yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

دہشت گرد کیوں پیدا ہوتے ہیں

Yes 1 Webmaster February 18, 2016 1 min read
Terrorist
Share this:
Terrorist
Terrorist

تحریر : عتیق الرحمن
انسانی معاشرے کا ہر فرد یہ چاہتاہے کہ اسے سماج میں پنپنے و پھلنے پھولنے کے لئے آزادی کے ساتھ مکمل حق حاصل ہو۔ اسلام اور اقوام عالم کی تمام تہذیبیں اور قومی انسان کی فطرتی آزادی کا تحفظ کرتے ہیں اور اسے آزادی مذہب، آزادی کے ساتھ نقل و حمل، آزاد تجارت و کاروبار، آزادی رائے کا اظہار، آزادی کے ساتھ اپنے حقوق کے حصول کے لئے تنظیم سازی کرنے کا حق دیتے ہیں۔ انسانیت کے اس قانون کی جو دعوت اسلام نے دی تھی اس کو بعینہ اقوام متحدہ نے بھی منظور کر لیا اور اس کا نفاذ مغربی ممالک میں جزوی و کلی طور پر کسی بھی حیثیت سے عمل جاری ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے اور سماج میں اس قانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔ انسان ہی انسانو ں کے حقوق پر شب خون مار رہے ہیں۔ حکومتی و انتظامی شعبہ جات پر فائز لوگ دوسروں کے حقوق کو غصب کرنے کے ساتھ ان کا استحصال لازمی و ضروری جانتے ہیں۔

پاکستان میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ساتھ حکومت وقت کی جانب سے ان کے باعزت روزگار کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا جارہا۔ایک طرف طالب علم تعلیم حاصل کرنے کے لئے شب وروز کی اپنی اور اپنے والدین کی منت ولگن کے بعد جب سند حاصل کرلیتاہے اوریہ خواہش رکھتاہے کہ اسے باعزت روزی دی جائے تو اس کا سماج کے تمام طبقے استحصال کرتے نظر آتے ہیں۔سرکاری اداروںمیں شفافیت ناپید ہے تو کہیں رشوت و سفارش جیسے چوربازاری کے اصول رائج و کار فرما ہیں۔

Employment
Employment

انتظامی شعبہ جات ہوں یا تعلیمی اسامیاں ان سب پر بھاری بھر رقم طلب کی جاتی ہے کم سے کم یہ رقم پانچ لاکھ سے شروعہوتی ہے اورسفارش میں یہ ہوتاہے کہ یا تو آپ کا والد و عزیز اس ادارے میں فرائض انجام دے رہاہوں جو آپ کو ملازمت دلواسکے یا پھر وزیر ومشیر اورسیاسی ومذہبی قیادت سے سفارش کا انتظام کرایا جائے۔

واضح رہے کہ رقم اورسفارش کی طلبی کسی قاعدہ و قانون کے مطابق نہ یہونے کی وجہ سے پرائیویٹ نمبرسے طلب کی جاتی ہیں۔اس کا بدیہی نتیجہ یہ نکلتاہے کہ جس کے پاس رقم اورسفارش نہیں ہے وہ باعزت ملازمت حاصل نہیں کرسکتا۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حالت دگرگوں ہے کہ ان کو قانون کا کسی بھی طور پر پابند نہیں کیا جاتاوہ جس سے چاہیں اور جتنا چاہیں فیس کی مد میں مال بٹوریں اور ان کا تعلیمی واسلامی اور اخلاقی معیار پستی وتنزلی سے دوچار ہوتاہے۔پرائیویٹ تعلیمی ادارے غیر سائنسی مضامین کی تدریس کے لئے اساتذہ کااستحصال کرتے ہیں اول توکسی ماہر اسلامیات ،ماہر اردو،ماہر تعلیم ،ماہر تاریخ وغیرہ کو موقع نہیں دیاجاتااور اگرکسی کو اپنے ہاں تدریس کی اجازت دیتے ہیں تو انہیں تنخواہ و وظیفہ سے محرو م کر دیا جاتا ہے۔

اگر جیب خرچ اگر دیتے بھی ہیں تو اس قدر کم ہوتاہے کہ اس سے وہ دن کے دووقت کی روٹی بھی نہیں کھاسکتا۔ظاہر ہے کہ وہ دیگر بشری تقاضوں کی تکمیل کسی طورنہیں کرسکتے۔ بدقسمت امر یہ بھی ہے کہ تعلیمی اداروں میں متعین حضرات ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ و ویزیٹنگ و مہمان اساتذہ کی شکل میں اسباق حاصل کرنے پر مصر رہتے ہیں۔جب کہ ظاہر واضح ہے کہان کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن بھی حاصل کررہے ہوتے ہیںاور اسی طرح وہ کنٹریکٹ و ویزیٹنگ کی حیثیت سے کام کرنے پر بھی معاوضہ حاصل کرتے ہیں۔

یہ ظلم نہیں تواور کیا ہے کہ ایک نوجوان طبقہ بے روزگار ہے اور دوسری جانب بزرگوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی نوازا جارہاے۔اسی طرح معاشرے میں ایک اور مرض بھی تیزی کے ساتھ سرایت کررہاہے وہ یہ کہ نئے حکومتی و پرائیویٹ یونیورسٹیاں اوردیگرادارے قائم ہو رہے ہیں مگر ان میں نئے اساتذہ متعین و بھرتی کرنے کی بجائے دیگر یونیورسٹی میں کام کرنے والے مستقل ملازمین کومہمان اساتذہ کی طرح بلایا جاتا ہے۔

Educated
Educated

اس کی خوبصورت انداز میں توجیہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ ہم ان کے تجربہ اور علمی و فکری پختگی کی وجہ سے ان سے استفادہ کرتے ہیں۔اس کا واضح و کھلاجواب یہ ہے کہ جب آپ نوجوان کو کامکرنے کاموقع نہیں دیں گے اور کسی بھی اسامی کو حاصل کرنے کی شرط پانچ سالہ تجربہ رکھ دیاجائے تو نوجوان تعلیم یافتہ کیا کریںاور کیسے سیکھ سکیں۔اس طرح کی کٹھ پتلی اور فراڈ کامقصد صرفنوجوانوں کا استحصال کرنا نہیں تو اور کیا ہے۔

آج کا نوجوان بھاری بھرڈگریاں لے کر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہے۔جس کے سبب ذہنی و نفسیاتی ڈپریشن کا شکار ہوکر خود کشی ،چور بازاری، فراڈ اورانتہاپسندی جیسی سرطان سے زیادہ مضر بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ایسے میں لازمی و ضروری ہے کہ نوجوان کو بھکاری و انتہاپسند اور قاتل و غاصب اور فراڈ و ڈاکوبننے سے بچانے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے انہیں غلام و مظلوم بنانے کی روش ترک کرتے ہوئے ان کو معاشرے اورسماج کا بااثر طبقہ بنانے کے لئے ان کو باعزت روزگار دلوانے کا انتظام کریں۔

سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کاسختی سے جائزہ لیاجائے اور اساتذہ کی تقرری کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔ریٹائرمنٹ کے بعد تعلیمی وانتظامی عہدوں پر غاصب و قابض ہیں بشکل کنٹریکٹ ان کو فی الفوربرطرف کیا جائے اوران عہدوں کی آسامیوں پر نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ اگر حکومت اورانتظامی ادارے یہ چاہتے ہیں کہ معاشرے سے بدی و برائی ،دہشت گردی ،بدامنی،کرپشن،لوٹ مار اور چوربازاری کاخاتمہ ہوتو ان پر لازم ہے کہ وہ ہمارے معاشرے کے بڑے طبقہ و گروہ نوجوانوں کو کارآمدبنادیں ۔اگر ایسانہ ہواتو یا د رکھیں ہم اپنے ہی ہاتھوںسے اپنے سماج کو تباہی وبربادی کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔

Atiq ur Rehman
Atiq ur Rehman

تحریر : عتیق الرحمن
0313-5265617
atiqurrehman001@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Minister Shahbaz Sharif
Previous Post کچھ تو ادھر بھی
Next Post اسلام میں عورت کی قدرو منزلت
Women Islam

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.