپنی ایڈرا اور ٹمِ بلکس سیٹھ کی مشترکہ ملکیت ہے جو ٹمبر کا کام کرتے ہیں اور دونوں یلو اسٹون کلب کے شریک بانی ہیں۔ لیکن دیوالیہ پن، طلاقوں کے معاملات اور دیگر مسائل نے اس کی دولت و قیمت کو گہنا دیا ہے۔

9: فرینچک وِلا:

16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر

یوکرین کے دوسرے صدر اولینا فرینچک کی بیٹی اس جائیداد کی مالکن ہیں اور وہ اینٹی ایڈز فاؤنڈیشن چلاتی ہیں، اس محل میں 10 بیڈروم، زیرِ زمین سوئمنگ پول، جم، سنیما اور پینک روم بھی ہے۔ مکان کے اندر سونے، ماربل اور دیگر قیمتی آرٹ ورک سے سجاوٹ کی گئی ہے۔

8: ہرسٹ کاسل:

16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر

اس قلعے میں 29 کمرے ہیں اور اسے مشہور فلم ’ گاڈفادر‘ میں دکھایا گیا ہے۔ امریکی صدر جان ایف کینیڈی اپنے ہنی مون کے لیے یہاں آئے تھے۔ یہاں ونسٹن چرچل، کلارک گیبل اور جیکی کینیڈی جیسی شخصیات بھی ٹھہری ہیں، اسے اخبار کے ایک مالک نے تعمیر کیا تھا لیکن اب یہ ایک سیاحتی مقام ہے اور کیلیفورنیا پارک سسٹم کا حصہ ہے

7: ایلیسن اسٹیٹ:

20 کروڑ ڈالر

23 ایکڑ پر پھیلی ہوئی اس جائیداد میں 10 عمارتیں ہیں، انسان کی بنائی ہوئی جھیل، ایک بڑا تالاب، ٹی ہاؤس اور حمام بھی ہے۔ اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن اس کے مالک ہیں جو 2013 تک دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص تھے۔

6: کینسنگٹن پیلس گارڈز

22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر

فولاد تیار کرنے والے لکشمی متل اس کے مالک ہیں جنہوں نے 2008 میں 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں اسے خریدا تھا۔ بعض غیرمصدقہ خبروں کے مطابق اب لکشمی متل اپنا قلعہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

5: فیئر فیلڈ، نیویارک

24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر

63 ایکڑ کے وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی اس اراضی میں 29 بیڈروم، ذاتی بجلی گھر، باسکٹ بال کورڈ، باؤلنگ ایلے، اسکواش کورٹس، تین سوئمنگ پول اور 39 غسل خانے ہیں جب کہ کھانے کا مرکزی کمرہ 91 فٹ طویل ہے۔ رینکو کمپنی کے مالک ایرا رینرٹ اس گھر کے مالک ہیں جو کان کنی ، دھاتوں اور کار سازی کا کام کرتے ہیں۔

4:وائٹ ہاؤس

32 کروڑ ڈالر

ریئل اسٹیٹ کمپنی کے مطابق اس وقت وائٹ ہاؤس کی قیمت 32 کروڑ ڈالر ہوگی۔ 1800 کے عشرے میں یہ مقبول ہوا ۔ اگرچہ اس میں پرتعیش تعمیرات نہیں لیکن اس صدارتی محل کی تاریخی اہمیت انمول ہے۔

3:ولا لیوپولڈا

73 کروڑ 60 لاکھ ڈالر

50 ایکڑ وسیع یہ جائیداد یورپ کی مہنگی ترین جائیداد قرار پائی ہے۔ اس میں کمرشل گرین ہاؤس، سوئمنگ پول، پول ہاؤس اور ایک آؤٹ ڈور کچن ہے۔ اس میں ہیلی پیڈ بھی ہے اور یہاں کا مہمان خانہ بڑے بڑے کروڑ پتیوں کے دولت کدوں سے بھی بڑا ہے۔ 1955 میں ایلفرڈ ہچکاک کی فلم ’ ٹو کیچ آ تھیف‘ کی شوٹنگ یہاں ہوئی تھی۔ اس وقت یہ للی سافرا کی ملکیت ہے جو خیراتی کام کرتی ہیں اور بینکار ولیم سافرا کی بیوہ ہیں۔

2: آنٹیلا
ایک ارب ڈالر

بھارتی کھرب پتی مکیش انبانی اس گھر کے مالک ہیں جو ممبئی میں واقع ہے۔ یہ 27 منزلہ ایک شاندار عمارت ہے جس کی دیکھ بھال کے لیے 600 افراد کا عملہ دن رات کام کرتا ہے۔

1: بکنگھم پیلس
ایک ارب 50 کروڑ ڈالر

تکنیکی طور پر اسے اب بھی مکان کہا جاسکتا ہے لیکن فروخت کے لیے نہیں ہے۔ 2012 کے مارکیٹ سروے کے مطابق اگر اس کی قیمت لگائی جائے تو ڈیڑھ ارب ڈالر ہوگی۔

بکنگھم پیلس میں 775 کمرے، 19 اسٹیٹ رومز، 52 بیڈ رومز، 188 اسٹاف رومز، 92 آفس اور 78 باتھ روم ہیں۔ 6 فروری 1952 کو اقتدار سنبھالنے والی ملکہ ایلزبتھ دوم اس کی مالکن ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
British woman broke 923 tiles in 1 minute, set a new records
Previous Post برطانوی خاتون نے1منٹ میں 923ٹائلز توڑ ڈالیں،ریکارڈ قائم
Next Post ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک
5 militants killed, CTD action in Dera Ghazi Khan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.