yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان کے پاس دوسری پوزیشن پر چھلانگ لگانے کا موقع

MH Kazmi December 14, 2016 1 min read
Test ranking,Pakistan plunge about to second position
Share this:
Test ranking,Pakistan plunge about to second position
Test ranking,Pakistan plunge about to second position

دبئی: ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کو پھر دوسری پوزیشن پر چھلانگ لگانے کا موقع مل گیا، چوتھے نمبر سے ترقی کیلیے آسٹریلیا کو کسی بھی مارجن سے زیر کرنا ہوگا، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ناکامی گرین کیپس کو پانچویں درجے پر پہنچا دے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران ٹیسٹ رینکنگ میں الٹا سفر کیا، وہ ٹاپ سے چوتھے نمبر پر پہنچی مگر اب ایک بار پھر پہلی پوزیشن کی جانب واپسی کا موقع میسر آرہا ہے،اس کیلیے لازمی طور پر آسٹریلیا کو شکست دینا ہوگی۔ بھارت کی انگلینڈ پر سیریز فتح سے صورتحال کافی حد تک واضح ہوچکی، اب اگر انگلش ٹیم آخری میچ جیت بھی لے تو اس کے پوائنٹس 103 ہوجائیں گے، میزبان کے 4-0 سے سیریز اپنے نام کرنے پر اس وقت دوسرے نمبر پر موجود انگلش ٹیم کے 101 پوائنٹس باقی رہ جائیں گے۔ دونوں ہی صورتوں میں آسٹریلیا پر کسی بھی مارجن سے فتح گرین کیپس کو دوبارہ دوسرے نمبر پر پہنچا دے گی۔  اس وقت ٹیم کے پوائنٹس 102 جبکہ کینگروز 105 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔گرین کیپس اگر وائٹ واش کریں تو ان کے پوائنٹس 108، 2-0 سے کامیابی پر 107 اور 1-0 سے فتح پر 105 پوائنٹس ہوجائیں گے۔ اگر پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں کسی بھی مارجن سے ناکام ہوئی تو اسے جنوبی افریقہ کی جگہ پانچویں نمبر پر جانا پڑے گا،البتہ سیریز ڈرا ہونے کی صورت میں گرین کیپس کو ایک پوائنٹ ملے گا اور وہ 103 پوائنٹس کی صورت میں چوتھے نمبر پر رہیں گے۔بھارت اس وقت 115 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر براجمان ہے جبکہ انگلینڈ سے سیریز کے اختتام پر وہ اپنے نمبرون اسٹیٹس کو مزید مضبوط کرلے گا، اس کے بعد اسے اپنے ملک میں ہی آسٹریلیا کا بھی سامنا کرنا ہے اس لیے فی الحال پوزیشن کو کوئی خطرہ دکھائی نہیں دیتا۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا 96، 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر موجود ہیں، ویسٹ انڈیز (69) اوربنگلہ دیش (65) آٹھویں اور نویں درجے پر ہیں، زمبابوے صرف پانچ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخر میں ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Wahab for his troubled spell of stormy World Cup
Previous Post وہاب کو ورلڈکپ کے طوفانی اسپیل کی یاد ستانے لگی
Next Post پاکستان مضبوط آسٹریلوی قلعہ فتح کرنے کا خواب دیکھنے لگا
Pakistan began to dream to conquer the strong Australian Castle

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.