yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ٹیکسٹائل شعبے کو فروغ نہ دیا جا سکا،5 سال میں601 کمپنیاں بند

Web Editor September 18, 2017 1 min read
Textile sector could not be promoted, 601 companies closed in 5 years
Share this:

اسلام آباد: حکومت ملکی معیشت میں اہم کر دار ادا کرنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ نہ دے سکی۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 5سال کے دوران601 ٹیکسٹائل کمپنیاں بند کی گئیں۔

Textile sector could not be promoted, 601 companies closed in 5 yearsاگر پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ گزشتہ چند سال سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی بر آمدات میں بتدریج کمی ہوئی ہے اور ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی کی بڑی وجوہات پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل ہیں۔ یادرہے کہ پاکستان کی برآمدات کا 57 فیصد ٹیکسٹائل پر مبنی ہے لیکن گزشتہ 7 سال کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں11 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی بڑی وجوہات پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل ہیں جس میں ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز کی جانب سے یہ کہا جاتا ہے۔ پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو جس ریٹ پر بجلی اور گیس ملتی ہے دیگر ممالک میں اس سے کئی گنا کم قیمت پر بجلی اور گیس ٹیکسٹائل سیکٹر کو فراہم کی جا تی ہے۔ اسی طرح ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے مختلف ٹیکسز کی مد میں ری فنڈ ز کی عدم ادائیگی یا ادائیگی میں تاخیر کے حوالے سے شدید تحفظات پائے جا تے ہیں۔

ٹیکسٹائل کی برآمدات پر انحصار کرنے کے باوجود گزشتہ 5سال کے دوران پاکستان میں 601ٹیکسٹائل کمپنیاں بند ہوئی ہیں۔ کمپنیوں کے بند ہونے کو اگر سال وار دیکھا جائے تو مالی سال 2012-13کے دوران 181ٹیکسٹائل کمپنیاں بند کی گئیں۔ 2013-14 کے دوران 189 کمپنیاں بند ہوئیں۔ 2014-15 کے دوران 105کمپنیاں، 2015-16کے دوران 84 ٹیکسٹائل کمپنیاں بند ہوئیں اور اسی طرح مالی سال 2016-17کے دوران 42 ٹیکسٹائل کمپنیاں بند کی گئیں۔ اس طرح گزشتہ 5 سال کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 601ٹیکسٹائل کمپنیاں بند ہوئی ہیں۔ دوسری جانب نئی کھلنے والی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی تعداد 690کے لگ بھگ ہے تاہم پرانی اور مستحکم کمپنیوں کا بند ہونا ایک قابل غور بات ہے۔

اس سلسلے میں ایکسپریس نے ٹیکسٹائل ڈویژن کے ترجمان کنو ر عثمان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ جو کمپنیاں بند ہوئی ہیں اس میں ساری مینوفیکچرنگ نہیں تھیں جیسے جیسے کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس کم ہو رہی ہے ویسے ویسے نئی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر میں کمپنیاں کھلتی بھی ہیں اور بند بھی ہو تی ہیں حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو برآمدی پیکج کے ذریعے مراعات دے رہی ہے جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر میں کافی مثبت تبدیلی نظر آرہی ہے۔ کنو ر عثمان نے کہاکہ اگر ٹیکسٹائل سیکٹر کوایسے مسائل درپیش ہیں جو کمپنیوں کے بند ہونے کی وجہ بن رہے ہیں تو انہیں ٹیکسٹائل ڈویژن سے رابطہ کرکے وجوہات بتانی چاہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کی تنظیموںمیں سے کوئی بھی آج تک ہمارے پاس کمپنیاں بند ہونے کی شکایت لے کر نہیں آیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Qatar's contract to buy 24 fighter aircraft from Britain
Previous Post قطر کا برطانیہ سے 24 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ
Next Post سی ٹی ڈی کی جلال پور پیروالا میں کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک
CTD operation in Jalalpur Pirwala, TTP commander killed including a partner

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.