yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دہشتگردی ،غربت ، نا خواند گی اور بے روز گاری بڑ ے عا لمی چیلنجز، ہمیں اپنے اپنے پارلیمانوں میں نمٹنا ہے، ایاز صادق

MH Kazmi January 9, 2018 1 min read
Terrorism, Poverty, Illiteracy, and, unemployment, are, the ,Global, Challenges, We, have, to, tackle, through, our, Parliaments, Sardar Ayaz Sadiq
Share this:

Terrorism, Poverty, Illiteracy, and, unemployment, are, the ,Global, Challenges, We, have, to, tackle, through, our, Parliaments, Sardar Ayaz Sadiqاسلام آباد(اصغر علی مبارک، مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آج سچلزکے دارالحکومت وکٹوریہ میں منعقدہ دولت مشترکہ کے سپیکرز کانفرنس کے 24ویں افتتاحی اجلاس میں شرکت کی ۔کانفرنس کا افتتاح صدر سچلزڈینی فیئر نے کیا جس میں دولت مشترکہ کے 44ممالک کے سپیکر ز اور پریزائیڈنگ آفیسرزنے شرکت کی ۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کا مقصد ہمیں اپنے اپنے پارلیمانوں کے ذریعے خطے کو درپیش عالمی مسائل سے نمٹنا ہے ۔دہشتگردی، غربت ،نا خواندگی اور بے روزگاری پوری دنیا کے سب سے بڑے مسائل ہیں۔ پارلیمانی سفارت کاری سے ہی ہم اپنے مشترکہ مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔پارلیمانی سفارتکاری کی بدولت متعدد ممالک کے سپیکرز نے پاکستان کے دورے کیے

Terrorism, Poverty, Illiteracy, and, unemployment, are, the ,Global, Challenges, We, have, to, tackle, through, our, Parliaments, Sardar Ayaz Sadiq

سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ دہشتگردی انتہاپسندی ،غربت ، نا خواند گی اور بے روز گاری بڑ ے عا لمی چیلنجز ہیں جن پر علم ،مہارت اور تجربات کے تبادلوں سے قابو پایا جا سکتا ہے ۔ وکٹوریہ، جمہوریہ سیچلز سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہو ں نے ان خیالات کا اظہاردولت مشترکہ کے سپیکرز اور پریزائیڈنگ آفیسر کی کانفرنس (سی ایس پی او سی)کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس کا افتتاح سیچلزکے صد ر ڈینی فیئر نے کیا۔ کانفرنس میں دولت مشترکہ کے 44 ممبران ممالک کے سپیکرز اورپریزائیڈنگ آفسیر شر کت کر رہے ہیں ۔

Terrorism, Poverty, Illiteracy, and, unemployment, are, the ,Global, Challenges, We, have, to, tackle, through, our, Parliaments, Sardar Ayaz Sadiq
سپیکرقومی اسمبلی سر دار ایاز صادق جو پہلے ہی سے دولت مشترکہ کی 54ویں رکنی اسٹینڈنگ کمیٹی کی طر ف سے دو سال کی مدت کے لیے 2018تک ایشیاء کے نمائندے منتخب ہوئے ہیں ان کا یہ انتخاب دولت مشترکہ کی 23ویں کانفرنس میں کیا گیا تھا جوملائیشیاء کے شہر (کوٹا کینابولو) میں منعقد ہوئی تھی ۔ پارلیمانی سفارت کاری پر اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پارلیمان عوام کی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہے اور ملک سے متعلق سیکورٹی اور بین الاقوامی امور پر فیصلے کرتے ہوئے اس کی آرا ء کو شامل کیا جانا چاہیے ۔انہو ں نے کہا کہ سپیکر عوامی نمائندوں کا منتخب کردہ نمائندہ ہوتا ہے اور اس کا کردار نہ صرف ایوان میں متنازعہ کاروائی بلکہ ملک کو متاثر کرنے والے معاملات میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔
سپیکر کے مصالحانہ اور غیر جانبدارانہ کردار پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر سر دار ایاز صادق نے مفاہمت کو کسی بھی پریزائیڈنگ آفسیر کی قدرتی مہارت قرار دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ پریزائیڈنگ آفیسر کی یہ مہارت اپنے ہم عصروں کے ساتھ اچھی ساکھ بنانے اور رابطوں کے لیے متوازی چینلز قائم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے علاوہ ازیں یہ مہارت ملک کے حقیقی تشخص کو اجا گر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

Terrorism, Poverty, Illiteracy, and, unemployment, are, the ,Global, Challenges, We, have, to, tackle, through, our, Parliaments, Sardar Ayaz Sadiq
انہو ں نے دولت مشترکہ کے سپیکروں کو قومی اسمبلی پاکستان میں 88فرینڈز شپ گروپ کی تشکیل کے اقدام سے بھی آگا ہ کیا جو دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کثیر ا لقومی فورمز کی افادیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورمز سپیکر ز اورپارلیمنٹیرین کو بہترین پریکٹسز کے تبادلوں ایک دوسر ے کو سمجھنے اور تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔
سردار ایاز صادق نے پارلیمانی سفارت کاری کے اپنے تجربات سے اپنے دولت مشترکہ کے ہم منصبوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں ان کی دعوت پر چین،ترکی ،ایران، افغانستان ،ریشین فیڈریشن ،جرمنی ،سویڈن ،آذربائیجان ،ترکمانستان ،قازکستان ،برطانیہ ،بحرین ،عراق ،کویت ،تاجکستان ،سعودی عرب ،بیلاروس اور جمہوریہ کوریاکے سپیکروں نے پاکستان کا دورہ کیا ۔
کانفرنس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے آئے ہوئے سپیکرز اور پریزیڈنگ آفسیر سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور دوطر فہ تعلقات اورپارلیمانوں کے مابین اور رابطوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
(سی ایس پی او سی)جو دولت مشترکہ کے سپیکرز پر مشتمل ہے کو ایک انتہائی اہم فورمز سمجھتا جاتا ہے اور اس کا اجلاس ہر دوسال بعد منعقدکیا جاتا ہے۔ ان کانفرنسز کا مقصد سپیکر ز اور پریزائیڈنگ آفسیر میں غیر جانبداری کو فروغ دینا اور تر قی پذیر ممالک کی پارلیمانی اداروں کی تر قی، اور پارلیمانی جمہوریت کے فروغ کے لیے شعور کو اجاگر کرنا اور ایک دوسر ے کے تجربات سے مستفید ہونا ہوتا ہے ۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Islamabad, billions, looted, during, a, robbery, vehicle, of, security, exchange, company, stopped, and, looted, at, road, to, Hassan Abdal
Previous Post اسلام آباد:ڈکیتی کی سب سے بری واردات ،منی ایکسچینج کمپنی  کے3کروڑ30 لاکھ دن دیہاڑے لوٹ لئے گئے
Next Post کوئٹہ، صوبائی اسمبلی کے اطراف زور دار دھماکہ، زرغون روڈ پر دھماکے میں 6افراد زخمی
baluchistan, blast, near, Baluchistan, provincial, assembly, and, Zargoon, Road, 6, injured

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.