yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کیا تھر پارکر میں احساس ابھی زندہ ہے

Yes 2 Webmaster March 4, 2016 1 min read
Tharparkar Poverty
Share this:
Tharparkar Poverty
Tharparkar Poverty

تحریر : خواجہ وجاہت صدیقی
ملکی حالات کا رونا پہلے ہی کیا کم تھا کہ قدرتی آفات نے دل وکلیجے ہلا کر رکھ دیے ہیں، تھر کی حالت میرے سامنے اگر ہزاروں میل دور بیٹھے بھی نمایاں ہے تو اس کا محرک پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ ہی ہے،پی ایف سی سی کے احساس جگانے والوں نے” تھر بنجر نہیںہے” کی خصوصی مہم کا آغاز کر کے مجھ جیسوں کو جذبے بخشے ہیں اور میرا من بھی اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ واقعی تھر بنجر نہیں بلکہ بنجر تو وہ ہیں جو تخت پہ بیٹھے مستقبل کی ڈور کھنچتے ہیں، بنجر تو وہ ہیں جن کی شاہانہ سوچ نے اس ملک و ملت کے گلے میں کشکول کی ڈوری ڈالی،وہ سوچ بنجر ٹھہری ہے جو پرسکون، ٹھنڈے اور بند کمروں میں انواع و اقسام کی پرتکلف ڈشز رگڑ تے اور پیٹ کا دوزخ بھر کر تھرپارکر کے بے بسوںاور اسی طرح کے غریب و لاچار لوگوںکی ہڈیوں کی جمع تفریق کرتے ہیں۔

بلوچستان سے لاتعلقی کا رونا ہی کیا کم ہے کہ اب تھرپارکر بھی اقلیتی علاقوں جیسا ہو رہا ہے دن رات جمہوریت زندہ باد کی کھوکھلی صدائوں کے سامنے اپنے مستقبل کو تابناک بنانے والوں نے اس جمہوری فلاحی اسلامی ریاست کے بدقسمتوں کو نوچ نوچ کھا لیا مگر کسی بھی ایرے غیرے کو دل وجان سے اس ملک و ملت کی خدمت کی توفیق نصیب نہ ہو سکی، تھرپارکر کے بارے میں ،میں جو معلومات رکھتا ہوں اس بارے میں یہ کہا جائے تو بے جا نہیں کیونکہ مسلسل استحصال اور عدم توجہی کے ناسور نے ان لوگوں کو بھی ہم سے بیگانہ بنا دیا۔

حکمرانوں کی شاہانہ سوچ اور اقتدار کی باریوں نے قوم کو کیا دیا یہ جاننا اور پرکھنا ضروری نہیں کیونکہ قوم کی حالت اور ملک کے بحران ہمیں صاف بتا رہے ہیں کہ اقتدار کی مسند پر سواری کرنے والوں کی سوچ کیا ہے؟ ملک عزیزپاکستان کی اسی طرح کی موجودہ حالت کسی بھی وقتی فائد ے کے لیے بے پناہ خطرات کو دعوت دینے کی ابدی صلاحیت سے دوچار ہے،دہشت گردی کی اصل وجوہات جاننے والے مفکروں کے دماغ و سوچ کے کسی کونے میں نہ جانے یہ بات کیوں نہیں چبھتی کہ اپنی نالائقیوں اور بے پرواہیوں کے سبب جو سلوک وہ تھرپارکر کے مکینوں سے روا رکھ رہے ہیں یا اسی طرح کی اپنی ہٹ دھرمی،غفلت اور عدم توجہی کو استحصال کی صورت پھیلا رہے ہیں۔

دراصل وہ دہشت گردوں ہی کی کھیپ کے بیج بو رہے ہیں،کیونکہ موت کو قریب اور سسک کر مرنے والوں کی رگوں میں جب زندگی کا خون دوڑنے لگتا ہے تو وہ انتقام کی بھٹی میں تب تک جھلس چکے ہوتے ہیں اور پھر من کا آتش فشاں کسی طرح تو پھٹنے کے قریب ہوتا ہے،کہا جا رہا ہے کہ حکومت بحرانوں کی لپیٹ اور قوم حالت جنگ میں ہے،وزیرستان اور دیگر قبائل سے بگاڑ سے حالات دگرگوں ہیں، عام طور پر ہم فوجی حکمرانوں کو موردِ الزام ٹھہراتے رہتے ہیں کہ اُنھوں نے پرائی جنگوں میں کودتے ہوئے پاکستان کے مفاد کا خیال نہیں رکھا،حالانکہ ایسا ہر گز نہیں،کیونکہ جمہوریت کی چنگاریاں سلگانے والوں کے سامنے جب بھی آگ کا الائو بھڑکتا ہے اورآسمان کو چھونے والے شعلے جب بے قابو ہو جائیں تو تب اسی پاک فوج ہی کی یاد ستاتی ہے، میں تو یہی عرض کروں گا کہ اگر خلیفہ دوئم حضرت عمرفارق کو دریائے فرات کے کنارے مرنے والے کتے کی فکر لاحق ہوتی ہے تو تھرپارکر میں روزانہ مرجھانے والی کلیوں کی موت کا الزام کس کو دیا جائے۔

کہاں ہیں وہ انسانیت کے پارساجو دعوے زیادہ اور عمل کم کرتے ہیں،کہاں ہیں وہ انسانی حقوق کے بھرم باز جو اخبارات میں فوٹو سجانے کے نشے میں چور چور رہتے ہیں اور کہاں ہیں وہ خدمت خلق کی تقاریر جھاڑ کر ووٹوں کی بھیک مانگنے والے جن کو تھرپارکر کے منظر دکھائی نہیں دے رہے،قدرتی آفت سے بھلے وہاں کے باسی دوچار سہی مگر حکومت نام کی شے وہاں کیوں نہیں دکھائی دے رہی،میں تھرپارکر کے بارے میں ابھی اتنا کچھ ہی جانتا ہوں اور مجھے یہی علم ہے اور میری سوچ اس بات پر ایمان رکھتی ہے۔

جب ضمیر جاگ جاتا ہے تو کوئی مشکل راستے کی رکاوٹ نہیں ہوتی مگر میں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ جب اپنوں کی فکر ختم ہو جائے اور احساس مر جائے تو پھرہمیں کرہِ ارض پر کسی بھی دوسرے حریف کی ہر گز ضرورت نہیںرہتی،حالات کے بھنور میں ہچکولے کھانے والی تو قوم ہی ہے ،مگر ضمیر کی سوداگریاں کرنے والے نہ جانے رب کے قہر اور مکافات عمل سے ہر بار کیوں بچ جاتے ہیں؟؟شایدیہی سچ ہے کہ حریص اقتدار والوں کے حصوں میں منافقت ہی ہے اور وہ ہر بار پینترا بدل کر ہمارے کاندھوں کو بطور سیڑھی استعمال کر جاتے ہیں اور ہم وہی کے وہی اپنے آپ کو ہی کوستے رہ جاتے ہیں۔

Khawaja Wajahat
Khawaja Wajahat

تحریر : خواجہ وجاہت صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post گجرات چیمبر آف کامرس کی سالانہ چھٹی نما ئش کا افتتاح
Next Post آپریشن
Operation

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.