yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ٹیسٹ چیمپئن شپ، آئی سی سی نے جدت طرازی کی ٹھان لی

Web Editor May 18, 2018 1 min read
Test Championship, the ICC commit of innovation
Share this:

دبئی: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں جدت طرازی کی ٹھان لی۔

est Championship, the ICC commit of innovationآئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس 28 اور 29 مئی کو ممبئی میں شیڈول ہے، جس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پلیئنگ کنڈیشنزپر غوروخوض کیا جائیگا، چیمپئن شپ کا آغاز آئندہ برس ورلڈ کپ کے بعد ہوگا جبکہ اس کا فائنل 10 جون 2021 سے ہوگا، جس کی میزبانی کیلیے انگلینڈ کو تجویز کیاگیا ہے، سکے کو اچھال کر ٹاس کرنے کی روایت جاری رکھنے یا نہ رکھے جانے پر بحث ہوگی، اس پر آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں تفصیلی تبادلہ خیالات ہوگا۔

1877 میں میلبورن پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اولین ٹیسٹ سے لیکر اب تک ٹاس کرنے کی یہ  روایت چلی آرہی ہے، جس میں میزبان کپتان سکہ اچھالتا ہے اور مہمان قائد ہیڈ اور ٹیل پکارتا ہے، تاہم ٹاس کرنے کی روایت ختم کرکے اب یہ اختیار مہمان ٹیم کو سونپنے کی تجویز سامنے آئی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے پہلے بیٹنگ یا پہلے بولنگ کا فیصلہ کرلے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کی شروعات آئندہ برس آسٹریلوی ٹیم کے دورئہ انگلینڈ میں ایشز ٹور سے ہوگی، انگلش کاؤنٹی سیزن میں 2016 سے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو پہلے بولنگ کرنے کا اختیار حاصل ہے، کرکٹ کمیٹی کے ایک سے زائد ممبران کی رائے میں ہر میچ میں مہمان ٹیم کو بغیر ٹاس کے فیصلے کا اختیار مل جانا چاہیے۔

آئی سی سی کے مکمل 9 ممبران ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ بنیں گے، کمیٹی ممبران انٹرنیشنل کوچز کی رائے کو بھی سنیں گے، اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ 28اور29 مئی کو شیڈول میٹنگ سے قبل کرلیاجائیگا۔

کمیٹی میں چیف انیل کمبلے کے ہمراہ  اینڈریو اسٹروس، مہیلا جے وردنے، راہول ڈریوڈ، ٹم مے، کیوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ، امپائر رچرڈ کیٹل بروگ، آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے، شان پولاک اور کلیری کونور شامل ہیں، کرکٹ کمیٹی کی جانب سے سفارشات حتمی طور پر مرتب کیے جانے کے بعد اسے آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی میں مزید غور کیلیے جون میں ڈبل میں شیڈول سالانہ کانفرنس میں پیش کیا جائیگا۔

کرکٹ کمیٹی نے اپریل میں جن امور پر غور کیا تھا، اس کے مطابق ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اگرچہ رواں برس بھارت نے دورئہ آسٹریلیامیں ایڈیلیڈ پر نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے، تاہم ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نئی پلیئنگ کنڈیشنز میں یہ ہوم بورڈ کی صوابدید ہوگی کہ وہ نائٹ ٹیسٹ میچ شیڈول کرے، تاہم اس کیلیے مہمان ٹیم کی رضامندی ضروری ہوگی۔

اس کے علاوہ  دورے کرنے والی ٹیم ایک ڈے نائٹ وارم اپ میچ بھی کھیلنے کا حق رکھتی ہے جو کم از کم دو روزہ ہوگا، میچ ریفریز کی جانب سے پچزکو غیرمعیاری قرار دیے جانے پرمہمان ٹیم کو فاتح قرار دیا جاسکے گا،کمیٹی نے پوائنٹس سسٹم کی تجویز بھی دی ہے، جس سے سیریز کے فاتح کا بھی تعین کرنے میں مدد ملے گی۔

کمیٹی نے پلیئرز کے خراب رویے پر پوائنٹس منہا کیے جانے کی تجویزبھی دی ہے، سلو اوور ریٹ پر بھی ٹیم کو پوائنٹس سے محرومی کا سامنا ہوسکتا ہے، ٹیسٹ میچز کا دورانیہ پانچ روزہ ہی ہوگا اس میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی، لیگ مرحلے میں گیند کا انتخاب بدستورمیزبان ملک کی مرضی سے ہوگا جبکہ فائنل کیلیے وہی گیند استعمال کی جائے گی جو میزبان ملک کی کنڈیشنز کیلیے موزوں ہوں گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Private schools were prevented from summer vacation fees
Previous Post نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا گیا
Next Post اٹالین اوپن، پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام اور سانتیاگو کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ختم
Italian open, Pakistani tennis star Aisam and Santiago González travel ends in second round

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.